چھوٹے باغات کے لئے 10 چھوٹے بار ہما سی پودے

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
MÃO NA TERRA, in Belo Horizonte. BR (2015), Luiza Soares - Paisagismo Luiza Soares - Paisagismo Giardino in stile rustico
Loading admin actions …

بارہما سی ایک طریقہ ہے جس میں آپ ایک بہترین خوبصورت باغ بنا/رکھ سکتے ہیں۔جس میں سارا سال آپکو اسکی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔یہ بہترین پودے ہوتے ہیں ان لوگوں کے  لیے جو اس بات میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ بس بغیر کسی زیادہ کوشش یا وقت کے باغ کو خوبصورت بنایا جائے۔ان پودوں کو ایک بار لگا دیا جاتا ہے اور پھر یہ خود بخود بڑھتے رہتے ہیں۔اس کتاب میں ہم بار۔ ہماسی پودوں کے بارے میں بتائیں گے ایک چھوٹے سے باغ کے لیے۔یہ وہ پودے ہیں جو زیادہ جگہ نہیں لیتے یور آسانی سےبڑھتے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ آپ کی حوصلہ افزائ کی جائے گی کہ  اس طرح کے بارہماسی پودوں میں سے لگائیں ایک چھوٹے سے باغ کے لیئے۔براہ مہربانی ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کیجئے گا آخر میں ہمیں کیونکہ ہمیں آپ سے ملنے والی رائے سے خوشی ہو گی۔

1) ایلو ویرا

یہ بارہماسی پودا کئ صدیوں تک دوائ کی خصوصیات رخھنے کی وجہ سے ایشیائ اور افریقی معاشروں میں استعمال کیا گیا ہے۔یہ پودے سورج کی مکمل روشنی میں بہتر طریقے سے بڑھتے ہیں اور انھیں خشک مٹی کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

2) بوگن ویلیا

بوگن ویلیا ایک بارہماسی جھاڑی ہے جوخاص توجہ نہیں مانگتی۔ خشک مزاہم ہے آسانی سے مل جاتی ہے۔ہی خونصورت ہوتی ہے اور خریدنے میں بھی سستی ہوتی ہے اور خوبصورت/پیارے رنگ فراہم کرتی ہے۔یہ گھنے جنگل کی ترح برہتی ہے اور اسکی بار بار کانٹ چھانٹ کرنی پڑتی ہے جو کہ مشکل ہوتا ہے کیونکہ یہ کانٹےدار ہوتی ہے۔

3) ​ سپائڈر پلانٹ

 سپائڈر پلانٹ گھروں میں عام طور پر زیادہ استعمال کیا جانے والا پودا ہے اور یہ یوا کو صاف کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ایک عام بارہماسی پودے کی طرح اسے  بھیبڑھنے کے لیے سورج کی روشنی اور چکنی مٹی کی ضرورت ہوتی ہے۔ہی پودا آسانی سے گول اور چوکور گلدانوں میں بڑھتا ہے اور سفید پھول پیدا کرتا ہے جن کی عمر ایک سال ہوتی ہے۔

4) لکی بانس

لکی بانس ایک آسان نگہداشت سے بڑھنے والا پودا ہے جو گھروں میں لگایا جاتا ہے جو کہ مختلف حالات میں بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔سورج کی بلواسطہ روشنی اس کے لیے بہتر ہے بنسبت براہ راست روشنی کے کیونکہ براہ راست روشنی سے اس کے پتے پیلے اور جل جاتے ہیں۔ اس کی مٹی کے خشک ہونے سے پہلے اسکو پانی دینا بہتر ہے جب مٹی میں تھوڑی نمی  باقی ہو۔ جب پودا بہت بڑا ہو جائے تو اسکو اوپر سے کاٹ کر پانی کے گلاس میں ڈال دیا جائے تو آپ دیکھیں گے کہ اس میں سے پھر سے نئے پتے نکل آتے ہیں اور آپ انھیں نئے گلدان میں لگا سکتے ہیں۔

5) لیمن گراس

 لیمن گراس بارہماسی پودا ہے جو گرم علاقوں مثلاٗ انڈیا اور سری لنکا کا مقامی پودا ہے۔اسکا ذائقہ ترش اور خوشبو بھی اچھی ہوتی ہے اور یہ مچھروں کو دور کرنے کے لیے بہترین ہے۔لیمن گراس کو مکمل سورج کی روشنی گرم ، درجہ حرارت اور بڑھوتری کے منازل طے کرنے کے لیے نمی کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیمن گراس  کے پتے نوکدار ہوتے ہیں۔ اس لیے اسطرح  کے پودوں کو راستوں سے ایک طرف کر کےلگایا جا سکتا ہے۔

