گھر کو محفوظ بنانے کے 7 طریقے

Hamna – Homify Hamna – Homify
homify Finestre & Porte in stile rustico
Loading admin actions …

گھر کی تعمیر اور آرائش کے وقت حفاظتی تدابیر کے بارے میں سوچنا ایک اہم پہلو ہے۔ ویسے بھی ایسے خوبصورت گھر کا کیا فائدہ جو اپنے مکینوں کو ہی محفوظ نہ رکھ سکے۔ گرل، چار دیواری اور تالوں کے اضافے سے گھر کی حفاظت میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے مگر اصولی طور پر یہ چیزیں گھر کی منصوبہ بندی کے دوران شامل کرنی چاہیے تاکہ یہ گھر کی آرائش کے ساتھ اچھی طرح مل جائیں۔

آج ہم آپ کو 7 ایسے طریقے بتائیں گے جن کی مدد سے آپ اپنے گھر کو مزید محفوظ بنا سکتے ہیں۔

1- کھڑکی پر گرل

homify Finestre & Porte in stile rustico Finestre

جدید گھروں میں کھڑکیوں پر لکڑی کے بجاۓ شیشے کا استعمال ہوتا ہے۔ بے شک شیشے سے گھر میں قدرتی روشنی زیادہ اچھی طرح داخل ہوتی ہے مگر حفاظت کے لحاظ سے یہ اتنا ٹھیک نہیں۔ اگر شیشے کی کھڑکی پر لوہے کی گرل لگا دی جاۓ تو یہ زیادہ محفوظ ہو جاۓ گا۔

2- دو تہوں والے دروازے

DibiBlind, Di.Bi. Di.Bi. Finestre & Porte in stile moderno cancelletto finestre,estensibile,di.bi.,dibi,sicurezza finestre,cancelletto,Finestre

مضبوط لکڑی کے دروازے زیادہ تر محفوظ سمجھے جاتے ہیں مگر چور اچکے ان دروازوں کے تالے توڑ کر گھروں میں داخل ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ لکڑی کے ان دروازوں کے آگے ایک لوہے کا پھسلنے والا دروازہ لگا دیں تو یہ زیادہ محفوظ رہے گا۔ رات کے وقت اور جب کبھی آپ کو لمبے عرصے کے لیے گھر سے دور رہنا ہو تو آپ اپنے گھر کی طرف سے مطمئن رہ سکتے ہیں۔

3- کون کون گھر میں رسائی حاصل کر سکتا ہے

884, Di.Bi. Di.Bi. Porte porta blindata,dibi,di.bi.,security door,anti effrazione,anti intrusion,door,high security,porte blindate,security doors,porta,porte,Porte

آج کل کی جدید ٹیکنالوجی سے آپ اپنے گھر کو مزید محفوظ بنا سکتے ہیں۔ ٹچ پیڈ یا پھر الیکٹرک تالوں سے آپ گھر کو چوروں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس طریقے سے آپ اپنے جاننے والوں کی رسائی کو بھی کنٹرول کر سکتے ہیں۔ آپ کے آنے والے مہمان گیٹ پر موجود سپیکر پر اپنا تعارف کروا سکتے ہیں۔

4- گیراج پر دروازہ

گھر کے مرکزی دروازوں کے لیے ہر کوئی حفاظتی تدابیر سوچتا ہے مگر گیراج کی حفاظت کے بارے میں زیادہ تر لوگ نہیں سوچتے اس طرح بہت سے لوگ گاڑیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے گیراج سے چھوٹا دروازہ آپ کے گھر میں بھی نکلتا ہے تو پھر تو آپ کا گھر بھی بہت خطرے میں ہے۔ اس لیے گھر کے دروازے کے ساتھ ساتھ گیراج پر بھی دروازہ لگوانا چاہیے۔

5- چار دیواری

خوبصورت گھر بہت ساری نظروں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ اور چھوٹی دیوار سے بہت سے لوگ آپ کے باغ اور پھر اس سے آپ کے گھر میں داخل ہو سکتے ہیں۔ اونچی چار دیواری اور اس پر لگی دھاتی جالی آپ کے گھر کی دیوار ٹاپنا ناممکن نہیں تو مشکل تو بنا ہی دے گا۔

6- سی سی ٹی وی

جن گھروں کے اگلے حصے اور عقبی حصے دونوں طرف دروازے موجود ہوتے ہیں ان کی حفاظت کرنا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے چور آپ کے گھر سے دور رہیں گے۔

7- آگ سے بچاؤ کے آلات

سب سے آخر میں ہم یہ بات بھی کریں گے کہ گھر باہر کے ساتھ ساتھ اندر سے بھی خطرے کا شکار ہوتا ہے۔ جیسا کہ بجلی کی وجہ سے آگ لگ جانا یا گیس لیک ہو جانا۔ اس لیے گھر میں آگ سے بچاؤ کے بھی انتظامات مکمل ہونے چاہیے۔

اسی حوالے سے یہ آئیڈیا بک بھی ضرور دیکھیں.

Hai bisogno di aiuto con il progetto della tua casa?
Contattaci!

Articoli più recenti