پہلے اور بعد میں: ایک ناقابلِ بودوباش گھر سے ایک خوشحال گھر تک

Farheen Farheen
Reforma de Apartamento: el antes y el despues, Cota-Zero, Técnica y Construcción Integrada, S.L. Cota-Zero, Técnica y Construcción Integrada, S.L.
Loading admin actions …

ہمیں بہت اچھا لگتا ہے جیسے ڈیزائنرز ایک ناقابلِ بودوباش کو ایک شاندار جگہ بنا دیتے ہیں۔ یہ ایک فرسودہ فنِ تعمیر ہے جسکا بنیادی ڈھانچہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور اس مضمون میں ہم آپ کو اسکو ٹھیک کرنے کے طریقے بتائیں گے۔

اس گھر کی ایک مثال اسپین میں بنے گھر کی ہے جو  Cota-Zeroنے بنایا ہے اور اس ناقابلِ یقین گھر کو تبدیل کردیا ہے۔

ایک بند اور اداس گھر

صاف ہے کہ یہ گھر رہنے کے قابل نہیں ہے۔ اس پر تو بات کرنے کا بھی دل نہیں ہے۔ گھر تباہ حال ہے اور خالی ہے جب تک ہمارے ڈیزائنر نے اس پر توجہ نہیں دی۔ اس کو تبدیل کرنا بہت ضروری ہے۔

خوشحال لیونگ روم

اس ڈیزائنر نے لیونگ روم کو بلکل تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔ رنگوں کو سادہ اور شفاف رکھا گیا ہے۔ رنگ صرف سفید اور نارنجی استعمال کیا گیا ہے۔

یہ لیونگ روم بہت زیادہ آرام دہ اور خوبصورت ہے۔خاندان کی ضرروتوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پیچھے اسٹویج کی جگہ بھی بنائی گئی ہے اور ہلکے سامان نے اس کمرے کو بہتر بنانے میں مدد کی ہے

واضح گندی جگہ

آئیے، اگلی جگہ کو دیکھتے ہیں تبدیلی سے پہلے۔ یہ بڑی سی کھڑکی کی اس جگہ کوئی ضرروت نہیں ہے۔  اس جگہ کو اس پلر کی بلکل ضرورت نہیں ہے۔

ہم دیکھنے کے لیئے بے تاب ہیں کہ اس پلر کے ساتھ انہوں نے کیا کیا؟

بالکونی اور ٹیرس

ڈیزائنر نے اس پلر کا بھر پور فائدہ اٹھایا ہے اسکو بالکونی میں تبدیل کر کے۔ اسطرح پورا خاندان ایک ساتھ باغیچے میں بیٹھ کر لظف اندوز ہوسکتا ہے۔

باہر کی طرف ایک ڈائینگ روم بھی بنایا گیا ہے جو کہ ایک خاندان کی ضروریات کو مدِنظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔

گندا باورچی خانہ

یہ اصل باورچی خانہ ہے اسکی حالت دیکھ کر یہاں کام کرنے کا دل نہیں چاہتا، اس میں روشنی بلکل ناپید ہے، ہوا کا کوئی گزر نہیں ، شیلفیں بری طرح سے بھری ہوئی ہیں۔ افوہ اسکو تبدیل کرنا ایک اسٹائل سے زیادہ ضرورت ہے۔

کشادہ اور روشن باورچی خانہ

اس نئےطرز کے باورچی خانے میں پرانا لے آوٹ ہی استعمال کیا گیا ہے لیکن اس میں جگہ اسطرح رکھی گئی ہے کہ اس میں ایک مشین بھی رکھ دی گئی ہے پھر بھی جگہ بہت بچ گئی ہے۔ یہ چھت اور لائیٹس اس جگہ کو مزید خوبصورت بنا دیا ہے۔

ایک اور پہلے اور بعد میں کی تصویریں دیکھیں: سان فرانسیسکو میں ایک اپارٹمنٹ دیہاتی سے اسٹائلش تک

Hai bisogno di aiuto con il progetto della tua casa?
Contattaci!

Articoli più recenti