باورچی خانے کی تعمیرنو کرتے ہوۓ پیسے کس طرح بچاۓ جائیں (10 مثالیں)

Hamna—Homify Hamna—Homify
Contemporary Kitchen in Huddersfield at Bradley, Twenty 5 Design Twenty 5 Design Modern kitchen
Loading admin actions …

آپ میں سے جو کوئی بھی اپنے باورچی خانے کی تعمیر نو کے منصوبے پر عمل پیرا ہوا ہو تو وہ جانتا ہو گا کہ یہ منصوبہ کس طرح آپ کے پیسے ہڑپ کرتا ہے۔ ہمیں پتہ ہے کہ آپ اپنے لیے اپنے خوابوں جیسا باورچی خانہ چاہتے ہیں مگر اس خوبصورت جگہ کا کیا فائدہ جس کے بعد کھانے میں آپ کو صرف دال روٹی پر گزارہ کرنا پڑے۔

خوش قسمتی سے ایسے بہت سے طریقے ہیں جن کو استعمال کرتے ہوۓ آپ اپنے باورچی خانے کی تعمیر نو کے وقت پیسےبچا سکتے ہیں۔ تھوڑی سی منصوبہ بندی اور چیزوں کے بارے میں جاننے سے آپ بہت بچت کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے سب سے اہم بات ہے تخمیہ لگانا اور پھر اس سے آگے نہ بڑھنا۔ دوسری بات ہے تین چیزوں میں احتیاط، جو زیادہ خرچوں کا باعث ہو سکتی ہیں۔ وہ ہیں کیبنٹ، کاؤنٹر ٹاپ تور روشنیاں۔

چلیں ان سب کو اب باری باری دیکھتے ہیں۔

1- کیبنٹ: تعداد پر غور کریں۔

باورچی خانے کی تعمیرنو کے وقت کیبنٹ سب سے زیادہ خرچہ مانگتے ہیں۔ آپ اپنے لیے ضروری تعداد کے بارے میں غور سے سوچیں کہ کتنے کیبنٹ انتہائی ضروری ہیں۔

اس سلسلے میں ایک اچھا مشورہ یہ ہے کہ بڑے اور کم کیبنٹ چھوٹے اور زیادہ کیبنٹ سے بہتر ہیں۔

2- کیبنٹ: کم سے کم تبدیلیاں

کوشش کریں کہ آپ موجودہ الماریوں میں کم سے کم تبدیلی لائیں۔ آرائشی اشیاء کا اضافہ اور سانچے میں تبدیلی آپ کے لیے بہت زیادہ خرچے کا باعث بنے گی۔

3- کیبنٹ: پہلے معیار کو دیکھیں۔

کوئی بھی کیبنٹ خریدنے سے پہلے اس کے معیار کو اچھی طرح دیکھ لیں۔ ہو سکتا ہے باہر سے بہت خوبصورت نظر آنے والا کیبنٹ اندر سے بہت خراب معیار کا حامل ہو۔

اچھے معیار کے کیبنٹ آپ کے لیے عرصہ دراز تک نفع بخش ثابت ہوں گے۔

4- کیبنٹ: شکل کے ساتھ کام کو بھی دیکھیں۔

خوبصورتی کے ساتھ ساتھ کیبنٹ کا کارآمد ہونا بھی ضروری ہے۔ اچھی طرح دیکھ لیں کے آپ کا پسند کردہ کیبنٹ صحیح سے کھلتا بند ہوتا ہے؟ اور کیا ہو آپ کی ضرورت کی ساری اشیاء ذخیرہ کر سکتا ہے؟ اگر نہیں تو آپ اپنی تلاش جاری رکھیں۔

5- کاؤنٹر ٹاپ: کس سے بنے ہیں۔

یاد رکھیں کے آپ کے کاؤنٹر ٹاپ کی پسند آپ کی جیب پر بہت اثر انداز ہو گی۔

آپ کا کاؤنٹر ٹاپ کس مواد کا بنا ہے یہ سوال بہت اہم ہے۔ سارے ایسے مواد سے بنے کاؤنٹر ٹاپ دکانوں میں موجود ہوتے ہیں جو ہوتے تو سستے ہیں مگر دکھتے اور کارآمد اتنے ہی ہوتے ہیں جتنا کوئی مہنگا ترین مواد سے بنا ہوا ہو۔

6- کاؤنٹر ٹاپ: وضع دیکھیں

جب سینکڑوں انداز میں سے موجود کسی ایک کا انتخاب کرنے لگیں تو یہ سوچ کر کریں کے رنگوں، انداز اور پیٹرن کے ساتھ ساتھ قیمتیں بھی بڑھتی اور گھٹتی ہیں۔ پھر اپنی جیب کو مد نظر رکھتے ہوۓ فیصلہ کریں۔

7- کاؤنٹر ٹاپ: سارے آپشنز پر غور کریں۔

کوئی بھی چیز خریدنے سے پہلے پورا بازار گھوم پھر کر دیکھ لیں۔ اکثر دکانوں پر مختلف اشیاء کی قیمتیں الگ الگ ملتی ہیں۔

8- روشنیاں: کتنی زیادہ۔

باورچی خانے میں موجود روشنیاں ایک اور خرچے والی بات ہیں۔ تہہ در تہہ روشنیاں دیکھنے میں خوبصورت لگتی ہیں مگر آپ انہیں خریدنے سے پہلے یہ سوچ لیں کہ آپ کو ان کی کس تعداد میں ضرورت ہے۔ جہاں بھی ہو سکے بچت کریں۔

9- روشنیاں: ارد گرد بھی دیکھیں۔

اس معاملے میں بھی ہم آپ کو یہی مشورہ دیں گے کہ آپ پہلے ارد گرد کی ساری دکانیں دیکھ لیں۔ اچھی طرح قیمتیں اور معیار جانچ لیں پھر اس کے بعد خریداری کریں۔

10- روشنیاں: مستقبل کے بارے میں سوچیں۔

یہ اکیسویں صدی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ توانائی بچانے والے طریقے ہر کسی کے ذہن میں ہونے چاہیے۔ آپ بھی اس طرح کی چیزیں خریدیں جو ماحول دوست ہوں۔ جیسے ایل۔ ای۔ ڈی روشنیاں ہیں۔ بیشک خریدنے میں تھوڑی مہنگی ہوں گی مگر مستقبل میں آپ کی بہت بچت کروائیں گی۔

آپ ان کے علاوہ بھی مزید مدد چاہتے ہیں تو ہمارے ماہرین حاضر ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine