کپڑے دھونے کی مشین کو باتھروم میں چھپانے کے ۶ شاندار آئیڈیاز

Shahtaj Shahtaj
Casa Cor 2012, ARQUITETURA - Camila Fleck ARQUITETURA - Camila Fleck Modern bathroom
Loading admin actions …

فریج اور باورچی خانے کی رینج کے برعکس، جو اب شاندار ڈیزائن کی وسیع ترتیب میں دستیاب ہے اور اصل میں ان کے ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے، کپڑے دھونے کی مشین پچھلے ۲۰ سالوں میں اتنی نہیں بدلی ہیں اور اس کا نتیجہ، ظاہری طور پر، زیادہ بڑے نہیں ہیں۔ اس کی وجہ سے، یہ اکثر بے ٹھور ٹھکانے، نظر سے باہر مقامات پر پائی جاتی ہیں، جیسے تہھانے، لیکن یہ ہر ایک کے لئے عملی یا ممکن نہیں ہوتی، اس لئے یہ اکثر باتھ روم میں رکھی جاتی ہیں۔ باتھروم میں ایک مکمل طرز کا احساس بنانے کے لئے، بھاری کپڑے دھونے کی مشین کے لئے مناسب چھپانے کی جگہ ڈھونڈنا ضروری ہے۔

اس سے پہلے کہ آپ باتھروم میں اپنی کپڑے دھونے کی مشین کو کسی جگہ پر چھپانے کے لئے جائیں، کچھ نکات پر غور کرنا ضروری ہے۔ سب سے پہلے، اس بات کا اعتراف کرنا ضروری ہے کہ اسے مرمت یا شاید کسی وقت تبدیل کرنے ضرورت ہوگی، تو اگر کپڑے دھونے کی مشین کسی نامناسب طاق میں رکھ دی گئی ہے، تو اسے ہٹانا آسان نہیں ہوگا۔ دوسری بات، اگر آپ کسی بھارے مشین کو منتخب کرتے ہیں، آپ کو دروازے کے سائز کے بارے میں سوچنا پڑیگا، تا کہ مشین دراصل اس میں سے گزاری جا سکے۔ آخر میں، ظاہر آپ کو اتنی مناسب جگہ چھوڑنی ہوگی تا کہ آپ اسے استعمال کرسکیں! کپڑے چھونے کی مشین کو چھپانے کی کوشش اپنی جگہ ہے، لیکن اسے کار آمد رہنے کی بھی ضرورت ہے! 

چلیں آئیں آپ کی مشین کی پردہ پوشی کے چند بہترین طریقوں کو دیکھیں جس سے تجربہ کار انٹیرئیر ڈیزائنر تک متاثر ہوکر اپنے ابرو اٹھالے!

۱۔ سلائڈنگ دروازوں کے پیچھے۔

کپڑے دھونے کی مشین کو چھپانے کا اچھا طریقہ یہ ہے کہ اسے ایک مناسب طاق میں رکھیں (اگر ممکن ہو تو)۔ یہ اس بات کو یقینی بنائیگا کہ یہ کمرے پر تجاوز نہیں کریگا اور بہت کم بیش قیمتی جگہ گھیرے گا۔ جبکہ، اگر بہت زیادہ خوبصورت نہ دکھنے والی کپڑے دھونے کی مشین آپ کے ماحول میں مداخلت کریگی، سلائڈنگ دروازے با آسانی شامل کئے جاسکتے ہیں۔ چند تختے بھی شامل کریں اور آپ کے پاس منظم دھلائی کی جگہ آجائیگی، سب کچھ چند اسٹائلش دروازوں کے پیچھے پوشیدہ ہوجائیگا۔

۲۔ تیار شدہ لیں!

باتھ روم میں کپڑے دھونے کی مشین کو چھپانے کا ایک متبادل حل اسے اصل میں چھپانا نہیں ہے، لیکن اسکے بجائے، اسے تیار شدہ بنانا ہے۔ بغیر کسی رکاوٹ کے موجودہ الماریوں میں اسے ضم کرکے بنانا، یہ ضروری ہے کہ باتھروم میں مناسب جگہ ہو تاکہ شروع کیا جائے، چونکہ بعد میں اضافی الماریوں کی ضرورت پڑے گی۔ مشین نظروں کے بلکل سامنے ہوگی، لیکن دلکش جمالیات سے جدا نہیں ہوگی اور یہ حل خصوصی طور پر ان کے لئے مناسب ہے جو نئی مشین خریدنے والے ہیں، جیسا کہ وہ موجودہ سب سے خوبصورت انتخاب منتخب کرسکتے ہیں۔

۳۔ پردوں کے پیچھے۔

کپڑے دھونے کی مشین کو چھپانے کا ایک بہت ہی سادہ اور ساتھ ہی سستا ترین آئیڈیا یہ ہے کہ اسے خوبصورت پردوں کے پیچھے چھپا دیا جائے۔ یہ بہترین جگہ ہے مشین رکھنے کی، اگر ممکن ہو تو، باتھروم میں پہلے سے موجودہ طاق یا کم از کم کونے میں، اسی لئے ہم سوچتے ہیں کہ آپ کے بیسن کے کاؤنٹر کے نیچے کی جگہ مثالی ہے۔ اگر یہ محراب میں رکھا جائے، کپڑے دھونے کی مشین کا ڈھکن پردے کی راڈ کی مدد سے، اسکے ٹھیک سامنے نصب کیا جاسکتا ہے اور اگر آپ کو اسے کونے میں لگانا ہے ، پردے دیوار سے دیوار ہلائے جا سکتے ہیں، مشین کے پار۔ یہ حل ضروری طور پر سب سے زیادہ جمالیاتی اعتبار سے منباون نہیں ہے، لیکن اسی وقت، یہ سستا ہے اور مشین کے نظروں کے سامنے سے ہٹانے کو بھی یقینی بناتا ہے۔ اس کے علاوہ، رنگین پردوں کے ساتھ، آپ باتھروم میں تھوڑی سرگرمی بھی شامل کرسکتے ہیں!

۴۔ اپنی مرضی کے فرنیچر کے نیچے۔

موجودہ پانی کے رابطوں کی وجہ سے، کپڑے دھونے کی مشین کو باتھروم میں چھپانا سمجھ آتا ہے، لیکن فعالیت کو بھی زیرِ غور لینا ہوتا ہے۔ کچھ فرمائشی فرنیچر اور چھوٹے سوراخ بنانا ایک اچھا آئیڈیا ہے، نہ صرف گھر میں اور مشین چھپانے کے لئے بلکہ چیزیں محفوظ رکھنے کے لئے جیسے صابن اور دھلائی کی ٹوکریاں۔ آپ کوخراب اور گندی ٹوکریوں اور بوتلوں سے باتھروم منتشر کرنے کی ضرورت نہیں، تو ہموار دھلائی کی جگہ بنانے کے لئے انہیں اپنی محنت میں شامل کریں۔

۵۔ غیر استعمال شدہ کونے میں۔

اگر آپ کا چھوٹا اپارٹمنٹ ہے، تو آپ ظاہر ہے چھوٹی کپڑے دھونے کی مشین خریدینگے۔ کم جگہ گھیرنے والی کپڑے دھونے کی مشین عام طور پر ۴۰ سے ۵۰ سینٹی میٹر کے درمیان ہوتی ہے، جبکہ عام مشینیں کم از کم ۶۰ سینٹی میٹر تک چوڑی ہوتی ہیں۔ ان کپڑے دھونے کی مشینوں کے ساتھ مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ یہ نمایاں طور پر میں کم دھلائی سے نمٹ سکتی ہے اور اس سے بھی زیادہ، یہ اکثر بڑی مشینوں سے زیادہ سستی بھی نہیں ہوتی، لیکن، یہ بہت چھوٹی جگہوں میں سما سکتی ہیں، جیسے کہ باتھروم میں غیر استعمال شدہ کونا۔ آپ اس مثال کی پیروی بھی کرسکتے ہیں اور اوپر دیوار میں نصب شدہ کپڑے سکھانے والا تختہ بھی شامل کرسکتے ہیں، تاکہ جگہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جائے!

۶۔ خالی عمودی جگہ میں۔

چھوٹے باتھروم میں کپڑے دھونے کی مشین کو چھپانا مشکل ہوسکتا ہے، خاص کر اگر آپ چاہتے ہیں کہ اسے نسبتا نظر سے پوشیدہ کر دیا جائے، لیکن عمودی جگہوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، آپ ایک معقول تنصیب سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اونچے تختے آپ کو زیادہ اسٹوریج کی جگہ فراہم کرینگے، جبکہ اس کو کم سے کم کرتے ہوئے کہ کمرے کی جگہ کتنی قربان ہوگی، لیکن خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مشین مناسب طریقے سے حمایت کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ، مشین بہت بلندی پر بھی نہیں رکھنی چاہئے تا کہ اسے چڑھانا اتارنا مسئلہ بن جائے۔

باتھ روم سے متعلق مزید تجویزوں کے لئے پڑھیں: باتھ روم کو تازہ رکھنے کی ۷ معقول تجاویز

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine