ہم سب کو معلوم ہے کہ کشادہ جگہ کا ہونا بہت اہم ہوتا ہے۔ یہ صرف ہمارا گھر ہی نہیں بدلتا بلکہ رہنے کا انداز بھی بدل دیتا ہے۔ جیسے مہمان کا کمرہ یا پھر ایک کھانے کا کمرہ اس فالتو جگہ میں بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ہم اپنے گھر میں فرنیچر اور آرائشی اشیاء میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔
آج کے اس ہومی فائی میں ہم ایک ایسا بنگلہ سامنے لا رہے ہیں جو کہ بہت کشادہ ہے بلکہ یہ ہمارے دو پسندیدہ ترین انداز کو ملا کر بنایا گیا ہے: جدید بھی اور روایتی بھی۔ Feldman Architecture کے ماہرین کے اس میں واقعی دکھا دیا ہے کہ وہ اپنے کام میں کتنے قابل ہیں۔ اس حسین اور دلکش جگہ کو بہت آرام دہ اور نرم گرم سے احساسات آتے ہیں۔ کم از کم ہمارے ساتھ تو ایسا ہی ہوا ہے۔
آپ اپنے لیے خود فیصلہ کر لیں۔
رات کاوقت کس منظر کو مزید بہترین بنا رہا ہے۔ ہے نا؟
بےشک یہ گھر بہت خوبصورت ہے حسین چھت، ڈھکا ہوا پورچ اور خوبصورت ترین باغ۔ مگر یہ تو ماننے والی بات ہے کہ رات میں اندھیرا پھیلنے کی وجہ سے یہ منظر مزید حسین ہو گیا ہے
اب اگلے حصے کے بعد پیش خدمت ہے پچھلا حصہ۔ دیکھیں کھڑکیوں کے سیاہ کنارے اس کی سفید دیواروں کے حسن میں کس قدر اضافہ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سرمئی رنگ کی چھت اور اسی رنگ میں موجود بیرونی نشست گاہ اس منظر کے حسن کو دوبالا کر رہی ہے۔ یہ جگہ باہر بیٹھ کر گھلنے ملنے کے لیے بہترین ہے کیوں کہ یہ گھر کے اندرونی حصے سے زیادہ دور بھی نہیں ہے۔
باورچی خانے کے اندر سفید اور مٹیالے رنگ ہمارا استقبال کرتے ہیں جس کا نتیجہ ایک بہت پرسکون اور آرامدہ منظر نکلتا ہے۔ چمک دار اور جدید آلات، آرام دہ روشنی اور فلوٹنگ سے کوئی بھی مہمان اس جگہ خود کو بہت پرسکون کر سکتا ہے۔
اس رخ سے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ قدرتی لکڑی سے بنا فرش خاکستری رنگ کی آرائش کے ساتھ کتنا خوبصورت اور روایتی ماحول پیش کر رہا ہے۔ بڑی کھڑکی کی وجہ سے قدرتی روشنی سے پورا کمرا بھرا ہوا ہے۔
اس آرامدہ باورچی خانے کے ساتھ ایک چھوٹی سی کھانے کی جگہ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
خوبصورت مگر کار آمد یہ جگہ بےشک جدید اور روایتی تاثر پر پورا اترتی ہے
آرام کرنے کے لیے اس خوبصورت، سفید اور سرمئی رنگ سے بنی خوابگاہ سے بہتر کون سی جگہ ہو سکتی ہے۔
یہ تکونی چھت آپ کو خوابوں میں پرستان کی سیر کروا سکتی ہے
اگر آپ کچھ وقت اکیلے گزارنا چاہتے ہیں تو یہ جگہ آپ کے لیے بہترین ہے۔ ادھر بیٹھ کر چاہے آپ کتاب پڑھیں یا کسی سے فون پر بات کریں یا پھر چاۓ کے کپ کے ساتھ باہر کے منظر سے لطف اندوز ہوں، یہ آپ کی مرضی پر منحصر ہے
یہ غسل خانہ بھی خوبصورتی اور وضع داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حسین واش بیسن، خوبصورت روشنیوں اور دلکش آلات کے ساتھ یہ جگہ دانت صاف کرنا بھی ایک مزے کا کام بنا دے گی۔