6) پودینہ/ٹکسال

پودینہ/ٹکسال اور نیازبو/تلسی  جیسی جڑی بوٹیاں چھوٹے سے گلدانوں میں اگائ جا سکتی ہیں۔اس لیے یہ چھوٹے سے باغ کے لیے بہترین ہیں۔تصویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ایک لکڑی سے کنٹینر/گلدان بنا کر ان دونوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

7) بے بی ربڑ

بے بی ربڑ پلانٹ کی بھی خاصیت ہے کہ ہوا کو صاف  کرتے ہیں۔یہ گھروں میں استعمال ہونے والا مشہور پودہ ہے۔ اسے بھی ذیادہ نگہداشت کی ضرورت نہیں ہوتی کبھی کبھار ہوتی ہے۔ یہ سورج کی روشنی میں کبھی کبھار پانی دینے سے بھی بڑھتے رہتے ہیں۔ زمین کی تزئین کی آرٹسٹ لوئزا۔ سورس نے ان پودوں کو  خوبصورت ٹوکریوں میں لٹکا دیا ہے  لکڑی کی چھت کے ساتھ کس میں سے سورج کی روشنی گزر کر/فلٹر ہو کر پودوں تک پہنچ سکے۔

8) کیلے پتوں والے وہ پودے

۸۔  کیلے پتوں والے وہ پودے ہیں جو گرم علاقوں میں پائے جاتے ہیں اور سارا سال مزیدار پھل پیدا کرتے ہیں۔یہ بنیادی طور پر بغیر کسی خاص توجہ کے بڑھ جاتے ہیں یہ گھروں میں بھی بڑھ جاتے ہیں۔اگرچہ یہ گھروں میں برھنے والا غیر معمعلی پودا ہے اگر یہ ھر میں ہو تو گھر منفرد نظر آتا ہے۔

9) ​۔کھجوربانس کے درخت

۔کھجوربانس کے درخت بھی گھروں میں استعمال ہونے والا عام پودا ہے۔ یہ بھی ہوا کو صاف کرتا ہے اور اسکی بہت سی دوائوں والی خصوصیات بھی ہیں۔ یہاں تصویر میں ہمیں ایک دبلی بانس والا کھجہر کا درخت  دکھائ دیتا ہے یسے زمین کی سطح پر لگایا گیا ہے باغ کو خوبصورت سٹائل دینے کے لئے۔ان کے پرکشش پتے اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔یہ سادہ اور متاثر کر دینے والا باغ جسکی دیوار جس کے نزدیک پودے لگا کر سجایا گیا ہے پودوں کو لکڑی کے ڈبوں میں لگایا گیا ہے جو ایک چھوٹے سے باغ کے لیے اچھا مشورہ ہے اور دیوار کے ساتھ والی جگہ کو بھی استعمال کر لیا گیا ہے۔

10) ​منی پلانٹ

منی پلانٹ  بھی گھروں میں پائے جانے والے پودے ہیں جو کہ ہر حالات مین بڑھ سکتے ہیں۔ان کے لیے کبھی کبھار پانی اور روشنی کی ٖضرورت ہوتی ہے۔ان پودوں کی بھی آسانی سے دیکھ بھال کی جا سکتی ہے۔ ایسے پودے ان لوگوں کے لیے بہترین ہیں جو مصروف ہوتے ہیں یا وہ لوگ جو باغبانی میں نئے ہوتے ہیں۔بڑے اور صحت مند منی پلانٹس کو پانی میں بھی پھیلا دیا جاتا ہے۔انھیں باتھ روم میں چھوٹی خالی جگہوں پر لگا کر ان کو مثالی جگہ بنایا جا سکتا ہے۔  ہمیں امید ہے کہ آپکو بارہماسی پودے گھر کے بیگ کے لیے مل گئے ہوں گے۔باغ اور باغبانی کے دوسرے طریقوں کے لیَے 5 ان ڈور باغی خیالات کا مطالعہ کیجئے۔

Hai bisogno di aiuto con il progetto della tua casa?
Contattaci!

Articoli più recenti