گرینائیٹ/ سنگِ مرمرکے استعمال سے تیار ہونے والے20 جدید باورچی خانے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Maravillosas Cocinas , Amarillo Interiorismo Amarillo Interiorismo モダンな キッチン
Loading admin actions …

ہر کوئی باورچی خانے کو اپنے اپنے انداز میں بیان کر سکتا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ باورچی خانہ کام کرنے کی جگہ ہے۔اسی لئے اس کو ایسا بنانے کی ضرورت ہے کہ کھانے بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں میسر آسکیں اور یہ کام آسان ہوسکے۔ چولہا اور اسکے اردگرد کام کرنے کی جگہ باورچی خانے کا بنیادی حصہ ہے ۔ اسکو باورچی خانے میں مرکزی حیثیت حاصل ہے اسلئے اسکے لئے چولہے کا انتخاب اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ آپکا باورچی خانہ کتنا باسہولت ہے۔ اسکے لئے سب سے بنیادی شرط یہ ہے کہ اسکو مختلف درجہِ حرارت کے خلاف مزاحم ہونا چاہئے۔ گرینائیٹ یا سنگِ مرمر سے بنی اُوپری سطح والے کاؤنٹر ایک بہترین انتخاب ہیں کیونکہ دوسری خوبیوں کے علاوہ یہ اپنی سختی اور طاقت کے لئے مشہور ہیں جبکہ خوبصورت تو یہ لگتے ہی ہیں۔ .   

لیکن آپ کو یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہئے کہ ہر چیز کے صرف فائدے ہی نہیں ہوتے۔ کچھ کمیاں بھی ہوتی ہیں ۔ مثال کے طور پر سنگِ مرمر چونکہ مسام دار ہے اس وجہ سے اسمیں داغ دھبے بہت جلد پڑجاتے ہیں اور نشان چھوڑ  جاتے ہیں اسلئے جیسے ہی اس پر کوئی داغ لگے اسکو فوری طور پر کسی نرم کپڑے سے صاف کر لینا چاہیئے۔ اور اسی قسم کی دیکھ بھال گرینائیٹ کو درکار ہوتی ہے۔ اسلئے اسکو نظر انداز نہ کریں۔

لیکن جب تک آپ یہ فیصلہ کر رہے ہیں کہ آپکو گرینائیٹ استعمال کرنا ہے یا سنگِ مرمر ہم آپکے لئے چند خوبصورت ڈیزائنوں پر مشتمل یہ مضمون لائے ہیں۔

1۔ گرینائٹ سے بنی کاؤنٹر کی اوپری سطح

مختلف متضاد رنگوں کا استعمال باورچی خانے میں ہمیشہ ہی اچھا لگتا ہے۔ کالی دھبہ دار لکڑی سے بنا فرنیچر گرینائٹ سے بنی کاؤنٹر کی اوپری سطح کے مقابلے میں بہت اچھا تضاد فراہم کر رہا ہے۔ اس تمام ڈیزائن کو مختلف اقسام کے دراز اور خانہ دار الماریاں مکمل کر رہی ہیں۔ ان سے ہر چیز کو منظم رکھنے میں بھی سہولت مل رہی ہے۔  سجاوٹی گھنٹی اور کھلے ہونے خانے اس باورچی خانے کو انفرادیت فراہم کر رہے ہیں۔

2 ۔ ٹائلوں کی ایک پٹی سے دیوار کو نمایاں کیا گیا ہے

یہ ضروری نہیں ہے کہ باورچی خانے میں گرینائیٹ کا استعمال ہی توجہ کو اپنی جانب مبذول کرائے۔ باورچی خانے کے ڈیزائن میں اور بھی کئی ایسے عوامل ہو سکتے ہیں جو اسکو انفرادیت عطا کرسکتے ہیں۔ اس مثال میں چھوٹی چھوٹی ٹائلوں سے دیوار پر بنی یہ پٹی تمام باورچی خانے کو بہت پُر کشش بنا رہی ہے۔ فرنیچر کے لئے یہاں پر بھی لکڑی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ باورچی خانے میں پڑا جزیرہ نما کاؤنٹر جسکی اوپری سطح گرینائیٹ کی بنی ہے اس تمام ڈیزائن کو مکمل بنا رہا ہے۔  

3۔ ہلکے رنگ کی لکڑی کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ

گرینائیٹ سے بنی اوپری سطحوں کا  پائیداری اور مضبوطی کے علاوہ ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ مختلف ہلکے اور گہرے رنگوں میں دستیاب ہے۔ اگر فرنیچر میں استعمال شدہ لکڑی ہلکے رنگ کی ہے تو آپ اسکو ریت کے رنگ جیسی اوپری سطح کے ساتھ ملا سکتے ہیں۔ 

4۔ گہرے رنگ کی لکڑی سے بنے فرنیچر والا ڈیزائن

پچھلی تصویر میں دیکھی گئی تصویر سے بالکل مختلف یہ ڈیزائن ہے جسمیں انتہائی گہرے رنگ کی لکڑی والا ڈیزائن استعمال کیا گیا ہے۔ جو کہ سرمئی رنگ کی اوپری سطح کے ساتھ مِل کر بہت جچ رہا ہے۔ باورچی خانےکا ڈیزائن انگریزی کے حرف U کی شکل کا ہے اور اسکے درمیان میں پڑا جزیرہ نما کاؤنٹر اس ڈیزائن کو مکمل کر رہا ہے۔ 

5۔سرخ رنگ- باورچی خانے کو روشن کرنے کے لئے

باورچی خانہ تخلیق کرنے کی جگہ ہے، یہ ایک ایسی جگہ ہے جو زندگی سے بھرپور ہوتی ہے ۔ کبھی کبھار کوئی ایسا ڈیزائن دیکھنے کو مِل جاتا ہے جسمیں سجاوٹ کے لئے رنگوں سے کھیلا گیا ہوتا ہے۔ لال رنگ کی نچلی سطحیں جسکے اوپر گرینائیٹ کی ایک بڑی سی اوپری سطح پڑی ہے جو کہ اس باورچی خانے کے مرکزی کاؤنٹر میں جان ڈال رہی ہے، اس بات کی بہترین مثال ہے جو کہ ابھی ہم نے آپ سے بیان کی۔ اس سرخ رنگ کے استعمال کو کہیں کہیں لکڑی کے فرنیچر میں استعمال کر کے مکمل کیا گیا ہے ۔ فرنیچر کے لئے گہرے رنگ کی لکڑی منتخب کی گئی ٓہے۔ 

6۔ سرخ لکڑی اور ہلکے رنگ کی اُوپری سطح

وہ لوگ جنکو رنگوں کا استعمال پسند ہے اور کو تھوڑا ہٹ کر کچھ کرنا چاہتے ہیں انکے لئے یہ ڈیزائن ہے۔ ضروری نہیں کہ باورچی خانے میں روایتی رنگ ہی استعمال کئے جائیں۔ آس تصویر میں دکھائی گئی سرخ رنگ سے بنی خانہ دار الماریاں اور دراز خونصورت بھی ہیں اور عملی بھی۔ ہلکے رنگ کی اُوپری سطح کی وجہ سے یہ ڈیزائن متوازن ہوگیا ہے۔ یہ دونوں مل کر باورچی خانے کے اس ڈیزائن کو بہت دلچسپ بنا رہے ہیں۔ 

7۔ سنگِ مرمر کی اوپری سطح والا باورچی خانہ

نفاست اور وقار اس باورچی خانے کے سب سے نمایاں پہلو ہیں۔ لکڑی کا فرنیچر سنگِ مرمر سے بنی اُوپری سطح سے مکمل ہم آہنگ ہے۔ کہیں کہیں سرمئی رنگ کے ساتھ سفید رنگ کی یہ اوپری سطح باورچی خانے کے مجموعی وقار میں اضافہ کر رہی ہے۔ روشنی کا انتظام بھی بالکل مناسب ہے۔ 

8۔ پتھر لیکن صرف اوپری سطح پر نہیں

باورچی خانے میں گرینائیٹ کو صرف اوپری سطحوں کے لئے نہیں استعمال کیا جاسکتا ۔ چونکہ یہ کافی پائیدار ہے اور مضبوط بھی اسلئے اسکو دوسری جگہوں پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جیسا کہ اس مثال میں دیکھایا گیا ہے کہ اسکو کاؤنٹر کی نچلی سطح کے لئے بھی استعمال کیا گیا ہے۔ 

9۔ رنگوں کا تضاد سفید رنگ سے نمایاں

کوئی بھی اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا کہ باورچی خانہ گھر کا ایک ایسا حصہ ہے جہاں صفائی مستقل بنیادوں پر رہنی چائیے۔ باورچی خانے میں سفید رنگ کا استعمال شروع سے ہی اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ یہ ترتیب میں رہے اور یہاں صفائی کا راج رہے۔ تاہم یہ ضروری ہے کہ اسمیں دوسرے رنگوں کے کچھ عوامل استعمال کئے جائیں جو سفید رنگ کی یکسانیت کو ختم کریں۔ جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے ، دیوار نارنجی رنگ کی ہے، سٹیل کی گھنٹی لگائی گئی ہے اور کاؤنٹر کی اوپری سطح کے لئے گرینائیٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔  

10. یہ کاؤنٹر سائیڈ میز کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے

باورچی خانے میں وسعت اور چورائی ہمیشہ اس بات کی آزادی دیتی ہے کہ کچھ منفرد عناصرکو ڈئزائن کا حصہ بنایا جا سکے۔ یہ وسیع کمرہ ایسے کئی عناصر پر مشتمل ہے۔ ان میں سے درمیانی کاؤنٹر ہے۔ یہ در مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک طرف کام کرنے ک جگہ ہے جسمیں سٹوریج کے لئے کئی دراز بنائے گئے ہیں جبکہ دوسری طرف گرئنائیٹ کی اُوپری سطح والا میز ہے جو کہ کھانے اور دیگر اشیاء تک رسائی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنارہا ہے۔ 

11۔ سنگِ مرمر کا فیاضی سے استعمال

اگر آپکو ایک نفیس باورچی خانہ چاہئے تو تصویر میں دکھائی گئی مثال آپکے لئے بالکل مناسب ہے۔ اس ڈیزائن کا ایک بڑا حصہ سنگِ مرمر کے استعمال پر مبنی ہے، تاہم اسکا کاؤنٹر ہے جو کہ توجہ کو اپنی جانب مبذول کرارہا ہے۔ نا صرف اسکی اوپری سطح سنگِ مرمر کی ہے بلکہ  اطراف میں بھی استعمال کیا گیا ہے جسکی وجہ سے یہ بہت دیدہ زیب لگ رہا ہے۔ 

12۔ گرینائیٹ سے بنی کام کرنے کی جگہ اور دیوار

یہ جمالیات کو اپنے باورچی خانے کا مستقل حصہ بنانےکا ایک اور شاندار طریقہ ہے۔ یہاں پر گرینائیٹ کا استعمال صرف کام کرنے کی جگہ پر نہیں استعمال کیا گیا بلکہ اسکو دیوار پر بھی لگایا گیا ہے۔ جسکہ وجہ سے باورچی خانہ بہت پُرکشش لگ رہا ہے۔ 

13۔ لکڑی بھی گہرے رنگ کی اور ٹائلیں بھی

ایک مرتبہ پھر ہم نے وہ باورچی خانہ تلاش کرلیا جسمیں رنگوں اور میٹریل کے تضاد کا بہت اچھا استعمال کیا گیا ہے۔ گرینائیٹ کا ہلکا رنگ اس پوری آرائش کو متانت فراہم کر رہا ہے جبکہ خانہ دار الماریاں اور دراز اخروٹ کے رنگ کے ہیں جو انگریزی کے حرف L کی شکل والے اس باورچی خانے کو بہت باوقار اور عملی بنارہے ہیں۔ دیوار پر لگی بھورے اور خاکی رنگ کی ٹائلیں اس باورچی خانے کی کشش کو چار چاند لگا رہی ہیں۔ 

14۔ گلابی گرینائیٹ کا استعمال

گرینائیٹ مضبوط اور دیرپا ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سے رنگوں میں بھی دستیاب ہے ۔ اسکا یہی تنوع اسکو ہر قسم کے باورچی خانےمیں استعمال کے لئے بہترین بناتا ہے۔ اس ڈیزائن میں دو رنگ استعمال کئے گئے ہیں ۔ نچلی سطح سرخی مائل بھورے رنگ کی ہے جبکہ اوپری خانے سفیر رند کے ہیں۔ دونوں کے بیچ میں گلابی رنگ کے گرینائیٹ کی اوپری سطح پُل کا کام کررہی ہے۔ 

