آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے ۱۰ گھروں کے ہوشیار خاکے

Resham Ejaz Resham Ejaz
CASA 88º, Atelier O'Reilly Atelier O'Reilly Case in stile tropicale
Loading admin actions …

گھر یا اپارٹمنٹ کی تعمیر سے پہلے اس کا خاکہ بنانا لازمی ہوتا ہے۔ یہ خاکہ ہاتھ یا کمپیوٹر سے بنی ایک ایسی تصویر ہوتی ہے جو گھر کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ گھر کو مختلف حصوں میں کیسے تقسیم کیا گیا ہے، باتھ روم اور کچن کہاں ہیں اور کھڑکیاں دروازے کہاں لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیکنیکل خاکے سے تمام زاویے بھی پڑھے جا سکتے ہیں۔ تو سجاوٹ، کچن اور باتھ روم پہلے سے پلان کیا جاتا ہے۔

کھلے لاؤنج والے گھر کا خاکہ

اگر کمروں کا سائز مربع میٹر میں دستیاب ہو تو یہ خاکہ بنانے میں مدد دیتا ہے۔ اس ایک خاندان کے لیے بنائے گئے جدید گھر کے خاکے میں خاندان اور مہمانوں کا استقبال ایک بڑی راہداری میں کیا جاتا ہے۔ سیلر کے بجائے اس گھر میں ایک کام کرنے کا کمرہ بنا ہے جہاں واشنگ مشین اور دیگر سامان رکھا جاتا ہے۔ سٹڈی اور چھوٹے سے گیسٹ روم کے علاوہ کنارے پر بنے دروازے سے کشادہ لاؤنج میں داخل ہوا جا سکتا ہے۔ خاکے میں دروازے بنائے جاتے ہیں تا کہ آپ دیکھ سکیں کہ وہ کس رخ پر کھل رہے ہیں اور فرنیچر بہتر طریقے سے ترتیب دیا جا سکے۔ آج کل لاؤنج اور ڈائننگ سے کھلا کچن جوڑنے کا رجحان ہے۔ کچن کو ایک کاؤنٹر کی مدد سے کمرے سے علیحدہ کیا جاتا ہے جو دیوار سے جڑا ہوتا ہے۔

چھوٹے گھر کی پہلی منزل

اس چھوٹے سے گھر کی پہلی منزل صرف ایک بیڈ روم اور ایک باتھ روم پر مشتمل ہے۔ اس حصے میں چھوٹی سی بیٹھنے کی جگہ بنائی گئی ہے جو جگہ کی کمی کے باوجود بستر والے حصے کی پرائیویسی میں دخل انداز نہیں ہوتی۔ باتھ روم اپنی انوکھی شکل کے ساتھ بہترین ہے۔ ایک سیڑھی بڑے سے باتھ ٹب کی طرف لے جاتی ہے اور شاور کو دیوار کی مدد سے ٹوائلٹ سے دور کیا گیا ہے۔ ٹوائلٹ کو باتھ روم میں چھپا ہوا ہونا چاہیے کیوں کہ ظاہر ہے یہ باقی سامان جتنا پیارا نہیں ہوتا۔

گیراج والے گھر کا خاکہ

اس تصویر میں ہم ایک آرام دہ گھر کا خاکہ دیکھ سکتے ہیں جس میں گیراج بھی بنا ہے۔ ایک چھوٹی سی راہداری سے گزر کر گیسٹ باتھ روم، سٹڈی اور لاؤنج میں داخل ہوا جا سکتا ہے۔ یہاں کھلا کچن، ڈائننگ اور بیٹھنے کی جگہ بنی ہے۔ کھلے منصوبے کے باعث ہر حصہ دوسرے سے جڑا ہے اور بڑی بڑی کھڑکیوں سے دن کی روشنی اندر آتی ہے۔ ایک بڑا سا ٹیرس تقریبا پورے لاؤنج کا احاطہ کیے ہوئے ہے جو اندرونی حصے کو مزید خوبصورت بناتا ہے۔

بنگلہ: سب ایک ہی منزل پر

پچھلے گھر کا خاکہ ٹیکنیکل ڈرائنگ کی صورت دکھایا گيا تھا۔ معمار نے کمروں کی ترتیب اور زاویے بنانے میں بہت محنت کی تھی۔ اب سارا کام کمپیوٹر پر سوفٹ وئیر کی مدد سے کیا گیا ہے جس کی مدد سے رہنے کی جگہ کو دیکھنا اور سمجھنا آسان ہے، اور فرنیچر اسی وقت سوچا جا سکتا ہے۔ اس طرح گھر بنوانے والا بہتر طور پر سوچ سکتا ہے کہ گھر بن کر کیسا لگے گا۔ اس بنگلے کے سب حصے ایک ہی منزل پر بنائے گئے ہیں۔ سیڑھیوں کے بغیر والی زندگی ان لوگوں کے لیے مناست ہے جن کو حرکت میں دقت کا سامنا ہو، جیسا کہ وہیل چئیر استعمال کرنے والے اور بچوں والے افراد۔چونکہ سب کمرے نچلی منزل پر ہیں، اس گھر کا خاکہ دو منزلہ گھروں کے خاکوں سے بڑا دکھائی دیتا ہے۔ عام انداز میں لاؤنج گھر کے درمیان بنا ہے۔ پچھلی مثالوں کے برعکس یہ مثال ڈائننگ سے جڑا بند کچن دکھاتی ہے۔ بنگلوں میں تہہ خانے نہیں بنائے جاتے اور ان کا کام کچن کرتا ہے۔

گھر کا خاکہ پہلے اور بعد میں

گھر خریدتے وقت آپ کو اس کے خاکے پر دسترس نہیں ہوتی اور وہ معمار کے ہاتھوں میں ہوتا ہے۔ مگر اگر نیا گھر ابھی تعمیر کے ابتدائی مراحل میں ہو تو خریدار کچھ تبدیلیاں کر سکتا ہے۔ اس مثال میں ہم ایک پہلے اور بعد میں والی تصویر دیکھتے ہیں جس میں تین کمرے ایک بن گئے۔ گھر کے مالک نے کھلے گھر کا منصوبہ چنا جس سے بڑا لاؤنج اور ڈائننگ بن گیا۔ مگر تبدیلی کا منصوبہ بنانے سے پہلے یہ دیکھنے ضروری ہے کہ کہاں کہاں سے دیواریں ہٹائی جا سکتی ہیں۔ دوسری منزلوں یا اعداد و شمار کے باعث ضروری دیواریں نہیں ہٹائی جا سکتیں۔

کھلے لاؤنج والا پینٹ ہاؤس

شہر کی اونچائی پر بنا ایک پینٹ ہاؤس بہت خاص ہوتا ہے۔ خاص کر اگر اس میں ایک بڑی سی بالکونی ہو جس سے شہر کے نظارے کیے جا سکیں۔ اس پرآسائش اپارٹمنٹ کی پہلی منزل پر ہم عام کمروں کے علاوہ بھاپ غسل، ڈریسنگ روم اور ایک لفٹ بھی دیکھ سکتے ہیں جو سیدھی اپارٹمنٹ کے اندر جاتی ہے۔ اس منزل کا لاؤنج جسے ہال کہا گیا ہے، ایک کھلے کاؤنٹر والے کھلے کچن اور لاؤنج میں رکھی ہر چیز کے لیے بہت سی جگہ فراہم کرتا ہے۔ اس خاکے میں لاؤنج کے سائز کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا مگر بھاپ غسل کو بڑا کیا جا سکتا ہے۔

جنوب میں کھلی رہائش

زمین کے گرم اور حاری علاقوں میں کھلی رہائش ہی چلتی ہے۔ گھر اس طرح کھلے بنائے جاتے ہیں لاؤنج، کچن اور ڈائننگ بس بیرونی دیواروں اور چھت سے ڈھکے ہوں۔ اس خاکے میں ہو کھڑکی دیکھتے ہیں جسے بوقت ضرورت پورا کھولا جا سکتا ہے۔ اس طرح رہائشی مستقل طور پر اپنے گھر کے اندر اچھا موسم لا سکتے ہیں۔ اس خاکے کو محض عکس کہا جا سکتا ہے مگر یہ تعمیر کے طریقے کے بارے میں بھی بتاتا ہے۔

ہر بیڈ روم کا خوابناک منظر

یہ بھی جنوب میں بنے ایک گھر کی پہلی منزل کا خاکہ ہے۔ معماروں نے بید رومز کی ترتیب کے ذریعے خاندان کے تمام افراد کے لیے سیدھا سیدھا منظر بنایا۔ ہر بیڈ روم میں اٹیچڈ باتھ روم ہے اور اس میں لکڑی کی راہداری سے گزر کر پہنچا جا سکتا ہے۔  باقی گھر گرم موسم کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔ گھر کے باہر بنا کچن اور کھلا لاؤنج گھر کی اندرونی و بیرونی زندگی کو اکٹھا کرتے ہیں۔

ایک پرآسائش محل کی پہلی منزل کا خاکہ

اس خاکے نے ایک تین منزلہ مکان کو خوبی سے بیان کیا ہے۔ ہر منزل کو الگ الگ دکھایا گیا ہے اور نچلی منزلیں بھی شامل کی گئی ہیں۔اس پرآسائش محل کا بےمثال فن تعمیر واضح کرتا کہ ڈیزائن کے خوابوں کی کوئی حد نہیں ہے۔ نچلی منزل اور پہلی منزل پر عام (پرآسائش سجاوٹ والے) لاؤنج بنے ہیں جبکہ دوسری منزل پر بڑی سی بالکونی اور تالاب کا شاندار منظر موجود ہے۔

جدید شکلیں

چوکور عملی اور اچھا ہے مگر جب خاص رہائش کے تجربے کی بات ہو تو  خوابوں کے گھر کا خاکہ عام ڈیزائن سے الگ بھی ہو سکتا ہے۔ سیدھی لکیروں کے بجائے کمروں کی دیواریں ٹیڑھی بھی ہو سکتی ہیں اور بیٹھنے کے چھوٹے کونے بنا سکتی ہیں۔ یہ خاکہ نچلی منزل پر بنی رہائش گاہ دکھاتا ہے جسے ہوشیاری سے تین خواب گاہوں اور ایک بڑے سے لاؤنج میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر بیڈ روم کا اپنا باتھ روم ہے جس میں شاور لگا ہے جبکہ ماسٹر باتھ روم میں باتھ ٹب لگا ہے اور اس تک راہداری سے گزر کر پہنچا جا سکتا ہے۔ 

اگر آپ کا اب بھی دل نہیں بھرا تو دیکھیے: ایک چھوٹا سا آرام دہ اپارٹمنٹ۔

Hai bisogno di aiuto con il progetto della tua casa?
Contattaci!

Articoli più recenti