ایک گھر جو آپکے ہوش اڑا دے

Farheen Farheen
NOTTING HILL, Landmass London Landmass London Modern living room
Loading admin actions …

آج ہم ہومی فائی پر آپکو ایسا گھر دکھائیں گے جسکو دیکھ کر آپکے ہوش اڑ جائیں۔ گھر کا بنیادی مقصد ہمیں تحفظ فراہم کرنا ہوتا ہے لیکن اسکے ساتھ ساتھ اسکا خوبصورت ہونا بھی بہت ضروری ہے اور گھر کو خوبصورت بنانے کے لیئے آپکی مدد کریں گے ہومی فائی کے پروفیشلز۔ یہ پروجیکٹ ڈیزائن کیا گیا ہے LANDMASS LONDONکی جانب سے۔ تو آئیے دیکھتے ہیں یہ خوبصورت گھر ۔

کشادہ جگہ بلاشبہ

کھلی جگہوں کا رواج اب عروج پر ہے۔ یہ جگہ کو کشادہ اور ہوادار بنا دیتے ہیں۔ اس گھر میں باورچی خانے اور ڈرائنگ روم کو ملا کر ایک کھلی روشن اور ہوادار جگہ بنائی گئی ہے۔

سفید دیوار ، سفید فرش اور کالے فرنیچر کے ساتھ یہ گھر بہت کمال ہے۔

باورچی خانہ

پچھلی تصویر کی طرح اس باورچی خانے میں بھی فرنیچر مرصع اور جدید رکھا گیا ہے۔کیبنٹس کا رنگ سفید ہے اور ان پر ہینڈل نہیں لگائے گئے۔ فرنیچر کا رنگ سیاہ رکھا گیا ہے جو کہ یقینی طور پر کمال ہے

ڈائینگ روم میں شیشے

ڈائینگ روم  دلکش اور کمال ہے۔ فرنیچر بہت مرصع اور جدید رکھا گیا ہے۔ یہاں سب کے ایک ساتھ بیٹھنے کی جگہ پر شیشے لگائے گئے ہیں ایک بڑی سی کھڑکی بنائی گئی ہے جسکی وجہ سے باہر کی دنیا سے آپکا رابطہ رہتا ہے اور یہ کشادہ لگتا ہے

روشنی کا بکسہ

ایک پانچ اسٹوری کے گھر میں روشنی کس طرح پھیلائیں؟ جب اس میں دو بیس منٹ بھی ہوں؟ حل بلکل تیز نہیں ہے اور تھوڑا مشکل بھی ہے لیکن یہ پروجیکٹ کافی منفرد ہے۔ اسکا حل یہ ہے کہ اوپر ایک روشنی کا بکسہ لگا دیا جائے۔ جیسے دوسری زبان میں روشنی کا کنواں کہا جاتا ہے۔ اسکا ڈھانچہ کنکریٹ اور شیشے کا بنا ہوا ہے اور ہر فلور پر ایک بڑی سی کھڑکی لگائی گئی ہے جسکی وجہ سے یہ روشنی منعکس کرتا ہے۔ سب سے آخری فلور پر صحن بھی بنایا گیا ہے۔ جو کہ اس روشنی کو صحیح طرح استعمال کرتا ہے

لیونگ روم

لیونگ روم جوکہ گراونڈ فلور پر واقع ہے اسکا فرنیچر اور اسٹائل کافی نفیس اور سوبر رکھا گیا ہے۔ رنگوں کا استعمال خاصا سوچ سمجھ کے کیا گیا ہے، رنگ غیر جانبدار ہیں جنکی وجہ سے یہ کمرہ بہت آرام دہ لگ رہا ہے اور آتش کدہ آنکھوں کو تراوت بخشتا ہے

لیونگ روم کا ایک اور منظر، سورج کی روشنی کس طرح حاصل کریں

یہ کھڑکی روشنی کے بکسے کے نیچے ہے جس نے لیونگ روم کے ہلکے رنگوں کو بہت کشادہ کر دیا ہے۔ ایک شاندار صوفہ کم بیڈ کو کھڑکی کے سامنے سجایا گیا ہے۔ اپنی دوپہر کو یہاں سوچیں کتنی پرسکون ہوگی

گھر کا دل

یہ ایک کثیر اسٹوری گھر ہے جیسا کہ آپکو پہلے ہی بتایا گیاہے ایسے گھروں کے لیئے زینہ بہت اہمیت رکھتا ہے۔ لیکن یہاں پر روایتی زینہ لگانے سے اجتناب کیا گیا ہے۔ ایک ہلکے رنگ کی لکڑی کا زینہ لگایا گیا ہے جو کہ سیدھا نہیں بلکہ گول ہے۔

زینے چونکہ گول ہے اسلیئے اس پر روشنی کا ہونا بہت ضروری ہے اس بات کا دھیان رکھتے ہوئے جگہ جگہ پر خاص قسم کی روشنیاں لگائی گئی ہیں جن کی مدد سے پورا علاقہ روشن ہوجاتا ہے۔

ماسٹر بیڈروم

ہلکے سرمئی رنگ نے کمرے کو اپنے حصار میں لیا ہوا ہے۔ اسکی سجاوٹیں بہت زیادہ متوازن اور ہلکی ہیں اور ایک بڑی سی کھڑکی جو آنکھوں کی تراوت کا سامان ہے بہت بھلی محسوس ہوتی ہے

بہت شاندار باتھ روم

یہ باتھ روم ایک ہی وقت میں جدید بھی ہے اور مرصع بھی ۔ اس میں سفید رنگ کے ساتھ کشادگی پر دھیان دیا گیا ہے اور سجاوٹیں بہت متوازن رکھی گئی ہیں

مہمانوں کا کمرہ

ان تصاویر میں آپ مہمانوں کو دی گئی سہولیات دیکھ سکتے ہیں کہ کمرہ کتنا پر آسائش ہے۔ کمرے کی سجاوٹوں کو متوازن لیکن سہولیات کو ٹھیک رکھا گیا ہے۔ رنگ بہت غیر جانبدار رکھے گئے ہیں لیکن فرنیچر میں تھوڑا سا چمکدار رنگ استعمال کیا گیا ہے

مہمان کمرے کے ساتھ ملحقہ باتھ روم

باتھ روم بھی کمرے کی طرح پرآسائش رکھا گیا ہے۔ اس میں جگہ بھی خاصی رکھی گئی ہے اور روشنی کا بھی معقول انتظام ہے

سیڑھیوں کے نیچے---- ایک ملٹی میڈیا کمرہ

آخر میں سب سے بہتر کمرہ۔ ایک ملٹی میڈیا کمرہ ہے جو کہ بہت جدید ہے۔ بہت زیادہ آرام دہ اور پر آسائش ہے۔ ایک اور ٘مضمون پڑھیں کہ بیسمنٹ کو کسطرح سجائیں؟ اور سجاوٹوں کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیئے ہمارے آن لائن اسٹور کو وزٹ کریں

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine