اپنے گھر کی قیمت میں اضافہ کریں۔

Hamna—Homify Hamna—Homify
laan van Overvest, TIEN+ architecten TIEN+ architecten Modern houses
Loading admin actions …

گھر کی تعمیر نو یا پھر چند تبدیلیاں اور اضافے ہی سوچنے میں بہت مہنگی لگتی ہیں اور ہر کوئی اتنا خرچ کرنا نہیں چاہتا مگر ان چند چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں کی وجہ سے آپ کی جائیداد کی قیمت میں بہت اضافہ ہو جاتا ہے۔ اور جیسے جیسے زمین کی قیمتیں بڑھتی جائیں گی ویسے ویسے آپ کے گھر کی قیمت بھی بڑھ جاۓ گی۔ کبھی کبھی آپ کو اپنے گھر کا حلیہ بدلنے کے لیے بہت بڑی تبدیلیوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جیسے نیچے دیا گیا گھر۔ اس گھر میں چند اضافوں اور جگہ کے مختلف استعمال سے اس کا نقشہ ہی بدل گیا ہے۔ شیشے کی کنزر وٹوری کی وجہ سے اب باغ دیوان خانے کا ہی حصہ معلوم ہو رہا ہے۔  TIEN+ Architecten کے ماہرین نے یہ گھر مکینوں کے لیے روشن اور کشادہ بنا دیا ہے۔

کھلا مگر نجی

منصوبے کے مطابق اس گھر میں ایسا حصہ بنانے کا سوچا گیا تھا جو کہ بیرونی حصے سے جڑا ہوا ہو اور سارا سال استعمال کیا جا سکے۔ اسی وجہ سے شیشے کی کنزر وٹوری بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اس سے گھر کے مکین موسم کی سختیاں جھیلے بغیر ہی با آسانی باہر کے مناظر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔                                                                              

گھنے باغ کی وجہ سے گھرکی پرایویسی بھی متاثر نہیں ہو گی۔

خوبصورت روشنی

اس گھر کی صرف سامنے کی دیوار ہی شیشے کی نہیں بلکہ اس کمرے کی چھت بھی کمرے میں روشنی بھرنے کا ذریعہ ہے۔ دھاتی فریم سے جڑی شیشے کی چھت سے اس جگہ کو بہت جدید انداز مل رہا ہے اور دھوپ چھاؤں کا حسین کھیل بھی سارا دن اس کمرے میں پوری آب و تاب سے موجود رہے گا۔ یہ جگہ اس انداز سے بنائی گئی ہے کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ ہمیشہ سے اس گھر کا حصہ رہی ہے۔

کشادہ

اس گھر میں صرف اضافے ہی نہیں کیے گۓ بلکہ اس کا نقشہ بھی بدلا گیا ہے۔ بہلے باورچی خانہ گھر کے پچھلے حصے میں تھا ، اب اسے دیوان خانے کے ساتھ ملا دیا گیا ہے تاکہ زیادہ اچھا انداز مل سکے۔ فرش کے ٹائیلز قدرتی روشنی کو منعکس کر رہے ہیں۔ اس سے اور زیادہ کشادگی کا احساس ہو رہا ہے۔

نیا باورچی خانہ

بیسویں صدی میں پوری دنیا میں باورچی خانے گھر کے پچھلے حصے میں اور رہنے کے کمرے الگ حصے میں بناۓ جاتے تھے۔ مگر جیسے جیسے وقت آگے بڑھا ویسے ہی انداز بھی تبدیل ہوۓ ہیں۔ اب زیادہ تر لوگ کھلے منصوبے گھر زیادہ پسند کرتے ہیں۔ ادھر بھی دیکھیں نیا باورچی خانہ سامنے لایا گیا ہے۔ جدید اشیاء، ڈھیر ساری قدرتی روشنی اور چمکدار سطحوں کی وجہ سے نہایت جدید انداز پیش کر رہا ہے۔

نئی سیڑھیاں

اس گھر میں سیڑھیوں کی جگہ بھی تبدیل کر دی گئی ہے تاکہ یہ جگہ زیادہ کشادہ اور روشن لگے۔

 گھر کو کشادہ بنانے کے لیے بھی مختلف انداز بھی ضرور دیکھیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine