کھانے کے کمرے کی ۱۰ دلکش اور شاندار ڈیزائن

Shahtaj Shahtaj
Departamento CGB , ARCO Arquitectura Contemporánea ARCO Arquitectura Contemporánea モダンデザインの ダイニング
Loading admin actions …

کھانے کا کمرہ ہر گھر میں الگ سے نہیں بنایا جاتا، کہیں اسے دیوان خانے کے ہمراہ بنایا جاتا ہے تو کہیں باورچی خانے کے ساتھ ۔ چاہے کھانے کا کمرہ بنانے کا اہتمام ہو یا نہ ہو اسکی سجاوٹ میں خاص دھیان دینا چاہئے، کیونکہ یہ نہ صرف افرادِ خانہ کے لئے کھانے کے وقتوں میں خوشگوار ماحول بناتا ہے بلکہ مہمانوں کو بھی خاص ہونے کا احساس دلاتا ہے۔ آج ہومیفائی پر ہم آپکے لئے لائے ہیں کھانے کے کمرے کی ۱۰ دلکش اور شاندار ڈیزائن جسے دیکھ کر آپ حیران رہ جائینگے!

۱۔ قدرتی آرائستگی

اس کھانے کے کمرے کا ڈیزائن اسے اسکی سجاوٹی سامان کی وجہ سے منفرد بناتا ہے۔ بھورے رنگ کی لکڑی کی کھانے کی میز پر موجود پھولدار جھاڑی کا ٹکڑا اسے بہت خوبصورت بنا رہا ہے۔ ساتھ ہی گملا اور سفید رنگ کی دیوار نما اضافہ اس کھانے کے کمرے کو انفرادیت اور پوشیدگی میسر کرتا ہے۔

۲۔ جدید اور نفیس

یہ کھانے کا کمرہ کسی مثالی کمرے سے کم نہیں ہے، جہاں دیوان خانہ، کھانے کی میز اور کرسیاں حسین بیرونی مناظر کے ساتھ اس پوری جگہ کو مکمل کرتی ہے۔ کھانے کی میز کے اوپر لگے جدید فانوس اور سفید رنگ کا انٹیرئیر اس جگہ کو پُر سکون، کشادہ اور روشن بناتا ہے۔

۳۔ کچھ دیہاتی انداز

جن لوگوں کو پھول اور دیہاتی طرز کا فرنیچر پسند ہے یہ کھانے کے کمرے کا ڈیزائن اُن لوگوں کے لئے ہے۔ اس ڈیزائن کی خاص بات یہ ہے کہ کھانے کی میز کے ساتھ کرسیاں نہیں بلکہ لمبی نشست لگائی گئے ہے اور بیٹھنے والوں کے آرام کو دھیان میں رکھتے ہوئے اسکے ساتھ کشنز بھی رکھے گئے ہیں جو اسکی خوبصورتی میں اضافہ کر رہے ہیں۔ پھولوں کی چھاپ والے پردے اور بڑی کھڑکیاں جگہ کو روشن اور ہوادار بناتی ہیں۔

۴۔ صحن کے درمیان

اس تصویر میں کھانے کا کمرہ صحن میں ہی کھانے کی میز اور کرسیں بیچ میں لگا کر بنایا گیا ہے، جس میں جدید طرز کے فانوس کا استعمال، بڑا آئینہ اور گملے لگا کر اس وسیع جگہ کو مزید حسین اور خوبصورت بنایا ہے۔ اس بڑے صحن میں زیادہ سجاوٹی سامان لگا کر اس میں گہما گہمی کی صورتِ حال پیدا نہیں کی گئی ہے بلکہ کم لیکن جدید اور اسٹائلش  سامان سجاتے ہوئے اس جگہ کی نفاست کو برقرار رکھا گیا ہے۔

۵۔ پوشیدہ کونا

homify モダンデザインの ダイニング

کھانے کا کمرہ بنانے کے لئے یہ ضروری نہیں کے ایک باقائدہ دروازے والا کمرہ تیار کیا جائے بلکہ اسکے لئے گھر کا ایک مناسب کونا بھی کافی ہوتا ہے جیسے کے اس تصویر میں موجود ہے۔ اکثر لوگ کھانے کے دوران باتیں، ٹی وی یا توجہ بانٹنے والی سرگرمیاں پسند نہیں کرتے تو ایسے لوگ اس ڈیزائن کو بخوبی پسند کرینگے۔

۶۔ دیوان خانے کے ہمراہ

homify モダンデザインの ダイニング

یہ دیکھیں ایک اور مثال دیوان خانے کے ہمراہ کھانے کے کمرے کی جو بہت ہی خوبصورتی سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں شیشے کی میز کے ساتھ آرامدہ کرسیاں منتخب کی گئی ہیں جسکے اوپر دلکش فانوس نا صرف کھانے کی میز بلکہ پوری جگہ کو روشن کر رہا ہے۔ اس جگہ کو تنگ وضع سے بچانے کے لئے آئینے کا اضافہ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی اس میں رنگوں کے انتخاب کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے جو دیوان خانے کے فرنیچر سی بخوبی میل کھاتا ہو۔

۷۔ روشن اور دلکش

جدیدیت اور دلکشی اسے کہتے ہیں! ایک اور بےمثال کھانے کا کمرہ جو دیوان خانے کا ساتھ اسکی شان میں اضافہ کر رہا ہے۔ اس میں ڈیزائنر نے نہ صرف کھانے کی میز اور کرسیوں کا خیال رکھا ہے بلکہ دیواروں کے رنگوں، دیوان خانے اور کھانے کے کمرے کے فرنیچر کے رنگوں اور فانوس کے انتخاب تک کی منصوبہ بندی کی ہے۔ اسٹائل، جدیدیت، اور رونق سب ایک ساتھ!

۸۔ لکڑی کے انٹیرئیر کے ساتھ

homify モダンデザインの ダイニング

اگر کھانے کی میز باورچی خانے کے قریب ہو تو نا کھانا لگانے میں دیر نہ برتن سمیٹنے میں۔ یہاں کھانے کی میز کو باورچی خانے کے قریب لگا کر اُسی جگہ کو کھانے کا کمرہ بنا دیا گیا ہے جو اکثر لوگوں کے نزدیک بہترین تخیل ہے۔ اس جگہ کی خاص بات یہاں لکڑی کا انتخاب ہے جو نہ صرف کھانے کی میز بلکہ باورچی خانے کی دیواروں، کاؤنٹر، چھت کی سیلنگ اور یہاں تک کہ کھانے کی میز کے اوپر لٹکے فانوس تک میں استعمال کیا گیا ہے۔ شاندار تخلیق ہے!

۹۔ حسین نظارہ

کھانا کھاتے وقت مزیدار کھانے اور گھروالوں کے ساتھ خوبصورت بیرونی منظر بھی دیکھنے ملے تو کوئی اور کیا چاہیگا؟ یہ کھانے کا کمرہ صرف کھانا کھانے کے لئے ہی نہیں بلکہ شام کی چائے اور صبح کی کافی تک کے لئے بہترین انتخاب ثابت ہوگا۔ اس جگہ کی وجہ سے سردیوں کے موسم میں کافی کے مگوں کے ساتھ دوستوں کی باتیں اور بھی لطف دے سکتی ہیں۔

۱۰۔ نفیس اور آرامدہ

یہ ہے عالیشان کھانے کا کمرہ جو آرام اور نفاست کو قائم رکھتے ہوئے درمیانی سے بڑے اجتماع کے لیے کامل ہے۔ اسکے نہ صرف میز اور آرامدہ کرسیاں بلکہ پردے اور فانوس تک عالیشان ہیں۔ اگر آپکے گھر میں کشادہ جگہ موجود ہے اور آپکا تخمینہ زیادہ ہے تو اس ڈیزائن کے کھانے کے کمرے کو اپنائیں جو آپکے گھروالوں اور مہمانوں کو حیران کردیگا۔ 

اور جاننا چاہتے ہیں تو پڑھیں: شاندار دیوان خانے کے ۲۰ آئیڈیاز

住宅建設や家のリフォームをお考えですか?
ぜひご連絡下さい!

注目の特集記事