کمرے کی خوبصورتی اور صفائی کی8 تجاویز

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
CASA MONÉ, NIVEL TRES ARQUITECTURA NIVEL TRES ARQUITECTURA Eclectic style bedroom
Loading admin actions …

کمرے میں موجود جگہ کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے سے بہتر کوئی چیز نہیں کیونکہ ہم اپنے گھر میں موجود کمروں کی دیواروں کو فرنیچر یا شیلف لگانے کے لئےموثر طریقے سے استعمال کئے بغیر ہی چیزیں اکھٹا کئے جاتے ہیں۔

اگر آپ کو چیزیں جمع کرنے کا شوق ہے یا آپ کتابیں پڑھنے کے شوقین ہیں  یا یہ نہیں جانتے کہ آپ اپنے پلنگ کے سرہانے کیا کیا چیزیں رکھ سکتے ہیں  تو ہم آپ کے لئے دیوار پر لگے تختہ بند خانوں ( شیلف) یا الماریوں کے استعمال کی کچھ ایسی تجاویز لائے ہیں جو آپ کو کمرے میں دستیاب جگہ کا نا صرف بہتر استعمال کرنے میں مدد دیں گی بلکہ آپ کے کمرے کی آرائش میں ایک دلچسپ عنصر کا بھی اضافہ کرینگی۔ آپ اپنی نیند اور خوابوں پر کوئی سمجھوتہ کئے بغیر اپنے کمرے کو بے ترتیبی سے بچا سکیں گے۔

ہلکے رنگوں کا دلچسپ استعمال

اپنے پلنگ کے پیچھے کوئی ایسا فرنیچررکھیں جسمیں ہلکے رنگوں کا استعمال کیا گیا ہو مثلاً زیادہ شیلفوں یا درازوں کے لئے سفید رنگ کا استعمال کریں- ڈیزائن کو نمایاں کرنے کے لئے کہیں کہیں رنگ کا استعمال کریں جیسا کہ بسترکی چادریں شوخ رنگوں کی استعمال کریں یا پھر فرنیچر مثلاً درازوں کے دروازے یا شیلفوں کی اندرونی دیواروں پر رنگ کر دیں۔

سامنے کی دیوار کا بھی استعمال کریں

دستیاب جگہ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے لئے اپنے پلنگ کی مقابل دیوار میں کوئی بھاری فرنیچر لگادیں۔ کمرے میں موجود کسی مشین یا ٹی وی  کو رکھنےکے لئے ایک اضافی شیلف بھی لگایا جا سکتا ہے۔ آپ ڈیسک  بھی شامل کر سکتے ہیں تاکہ جب آپ کوکوئی کام کرنا ہو تو وہ استعمال میں آسکے۔ اور اگر زیادہ دراز بنا لئے جائیں تو انکا کوئی نقصان نہیں۔

صرف پچھلی دیوارنہیں

اگر آپ  کے کمرے کی دیواروں پر کافی جگہ دستیاب ہے تو اپنے کمرے کی آرائش کو صرف پچھلی دیوارکے استعمال تک محدود نہ رکھیں ۔ ایسا فرنیچر منتخب کریں جو اطراف کی دیواروں کا بھی احاطہ کرے۔ فرنیچرمنتخب کرتے وقت کمرے کے طول وعرض کو ذہن میں رکھیں تاکہ کمرا کچھا کھچ بھرا نہ لگے۔ شیلفوں کے سائز میں کمرے کے مکین کی ضرورتوں کے مطابق ردو بدل کیا جا سکتا ہے۔

صرف چند بنیادی چیزیں

بعض اوقاتٓ کمرے کوکسی بڑے فرنیچر کی ضرورت نہیں ہوتی۔ چندچھوٹے شیلف ہی کمرے کی سٹوریج اور سجاوٹ کی ضروریات کو پورا کر دیتے ہیں۔ پُر کشش /شوخ رنگ کے چند شیلف، کچھ تصاویر اور ایک چھوٹا مگر آرام دہ ڈیسک ایک طالبعلم کے کمرے کےلئے کافی ہے۔ جیسا کہ اُوپردی گئی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

کتابوں کے دلدادہ لوگوں کے لئے

اگر آپ کو کتابوں سے محبت ہے تو رات کو سونے سے پہلے کتاب پڑھنے کے لطف سے بخوبی واقف ہونگے ۔ بیڈ کے سرہانے کو ایک لائبریری میں بدلنا نہایت ہی عمدہ خیال ہے۔جیسا کہ آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ چھوٹی سائیڈ میزوں سمیت تمام فرنیچرلکڑی سے بنا ہے اور درازیں اور طاق بھی سادہ بنائے گئے ہیں۔

عمدہ اور واضح ڈیزائن

اس بیڈ روم میں واضح طور پر جدید ڈیزائن اپنایا گیا ہے۔ پلنگ کے سرہانے پر ایسا فرنیچر رکھا گیا ہے جہاں  کتابوں کے لئے شیلف بنائے گئے ہیں مگر اسکے ساتھ ساتھ رات کو استعمال ہونے والے میز بھی بنائے گئے ہیں اوراُن میں بجلی کے دو قمقموں (لیمپ) کے لئےبھی جگہ ہے۔ فرنیچر کمرے کے جدید ڈیزائن سے مطابقت رکھ رہا ہے۔

باوقار اور شائستہ

اِس کمرے کو آرام اور مطالعہ کی جگہ کے طور پر  استعمال کرنے کے لئے بنایا گیا ہے۔ یہ بہت باوقار اور شائستہ ہے۔ اسمیں ایک  پلنگ کے ساتھ رات کو استعمال کے لئے دو گول میزیں ہیں اور دونوں اطراف میں آرٹ کے نمونوں پرمبنی تصویریں لگائی گئی ہیں۔ ایک کونے میں شیلف ریک رکھا ہے جو کہ سجاوٹ کی اشیا ءیا کتابیں رکھنے کے لئے بہت ہی مناسب ہے تاکہ آپ رات کو اپنی پسندیدہ کتابوں سے لطف اندوزہو سکیں۔

کونوں کا فائدہ اُٹھائیں

اپنی ضروریات کے مطابق کمرے کے کونوں کو استعمال کرنے کے لئے  اپنا من پسند فرنیچر بنوانے سے مت گھبرائیں۔ آپ فرنیچر کے سامنے اور پیچھے شیشے بھی لگوا سکتے ہیں۔ ویسے بھی کمرے میں پورے جسم کے ناپ کا شیشہ ہونا چاہئے تاکہ کہیں بھی باہر جانے سے پہلے آپ اپنا جائزہ لے سکیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine