دالان خانے کے لئے 15 شاندار آئیڈیاز

usranaz usranaz
Dining Room, Artic studio Artic studio Modern living room MDF
Loading admin actions …

کیا کبھی آپ نے اپنے آپ سے یہ سوال کیا ھے کہ آپ اپنے دالاں خانے کو کیسے ڈیزائن کیا جائے کہ وہ غیر معمولی حیثیت اختیار کر جائے۔اگر ایسا ھے تو آپ نے صحیح آئیڈیا بُک کا انتخاب کیا ھے۔ہم نے آج فرنیچر کے ماہرین کی مدد سے 15 ایسی تجاویز اور حکمت  عملیوں کو اکٹھا کیا ھے جن کی مدد سے یہ جانا جا سکے گا کہ کیسے دالان خانے کو تخلیق کیا جائے۔ پریشان ھونے کی ضرورت نہیں آپ کو آپ کو دوبار پورے دالان خانے کو مرمت اور تزئین و آرائش کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہاں پر آپ کو کچھ معمولی تبدیلیاں لانی ھونگی جو کافی ھونگی۔ چلیں مل کر دیکھتے ہیں اور جو بھی ھوگا وہ بہت شاندار ھونگا۔

1۔ روشنیوں کا کامل ڈیزائن

بلاشبہ ہر دالان خانے میں روشنی کا نظام موجود ھوتا ھے لیکن یہ اس وقت تک کامل نہیں ھو گی جب تک ہر موقع کے لئے کامل لائٹ کا انتخاب نہیں ھوگا۔روشنی کےاچھے انتخاب کے لئے مختلف روشنی کے ذرائع کو استعمال کیا جا سکتا ھے۔جیسا کہ روشن لائٹوں کے لئے چھت میں نصب روشنیاں، دیوار کے دونوں اطراف لگے لیمپ شام کے ماحول کو رنگین اور آرام دہ اور پڑ سکون بناتے ہیں۔

2۔ شوخ رنگ دالان خاںے کو خوبصورت بناتے ہیں

آپ کو اپنے دالان خانے کے ماحول کو خوبصورت بنانے کے لئے شوخ اور تیز رنگوں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ کچھ ایسی چیزیں جیسے دیوار کا ڈیزائن یا شوغ رنگو کا فرنیچر آپ کے دیوان خانے میں نرم سٹائل کو داخل کرتے ہیں۔ حتٰی کہ کچھ رنگین تکیوں کا اضافہ بھی اس کو شاندار بنا سکتا ھے۔

3۔ ذاتی دلچسپی کا ٹچ دیں

چاہے آپ اپنے دالان خانے کے لئے نرم پُرسکون سٹائل کو پسند کرتے ھوں یا تیز اور جارحانہ ڈیزائن کو۔ یہ کمرہ ہمیشہ آپکی شخصیت کو ظاہر کرتا ھے۔مثال کے طور پر، آپ رنگا رنگ پیٹرن اور رنگوں کو ترجیح دیتے ہیں،جیسے تکیا، ڈرائنگ یا دوسرے عناصرشامل کرتے ہیں.

4۔ مختلف رنگوں کا مجموعہ

اپنے دالان خانے کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے اس میں مختلف رنگوں کا کمال دکھائیں۔اس مثال میں نرم ملائم قالین کے ساتھ نرم چمڑے کی سوفی کا ایک مجموعہ ہشامل کیا گیا ھے جو ایک دلچسپ منظر پیدا کرتا ہے. ایک ہی رنگ کے  مختلف شیڈز کا استعمال کرتے ہوئے، ساخت مختلف حالتوں کے باوجود دالان خانے کے ماحول میں دلکش منظرپیش کر رھا ھے۔

5. شوخ تیز رنگ

اگر آپ اپنے دالان خانے کومزید دلکش بنانا چاہتے ہیں تو اس میں تیز رنگوں کا اضافہ کریں۔س کے علاوہ، ایک غیر جانبدار رنگ کی سجاوٹ کے ساتھ،  مثال کے طور پر، آپ جراٰت مندانہ اقدام اٹھا سکتے ہیں اور آنکھ کو بھانے والے رنگ کا مجموعہ استعمال کرسکتے ہیں.

6. بے پناہ خوشی کے لئے گرم رنگ

کیا آپ اپنے دالان خانے کو زیادہ آرام دہ اور پُرجوش رکھنا چاہتے ہیں ؟ اس کے لئے ریتلے اور خاکستری ربگ کو ترجیح دیں۔ اس میں ایک سنہری رنگ کا ٹچ دیں۔جو کہ 2018 کے لئے استقبالیہ ثابت ھوگا۔

7. سیاہ و سفید

ایک مضبوط رنگ کا مجموعہ جیسے سیاہ اور سفید کا مجموعہ ہمیشہ آپکے کمرے میں صاف اور خوبصورت منظر پیدا کرتا ہے. مثال کے طور پر، آپ کی تصویر کے لئے ایک سیاہ فریم کو منتخب کریں. اگر آپ چاہیں تو، تکیا، قالین یا فرنیچر کا دوسرے حصے کو بھی شامل کر سکتے ہیں۔

8. ایک ترتیب دیں

اکثر ہم اپنے دالان خانے کو خوبصورت بنانا چاہتے ہیں، لیکن فوری طور پر ایک پیچیدہ بحالی کی منصوبہ بندی نہیں کرپاتے۔ اگر آپ فرنیچر کے ماہرین سے پوچھیں تو، وہ  صرف ایک غیر معمولی  فرنیچر کا ا ایک ٹکڑا شامل کرنے کا مشورہ دیں گے۔یہ غیر معمولی فرنیچر ایک سائیڈ میز یا فرشی لیمپ بھی ھو سکتا ھے۔سب سے اہم چیز یہ ھے کہ وہ معمولی یا بورنگ فرنیچر نہ ھو۔ ایک خوبصورت ٹکڑے کو شامل کریں۔

9. کمرے کو حکمتِ عملی سے آراستہ کریں

جب آپ اپنے دالان خانے کو ڈیزائن کرنے لگیں تو اس کے فرنیچر کے انتخاب میں خصوصی توجہ دیں۔ اس بات کی تسلی کر لیں کہ اس کا فرنیچر بہت بڑا ھی نہ ھو کہ پورا کمرہ بھر جائے۔اس سے بڑھ کر کوئی اہم چیز نہیں ھے۔

10. ہم عصر ڈیزائن

سفید دیواروں کے ساتھ صاف اور ستھرے ڈیزائن کے ساتھ، مختصر فرنشنگ اور کچھ دلکش رنگوں کے ساتھ ایک خاندانی گھر کو جدید اور دلکش ڈیزائن پیش کرتا ھے۔ چھوٹی چیزیں جیسے دیوار پرخوبصورت تصویر یا رنگ برنگے بنچ آپ کے کمرے میں تازگی اور جدت لاتے ہیں جیسا کہ اس ماڈل میں نظر آ رھا ھے۔

11. متاثر کُن ستائل

یہاں پر بہت سے فرنیچر کے سٹائل ہیں جن کو آپ نقل کر سکتے ہیں۔چاھے آپ پُرسکون نارڈک سٹائل کا انتخاب کریں قدرتی مواد سے بنا دیہاتی ڈیزائن جیسے پتھر یا لکڑی سے بنا یا سادگی پر بنا ڈیزائن۔آپ ہر روز مختلف انداز کے مختلف ڈیزائن حاصل کر سکتے ہین۔

12۔ قدرتی ماحول کو شامل کریں

اگر آپ دیہاتی ماحول میں رھتے ہیں تو آپ کے دالان خانے کے لئے بہتر یہی ھے کہ آپ قدرتی ماحول کو بھی اپنے دالان خانے میں شامل کریں۔کیا اپ دیہات کے وسط میں رھتے ہیں؟ تو پھر ارد گرد کی تازگی اور تازہ آب و ھوا کے لئے دالان خانے کے ایک کا حصہ شیشے کی دیوار سے آراستہ کریں تا کہ دالان خانے سے باھر کے قدرتی منظر سے لطف اندوز ھوا جا سکے۔

13۔ سادگی پر منحصر ایک منفرد دلکشی

عام طور پر سادگی میں کشادگی پیدا ھوتی ھے، خاص طور پر جب ہم سادگی کے ڈیزائن کی بات کرتے ہیں۔اس مقصد کے لئے آپ اپنے دالان خانے کی صفائی شروع کریں اور غیر ضروری فرنیچر اور چیزوں کو سٹور میں رکھ دیں۔صرف معیاری اور ضروری فرنیچر کو ہی دالان خانے میں ترتیب دیں پھر دیکھیں اس سادگی کا جادو۔آپ اس کمرے کی دلکشی کو دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

14۔ پودوں کو شامل کرنا مت بھولیں۔

پودے آپ کے دالان خانے میں خوبصورتی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ تازہ اور صاف آب و ھوا کو تخلیق کرتے ہیں۔ اپنے دالان خانے میں خوبصورت گملوں میں آراستہ تازہ پودوں کو ترتیب دیں۔

15۔ اس کے مواد سے جس حد تک ممکن ھو فائدہ اٹھائیں۔

اپنے دالان خانے کو زیادہ سے زیادہ خوبصورت اشیاء سے آراستہ کریں۔ اور اس کی دلکشی سے مزید خوبصورتی پیدا کریں ، مثال کے طور پر ، اس کی اینٹوں کی دیوار سے اس کا پلستر اتار دیں، پھر ان اینٹوں پر دلکش رنگوں سے روغن کر دیں۔ یہ حقیقت ھے کہ اس سے آپ کا دالان خانہ میں خوبصورتی نکھر کر سامنے آئے گی۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine