دس وجوہات کیسے ایک صاف ستھرا گھر آپکی زندگی میں تبدیلی لا سکتتا ہے۔

M Usman M Usman
PH Andersen , Faci Leboreiro Arquitectura Faci Leboreiro Arquitectura Sala da pranzo moderna
Loading admin actions …

وقت اور تجربے نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ صاف ستھرا گھر ہی خوشگوارزندگی کی علامت ہوتا ہے۔ایک بے ترتیب بکھرا ہوا گھر آپکے مُوڈ پر اثراندازہوتا ہے اور کچھ عرصے بعد آپکی صحت بھی متاثر ہونے لگتی ہے۔

لہذا مندرجہ ذیل دس طریقوں کے ذریعے آپ اپنے گھر کو صاف اور زندگی کو خوشگوار بنا سکتے ہیں۔

1۔ پھپھوندی لگنے سے بچائیں

صفائی کرنے کے قابل زیادہ جگہ ہونے کی صورت میں آپ کچھ جگہوں کو ایسے ہی چھوڑ دیتے ہیں جس کا نتیجہ نمی سے نشوونما پانے والی پھپھوندی ہو سکتی ہے۔ لہذا اپنے گھر کو باترتیب،آراستہ رکھنے کی کوشش کریں اور ہر جگہ کو باقاعدگی سے صاف کریں۔

2۔ کاردکردگی بڑھائے

homify Ingresso, Corridoio & Scale in stile moderno Marmo

اگر ہم ایک دفعہ ایک فیصلہ کر لیں کہ روزمرہ کے معمولات میں گھر کی صفائی ستھرائی بھی شامل ہوگی تو اس سے نہ صرف ہماری کاردکردگی میں بہتری آسکتی ہے بلکہ کارآمد ہونے کا احساس بھی۔

3. ذہنی دباؤ کم کرے

ایک باترتیب گھر آپ کے اعصابی تناؤ کو کم کرتا ہے۔اپنے ارد گرد کوصاف ستھرا رکھیں تا کہ اپنے ہی گھر میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہوئے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

4. پریشانیوں کو کم کریں

E2 KITCHEN arQing Cucina minimalista

ٹینشن سے بچنے کے لئے ہر چیز کو اس کی صحیح جگہ پر رکھیں تا کہ ضرورت کے وقت آسانی سے مل سکے۔گھر میں احسن طریقے سے کام کرنے کے لئے مختلف کاموں کے لئے مختلف دن متعین کریں۔ جاذبِ نظر ڈیکوریشن چھوٹے چھوٹے کاموں کو دلچسپ بنا دیتی ہے۔

5. جسم کو خوبصورت بنائیں

گھر کی روزانہ صفائی ستھرائی آپ کو حرکت میں رکھتی ہوئے جسم کو چست بناتی ہے۔سائنسی اور طبی تحقیقات نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ گھریلو کام کاج انسان کو دبلا پتلا اور صحت مند رکھنے میں معاون ہیں۔ایک 70 کلو گرام کا شخص ہلکی صفائی(جھاڑو لگانا،چیزوں کو ترتیب سے لگانا وغیرہ) کرتے ہوئے 170 کیلوریز فی گھنٹہ استعمال کرتا ہے۔اس سے مشکل کام جیسے پوچا لگانا یا جمی ہوئئ میل کو صاف کر نے سے 190 کیلوریز فی گھنٹہ کے حساب سے خرچ ہوتی ہیں۔

6. بیکٹیریا کو دُور بھگائیں

گھر میں تازہ ہوا کے لئے درست وقت میں کھڑکیاں دروازے کھولنا اور باقی وقت میں بند کرکے گیلے کپڑے سے صفائی کرنا ضروری ہے تا کہ آپ کا گھر تازہ ہوا کا مسکن اور بیکٹیریا سے پاک ہو۔یہ معمول نہ صرف آپ کو سستی اور چڑچڑا پن سے بچاتا ہے بلکہ تندرست و توانا جسم کا حصول یقینی بناتا ہے۔

7. خوب محفلیں جمائیں

ایک صاف ستھرے آراستہ گھر میں آپ لوگوں کو مدعو کرتے ہوئے ہچکچانے کے بجائے خوشی محسوس کرتے ہوئے اچھا وقت گزاریں گئے۔یہ چیز آپکے مُوڈ پر اثر انداز ہو کر آپکی صحت کے لئے مفید ثابت ہوگی۔

8. آرام دہ زندگی

اپنے اردگرد کو منظم اور دیدہ زیب بنا کر آپ ذہنی آسودگی حاصل کرتے ہوئے پرسکون آرام اور دلجمعی سے سوئیں گئے۔

9. تخلیقی صلاحیتیں پیدا کرے

اگر آپکی بنیادی ضروریات پوری اور ہر چیز سلیقے سے رکھی ہو گی تو اسی صورت میں ہی گھر کی دوسری ضرورتوں کی طرف دھیان دیتے ہوئے کچھ نیا کرنے کا جذبہ پیدا ہوگا۔

10. خوشیوں میں اضافہ کرے

ایک صاف ستھرا، آراستہ و پیراستہ گھر آپ کی خوشیوں کو دوبالا کرتے ہوئے آپ کو زندہ دل اور مفید کاموں کی طرف راغب کرتا ہے جس سے ذہنی سکون اور دلی اطمینان نصیب ہوتا ہے۔تو کیا آپ کو اپنے گھر میں یہ تبدیلی پسند آئی؟ پھر فینگ شوئی کی گھر کے صدردروازے کے لئے سنسنی خیز تجاویز ملاحظہ کریں۔

Hai bisogno di aiuto con il progetto della tua casa?
Contattaci!

Articoli più recenti