ترک شدہ چھت سے شاندار اور پر آسائش ٹیرس

Hamna – Homify Hamna – Homify
Cobertura Jardim Oceânico, Carolina Mendonça Projetos de Arquitetura e Interiores LTDA Carolina Mendonça Projetos de Arquitetura e Interiores LTDA Moderne balkons, veranda's en terrassen
Loading admin actions …

ہم ہمیشہ بدلاؤ کی بات کرتے ہیں تو کیوں نہ آج چھتوں کے بارے میں بات کر لیں۔  بدلاؤ سے مراد ہے کہ ماحول کو بدل کر دوبارہ اس طرح بنایا جاۓ کہ وہ خوبصورتی، نۓ انداز اور جدت کے ساتھ مزید فعال بن جاۓ اور زیادہ کار آمد ہو جاۓ۔ آج کے اس مضمون میں ہم چھتوں کے بدلاو کے بارے میں بات کریں گے۔  Carolina Mendoça  کے ہاتھوں Rio de Janeiro میں موجود اس چھت کی حالت مکمل تبدیل ہو گئی ہے۔  ان حیران کن تبدیلیوں کو آپ بھی دیکھیں اور اپنے گھر کے لیے کسی انداز  کا انتخاب کریں.

پہلے: ایک بھولی ہوئی جگہ

اس تصویر کو دیکھ کر یہ اندازہ اچھی طرح ہو رہا ہے کہ اس جگہ نے موسم کے کتنے رنگ دیکھے ہیں۔ دیواریں اور فرش اپنی آب و تاب مکمل طور پر کھو چکے ہیں۔ لیکن اس جگہ کو دیکھ کر یہ احساس ہوتا ہے کہ اس جگہ سے بہت سے کام لیے جا سکتے ہیں.

بعد: اپنے محل و وقوع سے فائدہ اٹھاتی چھت

Barra de Tijuca پر بنی اس عمارت کی چھت ایک بہترین جگہ پر واقع ہے اور اب اس تبدیلی سے گزرنے کے بعد اس بات کا فائدہ بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔ چھوٹا رہنے کا کمرہ، سپا اور تالاب، ادھر اب وہ سب کچھ ہے جو اپنے دوستوں کے ساتھ اس حسین جگہ پر وقت گزارنے کے لیے چاہیے ہو سکتا ہے. 

ایک عدد باورچی خانہ

اگر جگہ کو مختلف حصوں میں تقسیم کرنا ہے تو ایک باورچی خانہ بہت اچھا انتخاب ہے۔ اس طرح آپ لوگوں کے ساتھ مل کر کھانا پکانا کر سکتے ہیں۔ اس باورچی خانے کے لیے خاکستری رنگ چنا گیا ہے تاکہ وہ لکڑی کے فرنیچر سے ملتا جلتا لگے۔ ادھر بنا ہوا بار پیزا بیک کرتے ہوۓ بیٹھ کہ گپ شپ لگانے کے لیے بہترین ہے۔

سب سے اوپر رکھے ہوۓ چھوٹے چھوٹے برتن اس جگہ کی آرائش کے لیے کافی ہیں۔ یہ باورچی خانہ اس بات کی نشاندہی کر رہا ہے کہ یہ جگہ آرام اور خوبصورتی دونوں کو ذہن میں رکھ کر تیار کی گئی ہے.

گھر جیسا

آرام صرف بیرونی ہی نہیں اندرونی حصے میں بھی اہم ہے۔ ادھر ایک دیوان خانہ بھی بنایا گیا ہے جدھر بڑی کرسیاں، میز اور ٹی۔ وی رکھا گیا ہے۔ یہ جگہ اکیلے آرام کرنے کے لیے یا پھر دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے دونوں کے لیے بہترین ہے۔ بڑی کھڑکی سے آپ کو نظارے بھی نظر آتے رہیں گے اور روشنی بھی ملتی رہے گی.

اچھی طرح سوچ کر بنایا گیا ڈیزائن۔

اس دیوان خانے کو مختلف انداز دیے گۓ ہیں۔ اس کی آرائش جدید فرنیچر سے کی گئی ہے۔ ہلکے رنگوں کے استعمال سے اس کے روشن ماحول کو اجاگر کیا گیا ہے اور لکڑی اسے گرمی عطا کر رہی ہے۔ لکڑی کا پینل صرف گہرہ رنگ ہی نہیں دے رہا بلکہ ٹی۔ وی اور مختلف آرائشی اشیاء رکھنے کے لیے بھی استعمال ہو رہا ہے.

آرام کے لیے چھوٹا سا سپا

ایک کونے پر چھوٹا سا مگر کارآمد سپا بنا ہوا ہے۔ جس میں گرداب والا باتھ بھی موجود ہے۔ اس جگہ کی آرائش سادہ اور پر سکون طرز پر کی گئی ہے۔ پودوں کے اضافے سے اس جگہ کو بہت تازگی بھرا منظر مل رہا ہے

حسین مناظر کے ساتھ

سپا کے دوسرے کونے سے ہم اس حسین منظر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جو باہر نظر آ رہا ہے۔ چاہے اس وقت آپ باتھ لے رہے ہوں یا صرف بیٹھ کر کتاب پڑھ رہے ہوں۔ کوئی شک نہیں کہ یہ جگہ ہر بات بھلا کر صرف سکون کے لیے بہترین ہے.

اس کے بعد اور بھی

سپا کے ساتھ ایک تالاب بھی جڑا ہوا ہے جو کہ سب سے بہترین مناظر عطا کر رہا ہے۔  لکڑی کی بنیاد اور پتھر کی دیواروں سے بنا ہوا یہ تالاب آپ کو ایک خواب ناک حقیقت میں پہنچا دے گا.

غسل خانہ جو چمکے

یہ غسل خانہ اپنی چیزوں سے منفرد لگ رہا ہے۔ بڑے شیشے، ماربل کا فرنیچر، فیروزی دیواریں۔ یہ غسل خانہ تمام آسائشات فراہم کر رہا ہے۔ سفید رنگ فیروزی کے ساتھ مل کر سمندر کی یاد دلا رہا ہے۔

بے شک یہ چھت وہ سب کچھ فراہم کر رہی ہے جو کسی ملنے کی جگہ یا آرام کی جگہ پر ہونی چاہیے۔

باورچی خانہ، بیرونی جگہ، تالاب، غسل خانہ، دیوان خانہ اور سپا، اب اور کیا چاہیے… ..

اگر آپ کو یہ پہلے اور بعد پسند آیا ہے تو اس کو بھی ضرور دیکھیں:

Hulp nodig bij uw woonproject?
Neem contact met ons op!

Hoogtepunten uit ons magazine