وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گھر میں موجود جگہ تنگ محسوس ہونے لگتی ہے۔ اس کی وجوہات کپڑوں کا جمع ہونا، فرنیچر اور دیگر سجاوٹ کا سامان ہے جو جگہ گھیر لیتے ہیں، اور پھر محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے پاس سٹور کی جگہ کم سے کم ہوتی جا رہی ہے۔
اسی وجہ سے آج اس مضمون میں ان 14 طریقوں کو تفصیلاً بیان کیا گیا ہے جن پر عمل کرکے آپ گھر میں جگہ کا بہترین استعمال کرتے ہوئے زیادہ سامان رکھ سکتے ہیں۔
ہر چیز کو اس کی جگہ پر رکھنے کے لئے یہ تجاویز دیکھئے۔
عام طور پر غسل خانے کا فرنیچر یا دراز بالوں کے کلپ اور اس جیسی دوسری چیزوں سے بھرے رہتے ہیں لیکن جب ڈھونڈنے کی باری آئے تو آسانی سے نہیں ملتے۔ اس کا ایک آسان حل درازوں کے اندر مقناطیسی پٹی ہے، اس سے یہ چیزیں نظروں کے سامنے اور قریب رہتی ہیں۔
چیزوں کو ایک ترتیب میں رکھنے کے لئے آپ غسل خانے کی کسی الماری میں ڈبےیا ٹوکری کا اضافہ کر سکتے ہیں۔ استری، بال سیدھے کرنے والا(curling iron) اور ہیئر ڈرائیر اایسی اشیاء ہیں جن کو رکھنے کے لئے عموماً مخصوص جگہ نہیں بنائی جاتی، ان کو ایک جگہ رکھنا بہترین رہے گا۔
فرائی پین، دیگچوں وغیرہ کو دراز، الماری یا اوون میں رکھنے کے بجائے باورچی خانے میں ایک ساتھ لٹکا دینے سے آپ کے زیادہ قریب رہتے ہیں۔ اس سے نہ صرف الماری میں جگہ کی بچت ہو گی بلکہ باورچی خانہ بھی خوبصورت نظر آئے گا۔
اگر آپ کا تعلق ایک بڑے خاندان سے ہے تو آپ نے دیکھا ہو گا کہ اکثراوقات فریزر تنگ اور بے ترتیب محسوس ہوتا ہے۔ اپنے فریج کو ترتیب میں رکھنے کےلئے اس کے اندر سٹور کے خانے ضرور بڑھائیں۔
اور فریزر کو سجانے کے لئے یہ آئیڈیاز دلچسپی سے بھرپور ہیں۔
کپڑے دھونے والی مشین کے آس پاس جگہ زیادہ تر گندی ہی ہوتی ہے۔ شرٹ اور دوسرے کپڑوں کو لٹکانے کے لئے مشین کے قریب ڈنڈا یا سریا ضرور ہونا چاہیئے اس سے آپ کو استری کرنے میں آسانی رہے گی۔
استری کے میز کو لپیٹ کر رکھنا گھر میں آپ کے سگھڑ اور شائستہ ہونے کی نشانی ہے۔ آپ اسے دروازے کے پیچھے یا کسی اور مناسب جگہ رکھ سکتے ہیں۔
چھوٹے گیراج کو خوبصورت اور ترتیب میں رکھنا اتنا مسئلہ نہیں ہوتا۔ ایک دو شیلف اور ان پر رکھی چھوٹی چھوٹی مگر صاف ستھری چیزیں آپ کا کام آسان کر دیتی ہیں۔ آپ کچھ آرائشی چیزیں اور پینٹنگ وغیرہ بھی رکھ سکتے ہیں۔
داخلی دروازہ، ہال یا کوئی اور جگہ ہو سائیکل اہم اور قیمتی جگہ گھیر لیتی ہے۔ تو کیوں نہ اسے دیوار کے ساتھ لٹکا دیں؟ دو چھوٹے سے ہینگر یا فریم کی مدد سے آپ سائیکل کو دیوار کے ساتھ لٹکا سکتے ہیں۔
گھریلو استعمال کی ہر چیز کچھ نہ کچھ رقبہ ضرور گھیرتی ہے۔ ایسے فرنیچر کا انتخاب کریں جو سپورٹ اور سٹور دونوں کام کرے۔ اس فوٹو میں موجود میز اس سلسلے کی زبردست مثال ہے۔ اضافی دراز اور کونے میگزین یا ریموٹ وغیرہ کے لئے بہترین ہیں۔
دیوار میں طاق نما شیلف بنانے سے آپ کافی جگہ بچا سکتے ہیں۔ اس طرح کا بنا بنایا فرنیچر ایسی جگہ کے لئے موزوں ہے۔
ہم چھپے ہوئے طاق نما شیلفوں کو آشکار کرنے کے لئے اپنے بیڈروم میں شیشے کو اس انداز سے بھی لگا سکتے ہیں۔ جس انداز سے یہ نظر آ رہا ہے وہ حیرت انگیز ہے۔
بیڈروم میں کپڑوں کے لئے اضافی جگہ ضرور ہونی چاہیئے۔ پلنگ کے پاؤں کی جانب بنی لکڑی کی پیٹی نہ صرف کارآمد بلکہ خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔
کچھ فرش او دیواریں اس انداز سے بنے ہوتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ آپ کا پورے کا پورا گھر سٹور میں بدل سکتا ہے۔
جی ہاں یہ دیکھ کر تو آپ حیران ہو جائیں گئے: فرش اور دیواریں جو جادو کی طرح کھل کر بے شمار دراز، شیلفوں اور الماریوں میں بدل کر پورے گھر کو سٹورروم میں تبدیل کر دیتے ہیں۔