گھر میں کشادگی لانے والے 9 حیرت انگیز طریقے

Hamna – Homify Hamna – Homify
Panaget, Rochene Floors Rochene Floors Rustieke muren & vloeren Hout Hout
Loading admin actions …

آبادی میں اضافے سے لوگوں کو رہنے کی جگہ بھی زیادہ چاہیے ہوتی ہے تو جیسے جیسے آبادی بڑھ رہی ہے ویسے ویسے جگہ کی مانگ بھی بڑھ رہی ہے۔ آج کل کے گھر اور اپارٹمنٹ جو کہ اچھی اور مشہور جگہ موجود ہوں، کم مربع میٹر پر مشتمل ہوتے ہیں۔ اگر آپ ان اچھے علاقوں میں رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو کم جگہ اور چھوٹے سا‏ئز پر گزارہ کرنا ہو گا۔

اگر آپ کا گھر چھوٹا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ آپ کے گھر کی سجاوٹ اور آرائش میں رکاوٹ بنے۔ بلکہ کچھ طریقے ایسے بھی ہیں جن کو اگر آپ ذہانت سے استعمال کریں تو آپ کے گھر میں کشادگی کا احساس ہوگا اور گھر بڑا بھی لگے گا۔ اگر آپ کو یہ آئیڈیا اچھا لگا ہے تو دیر کس بات کی۔ نیچے پڑھیے وہ طریقے جس سے آپ کا گھر بڑا لگ سکتا ہے

1- بڑے شیشوں کا استعمال

بڑے شیشے اس سلسے میں سب سے زیادہ آپ کے مدد گار ثابت ہوں گے۔ کیونکہ یہ قدرتی اور مصنوعی روشنی دونوں کی عکاسی کرتا ہے۔ ایک لمبا شیشہ جو کہ کسی کیبنٹ کے پیچھے رکھا ہو یا پھر اسے روشنی کے ماخذ کے ساتھ رکھا جاۓ جیسا کہ کھڑکی، چراغ یا پھر کوئی روشن دان۔ اس سے پورے کمرے میں روشنی پھیلے گی اور کشادگی کا احساس ہو گا

2- دیواروں اور فرش کو یکجا کریں

فرش اور دیواروں کو ایک طرح کے مواد یا ہم رنگ رکھنے سے ان کے درمیان تسلسل پیدا کیا جا سکتا ہے جس سے جگہ کے بڑے ہونے کا احساس ہو گا ۔ یہی انداز فرنیچر کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ دیواروں کا ہم رنگ فرنیچر استعمال کرنے سے وہ دیوار کے ساتھ ہی مدغم ہو جاتے ہیں

3- ایک طرح کا فرش

ایک طرح کا استر پورے گھر میں استعمال کرنے سے بھی کشادگی کا احساس ملتا ہے۔ اس سے پورے گھر میں ایک تسلسل پیدا ہوتا ہے اور سارا ماحول مل کر ایک باب کی طرح نظر آتا ہے جیسے پورے گھر میں لکڑی کا فرش ڈال دیا جاۓ

4- بڑے موزیک (پچی کاری)

بڑے موزیک کے استعمال سے چھوٹے گرد  پیش میں بڑی جگہ کا احساس لایا جا سکتا ہے۔   Studio Arqt کے تجویز کردہ اس باورچی خانے میں پولی کاربونیٹ کے ٹائلز استعمال کیے گۓ ہیں جس سے کشادگی کا احساس ہو رہا ہے۔ گہرے رنگوں سے اجتناب کریں ان سے کمرہ چھوٹا لگنے لگتا ہے

5- کھلے فرنیچر کا استعمال

چھوٹی جگہوں کا فرنیچر فعال اور ہلکے رنگ کا ہونا چاہئے، تصویر میں نظر آنے والی اس لائبریری سے یہ بات اچھی طرح سے واضح ہو رہی ہے۔ آپ ادھر شفاف شیشوں کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ ہمیشہ یاد رکھیں کے ہلکے رنگ کے فرنیچر سے کشادگی کا احساس ہوتا ہے

6- جادوئی کھڑکیاں

projecte virreina, degoma degoma Moderne eetkamers

کھڑکیاں آرائش و زیبائش میں آپ کی سب سے بڑی حلیف ہوتی ہیں۔ یہ آپ کے معیار زندگی کو روشنی، ہوا اور سورج کے داخلے سے بہتر بناتی ہیں اور کشادگی کا احساس بھی دلاتی ہیں۔ اس انداز کو گہرے رنگ اور بھاری پردوں کے استعمال سے ضائع نہ کریں

7- تعمیر شدہ فرنیچر کا استعمال

جہاں تک ممکن ہو اندرونی تعمیر شدہ فرنیچر کا استعمال کریں۔ یہ جگہ بچانے کا ایک بہت اچھا طریقہ ہے۔ اگر آپ الماری لا کر رکھیں گے اس سے جگہ بھی گھرے گی اور یہ بہاؤ میں بھی رکاوٹ بنے گی

8- ہلکے رنگ

جب آپ کو جدید، کشادہ، آرامدہ اور پرسکون انداز کی تلاش ہو تو سفید باقی تمام ہلکے رنگوں کی طرح آرائش کے دوران آپ کا سب سے بڑا دوست ہے۔ اس تصویر میں سفید کے استعمال سے بہت کشادگی کا احساس ہو رہا ہے۔ دیواروں، فرش اور فرنیچر کے ہم رنگ ہونے سے بھی ایک شاندار نتیجہ سامنے آ رہا ہے

9- بڑے تصویری نمونے

Living, Buru Buru Buru Buru Vloeren Vloerbedekking en kleden

بڑے تصویری نمونے، رنگوں سے بھرے ہوۓ پردے ، چمک دار اشیاء اور گہرے رنگوں کے ٹائلز سے اجتناب کریں ۔ ادھر جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے ، سادہ کلاسیک فرنیچر اور پروقار انداز آپ کے گھر کو آپ کا پسندیدہ انداز عطا کرے گا ۔

اگر آپ اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ادھر دیکھیں ۔

Hulp nodig bij uw woonproject?
Neem contact met ons op!

Hoogtepunten uit ons magazine