15۔ تنگ باورچی خانے کے لئے جدید فرنیچر

لکڑی، گرینائیٹ اور سفید رنگ کی خانہ دار الماریاں اس ڈیزائن کے بنیادی حصے ہیں۔ یہ تصویر ہمیں ایک تنگ مگر بہت ہی جدید باورچی خانے کا تاثر دے رہی ہے۔ یہاں کھانا پکانا بھلا کس کو برا لگ سکتا ہے؟۔ 

16۔ گرئنائیٹ ہی باورچی خانے میں سب سے نمایاں لگتا ہے

سرمئی رنگ کی بجائے جو کہ اس کمرے میں نمایاں ہے صنعتی انداز کے رنگے  ہوئے ٹکڑے اس باورچی خانے میں نمایاں ہورہے ہیں۔ اس باورچی خآنے کے ہر کونے سے نفاست جھلک رہی ہے جو کہ اسکے ئک رخی طرزِ تعمیر، جدید فرنیچر اور سنگِ مرمر کے کاؤنٹر کی وجہ سے ہے جہاں کھانا پکاتے وقت کام کرنے کے لئے اضافی جگہ فراہم کی گئی ہے۔  

17۔ سفید خانہ دار الماریوں کے ساتھ جدید باورچی خانہ

اس ڈیزائن میں بھی گرینائیٹ مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ کافی وسیع اور کُھلا باورچی خانہ ہے جو کہ کام کرنے کی کافی آزادی فراہم کر رہا ہے جو کہ اعلیٰ قسم کے کھانےپکانے کے لئے درکار ہوتی ہے۔ اوپر چھت پر لگی سرخ پٹی کے علاوہ جو کہ کمرے میں درکار رنگینی فراہم کر رہی ہے اس باورچی خانے میں جزیرہ نما کاؤنٹر بھی ایک نمایاں عنصر ہے۔ یہ کافی وسیع ہے اور کام کرے کے لئے جگی تو فراہم کر ہی رہا ہے مگر اسکے ساتھ ساتھ اسکی ایک طرف لگی کرسیوں کی وجہ سے صبح کے وقت جلدی سے ناشتہ کرنے یا شام کے وقت چائے کے کب سے لطف اندوز ہونے کی جگہ بھی بن گئی ہے۔ 

18۔ گرینائیٹ کی دوہری سطح

انگریزی کے حرف U کی شکل والے باورچی خانے بہت منظم اور عملی ہوتے ہیں۔ باورچی خانے کے سنک کے عین اوپر بنی کھڑکی کی وجہ سے اس باورچی خانے میں کافی قدرتی روشنی آرہی ہے۔ لیکن اسکی سب سے نمایاں کشش گرینائیٹ سے بنی دوہرس سطح ہے جو کہ کافی دلچسپ لگ رہی ہے۔ 

19۔سرمئی اور سیاہ

سرمئی اور سیاہ گرینائیٹ میں سے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے رنگ ہیں ۔ اس باورچی خانے میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ باقی تمام ڈیزائن بھی انہی رنگوں میں ہو۔ نیچے کے خانے سیاہ رنگ سے بنائے گئےہیں جبکہ اوپر کے خانے سرمئی کے نسبتاً ہلکے شیڈ کے ہیں۔ 

20۔ ایک بہت شاندار مرکزی جزیرہ نما کاؤنٹر

ہمارے آج کے انتخاب کی آخری مثال میںگرینائیٹ کا استعمال کام کرنے کی جگہ پر، دیوروں کی حاشیہ برداری پر اور جزیرہ نما کاؤنٹر کی اوپری سطح پر کیا گیا ہے۔ جزیرہ نما کاؤنٹر میں پہلے سے نصب شدہ خودکار چولہا لگا ہے۔ لیکن اسکے اوپر لگا آرائشی چھجا اصلی معنوں میں مرکزِ نگاہ ہے۔ کیا آپ اپنا باورچی خانہ ایسا بنائیں گے؟ 

住宅建設や家のリフォームをお考えですか?
ぜひご連絡下さい!

注目の特集記事