​غسل جانے کے سنک اور پانی کے نلوں کے ۱۰ مخصوص ڈیزائن

Hiba Hiba
КОЛЛЕКЦИЯ VERSAILLES, BAGNO PIU' ITALIA BAGNO PIU' ITALIA Classic style bathroom
Loading admin actions …

 دن کے مختلف حصوں میں ہم سنک کا استعمال کرتے ہیں، کبھی ہاتھ دھونے کے لئے، کبھی منہ دھونے کے لئے اور کبھی دانت صاف کرنے کے لئے۔ روز مرہ زندگی میں سنک ہمارے گھر میں ہر وقت استعمال ہونے والی اشیاء ہے۔ آج کے اس مکالمے مہں ٹونٹیوں اور سنک کے مختلف ڈیزائن کے بارے میں بات کی گئی ہے ، یہ ڈیزائن اسٹائل، پسند اور غسل خانے میں مختلف جگوں پر لگائے جانے کی بنیاد پر مختلف اقسام کے ہیں ۔ ہم خاص طور پر غسل خانے میں لگائے جانے والے سنکوں پر آج تجزیعہ کریں گے۔

۱۰ بہترین اور مختلف سنک اور ٹونٹیں کے روایتی ڈیزائنوں کے لئے ہمارے ساتھ رہئے۔

ماربل سے دیا ہوا ڈیزائن۔

مارنبل سنک بنانے کے لئے بہترین مواد ہے۔ ماربل کلاسک شکل دینے کے ساتھ ساتھ صاف کرنے بھی نہایت آسان ہیں۔ایک بڈے سائز کے سنک کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا، ایک حصہ برتن دھونے کے لئے اور دوسرا دیگر اشیاء رکھنے کے لئے استعمال ہو رہا ہے۔ دیواروں کو سنہری اور ماربل کی رنگت کے پیپر سے سجایا گیاجو خوبصورتی کو بڑھا رہا ہے۔

چاندی سے دیا ہوا ڈیزائن۔

ٹونٹی اس ڈیزائن کا اہم حصہ ہے جو پانی کے اخراج کا بھی زریعہ ہے۔ ٹونٹی کا یہ ڈیزائن نہایت عمدہ اور سٹائل سے بھرپور ہے۔ پانی کے نلوں کے لئے اسٹیل کا استعمال بہت اچھی تجویز ہے کیونکہ سکیل صفائی میں آسان ہیں اور ساتھ اس کی چمک بہت خوبصورتدیکھائی دیتی ہے۔ ہومیفائی نے ہمیشہ سینسر والی نلوں کی تجویز پیش کی ہے جیسا کہ عوامی غسل خانوں میں ہوتا ہے، ان کی بدولت صرف اور صرف ضرورت کے وقت پانی کا اخراج ہوتا ہے اور پانی ضائع نہیں ہوتا۔

دیہاتی ڈیزائن۔

کیا آپ کبھی سوچ سکتے ہیں کہ آپ کے گھر کےغسل خانے میں درخت کا تنا ہو گا؟ آپ یہ حاصل کر سکتے ہیں جیسا کہ ہم تصویر میں دیکھ رہے ہیں۔ درخت کا یہ تنا ہرے بھرے پودوں کے بغیر کسی لحاظ سے بھی مکمل نہیں ہے۔ ڈیزائنر نے اس غسل خانے میں ایک بڑے سائز کا شیشہ لگایا ہے، جس میں پودوں کی لمبی لمبی شاخوں کا عکس دیکھائی دے رہا ہے اور یہ شیشہ غسل خانے کے دیہاتی اسٹائل ارر خوبصورتی کو بڑھا دہا ہے۔

تانبے کی مدد سے دیا گیا ڈیزائن۔

Monobloc basin mixer HORUS Classic style bathroom

پرانے وقتوں کے کلاسک ڈیزائن، پانی کے نل کی خمیدہ شکل اور تانبے کے دنگ نے اس سنک کو خوبصورت اور دلکش بنایا ہے۔ سفید گولدان اور سفید سنک کے ساتھ پودوں کا ہرا رنگ ڈیزاہن کی خوبصورتی کو مکمل کر رہا ہے۔

چھوٹی جگوں کے لئے تجویز کردہ ڈیزائن

آپ عام اور ہمیشہ سے چلتے ڈیزائن کا سنک دیکھ رہے ہیں۔ تصویر میں دیکھائے گئے ڈیزائن کا مقصد کم جگہ میں زیادہ سے زیادہ زخیرہ اندوزی کرنا ہے۔ یہاں چکور اور مستطیل، کلی اور بند ہر قسم کی الماری کا استعمال کیا گیا ہے اور سب سے برہ کے جو چیز دلکش دیکھائی دے ررہی ہے وہ شوخ اور دل کو خوش کرنے والے رنگوں کا استعمال ہے۔ اس غسل خانے کو ایک مختلف شکل دی گئی ہے اور ان الماریوں کو زاتی اشیاء کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

رنگوں سے بھرا ڈیزائن

کیا آپ ایک چمکدار اود رنگوں سے بھرے ڈیزائن کے خوائشمند ہیں مگر ایسا ڈیزائن نافز کرنا مشکل کام سمجھتے ہیں۔ تجویز کردہ ڈیزائن میں دیکھیں کے یہ کام نامکمن نہیں ، آپ اس تجویز کو بھرپور پسند کریں گے۔ یہاں صرف ایک ہی غلابی رنگ کا استعمال کیا گیا ہے، اور یہ رنگ، سنک کو بہت رنگین شکل دے رہا ہے، غسل خانے کو مختلف بنا رہا ہے ۔

ڈبے کا ڈیزائن۔

زیادہ تر چکور اور مستطیل سنک دیکھنے کو ملتے ہیں، تجویز کردہ تصویر میں چکور سنک دیکھائے گئے ہیں جو کہ اس غسل خانے کا انوکھا اور خوبصورت بنا رہے ہیں مگر چکور سنک کا ایک نقصان بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ انکی صفائی کرنا ایک مشکل عمل ہے۔ فیروزی رنگ اور ساتھ خودکار سینسر والے نل اس سنک کے ڈیزائن کو تکمیل دے رہے ہیں۔

شاہی ڈیزائن۔

شاہی ڈیزائن۔

یہ ڈیزائن عام ڈیزائنوں سے ہٹ کے ہے اور نایاب، جو صرف بنگلوں اور محلوں میں دیکھنے کو ملتا ہے۔ سنہری اور زمینی رنگ کے ماربل کا سنک شاہی ماحول بنا رہا ہے اور ساتھ رکھے ہوئے تاج شاہی پن میں اضافہ کر رہے ہیں۔ یہ ڈیزائن ایک غیر حقیقی ڈیزائن ہے۔

​گرم ملکوں کا ڈیزائن۔

کالے پھٹوں پر لگا گول سنک اور پھٹوں کے ساتھ لگے پائے غسل خانے کو ایک الگ انداز دے رہے ہیں مگر یہ پائے اتنے پائدار نہیں ۔ ہم آپ کو جو ڈیزائن تجویز کر رہے ہیں ، وہ دھلائی کرنے کے لئے بھی بہت آرام دہ ہے۔ ہاد رکھئے مضبوط اور آرام دہ ڈیزائن کا استعمال کریں، بعد میں ڈیزائن میں تبدیلی لانا آسان کام نہیں۔ 

  ہم آپ کو اس مکالمے کو پڑھنے کی تجویز پیش کرتے ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine