کم پیسوںمیں گھر کی ازسرِ نو آرائش کے 33 طریقے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
casa vintage, Laura Canonico Architetto Laura Canonico Architetto Modern living room
Loading admin actions …

اگر اس وقت آپ اس ذہنی کیفیت میں ہیں جہاں آپ اپنے گھر کا فرنیچر بدلنا چاہتے ہیں یا گھر کی دیواروں کے روغن کا رنگ تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہم میں سے ہیں۔ ہماری آنکھوں اور ذہن کو آرائش کی تبدیلی کی دفتاً فوقتاً ضرورت ہوتی ہے ۔ مگر یہ ایک مہنگا کام ہے۔ ضروری نہیں کہ ہمارے پاس ہر وقت اتنے پیسے ہوں کہ ہم آرائش کی مہنگی اشیاء پر خرچ کرسکیں۔ ہومی فائی پر آپ بجٹ کے اندر رہتے ہوئے تجاویز تلاش کر سکتے ہیں۔ اسلئے اگر آپ پچھلے کچھ مہینوں سے گھر کی ازسرِ نو آرائش کرنا چاہ رہے ہیں تو مزید مت سوچیں کیونکہ اس مضمون میں ہم کم پیسوں میں گھر کی ازسرِ نو آرائش کے 33 ایسی شاندار تجاویز لائے ہیں کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔ تو پھر دیر کس بات کی ہے۔ آئیے ہمارے ساتھ۔ 

1۔ باورچی خانے کے فرش کو بدل دیں

We start with a very big idea that can drive you crazy. It is not the cheapest, but the most satisfying and the most striking of all: it is a question of changing the old kitchen floor by colored tiles—hydraulic or imitation—that will give your house a spectacular bohemian look.

ہم اس تجویز سے شروع کررہے ہیں جو آپکو گھما کر رکھ سکتی ہے ۔ یہ سب سے سستا نہیں ہے مگر یہ سب سے تسلی بخش اور فوری طور پر نظر آنے والی تبدیلی ہے۔ باورچی خانے کے پرانے فرش کو رنگین ٹائلوں سے بدل دیں۔ ان سے ایک دم نا صرف آپ کے باورچی خانے میں بلکہ پورے گھر میں ایک خوشگوار تبدیلی آجائے گی۔ 

2۔ ایک بینچ کے بارے میں کیا خیال ہے؟

ہم ابھی باورچی خانے میں ہی ہیں۔ کھانے پینے کے لئے رکھی بہت ساری کرسیوں کو بینچ سے بدل دینے کے بارے میں کیا خیال ہے؟کیوں نہیں؟ ایسا کرنا فیشن ایبل بھی ہے اور اس سے آپ گھر پر ہی دوستوں کی دعوت کا اہتمام کرنا شروع کر سکتے ہیں۔

3. دیوار پر وینائل

دیواروں کی سجاوٹ کے لئے وینائل کا استعمال ایک  کم خرچ بالانشین طریقہ ہے ۔ ایسے بہت سے ڈیزائن دستیاب ہیں کو آپکو اپنا کمرہ چھوڑے بغیر ہی بیت سی دنیاؤں میں لے جائیں گے۔ 

4۔ ایک دیوار کا رنگ بدل دیں

دیواروں پر روغن کے رنگ کو بدل دینے سے ایک دم تبدیلی کا احساس ہوتا ہے۔ اس پر زیادہ خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ۔ اپنی جگہ کی سجاوٹ اور باقی آرائش کے مطابق کسی ایک رنگ کا انتخاب کریں اور کسی ایک دیوار پر وہ رنگ کر ڈالیں۔ اس سے ایک دم تازگی کا احساس اجاگر ہوگا۔ 

5۔ دیواروں پر لگے خانوں کو بدلیں

اگر آپ اپنی خوابگاہ کا تاثر بدلنا چاہتے ہیں تو اس میں تصویر میں دکھائے گئے خانوں جیسے خانے لگادیں۔ آپ انکو فروٹ کی پیٹیوں سے بھی بنا سکتے ہیں ْ۔ بنا کر انکو دیوار پر لٹکادیں۔ اگر مزید محنت کرنا چاہیں تو ان پر کوئی اچھا سا رنگ کردیں ۔ اس سے آپکے کمرے میں مزید خوبصورتی آجائے گی۔ 

6۔ روشنیوں کی لڑی کا اضافہ

گھر میں روشنیاں صرف تہواروں کے موقع پر نہیں لگائی جاسکتیں۔ انکو آپ ویسے بھی لگا سکتے ہیں۔ سفید رنگ کی روشنیاں لے لیں یا کسی اور رنگ کی۔ ان سے آپ کا گھر ایک دم چمک اُٹھے گا۔ 

7.دیوار کو یادداشتوں سے بھر دیں

اپنی خوشگوار یادوں کی نمائش سے مت گھبرائیں۔ رہنے سہنے کے کمرے کی دیوار کو اپنی اور اپنے پیاروں کی یادوں سے سجادیں ۔ آپ اسکو ذاتی رنگ کی دے سکتے ہیں جیسا کہ اپنی یا کنبے کے کسی اور فرد کی بنائیں تصویریں لگادیں۔ 

8۔ متضاد رنگوں کا انتخاب کریں

اگر آپ موجودہ رنگوں کے ساتھ اسکے متضاد رنگ کی کوئی چیز یا میٹریل کا اضافہ کر دیتے ہیں تو یہ کسی شاندار تبدیلی سے کم نہیں ہوگی۔مثال کے طور پر سفید اور سیاہ سرامک اور ٹائلوں سے بنے غسلخانے میں لکڑی کا فرنیچر رکھ دیں۔ 

9۔ اپنا شیلف خود بنائیں

خانہ دار الماریوں کی طرح اپنا سیلف بھی خود بنا سکتے ہیں ۔ ان میں وہ اشیاء رکھین جن پر آپ فخر کرتے ہیں جیسا کہ میڈل، ٹرافیاں ، ایوارڈ وغیرہ۔ برتن یا پھر منفرد آرائشی اشیاء۔ 

10۔ تنوع لائیں

اپنے گھر میں خوشی اور ہمہ جہتی لانے کے لئے  فرنیچر، رنگوں اور شکلوں میں تنوع  لانے سے بہتر کیا طریقہ ہو سکتا ہے۔ جیسا کہ اس تصویر میں ماہرین نے کیا ہے۔ کھانے پینے کی میز کے ساتھ مختلف رنگوں اور شکلوں کی کرسیاں رکھ دی ہیں۔ 

11۔ کچھ غیر محسوس تبدیلیاں

اگر آپ تبدیلی لانا چاہتے ہیں مگر ایک غیر محسوس انداز اور غیر نمایاں طریقے سے تو آپ ایسا کرسکتے ہیں جیسا کہ اس خوابگاہ میں کیا گیا ہے۔ مسہری کی طرف والی دیوار پر غیر نمایاں پرندوں کا ڈیزائن بنایا گیا ہے۔ جو کہ آپ کے تخیل کو پروان چھڑھانے میں مدد کرے گا۔ 

12۔ اینٹوں کی دیوار بنادیں

یہ غالباً اتنا آسان نہیں ہے اور نا ہی اتنا ستا جتنا کہ باقی کے طریقے تھے مگر تھوڑی سی محنت سے آپ اپنے گھر میں اینٹوں کی دیوار بنا سکتے ہیں۔ نتیجتاً آپکے گھر کا ایک صنعتی تاثر ملے گا۔ 

13۔ تھوڑی شوخی اور شرارت کچھ نہیں کہتی

ہر وقت سنجیدہ رہنا ضروری نہیں ۔ ہم اپنے گھر کی آرائش کرتے وقت تھوڑی تفریح کا عنصر اسمیں شامل کر سکتے ہیں۔ اگر آپکو جھولا جھولنا پسند ہے تو اپنے کمرے میں جھولا لگادیں۔ صرف اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ وزن اور حرکت کا باجھ برداشت کر سکے۔ 

14۔ باورچی خانے میں لکھائی

سنک کے سامنے لکھے حروف کے بغیر یہ باورچی خانہ بالکل بھی ایسا نہ لگتا۔ آپ بھی اس ڈیزائن کی نقل کر سکتے ہیں۔ اسمیں مختلف حرف لکھے ہیں آپ کوئی ایسے قول اور تحریریں بھی لگا سکتے ہیں جو صبح کے وقت آپکو تحریک دیں۔ 

15۔ چاک سے پینٹ کریں

اگر آپکو یہ عادت ہے کہ آپ سینیما کے ٹکٹوں، ہوٹلوں یا ریستورانو ں کے نیپکنز پر تصویریں بناتے ہیں تو کیوں نہ اس عادت کو اپنے گھر میں بھی اپنا لیں ۔ کسی ایک دیوار کو منتخب کریں اور چاک سے پینٹ کرکے اپنے اندر کے فنکار کے تخیل کو اُڑنے دیں۔ 

16۔ خود کریں

یہ تجویز خآص طور سے چھوٹے بچوں کے لئے کارآمد ہے۔ اس سے آپ انکو مصروف بھی رکھ سکتے ہیں۔ ایسی بہت ساری ویب سائٹس دستیاب ہیں جہاں سے آپ گھر کو خود آرائش کرنے کے طریقے سیکھ سکتے ہیں جیسا کہ Pinterest۔ 

17۔ نئی چیزیں

اپنی تمام چیزوں کو گھر کے اندر چھپانا ضروری نہیں۔ آپ باورچی خانے میں لکڑی یا سٹیل کی راڈ لگا کر ان پر اپنے برتن لٹکا سکتے ہیں ۔ اس سے ان تک رسائی بھی آسان ہوجائے گی۔ 

18۔ پودوں سے گھر کو سجائیں

کیا عمدہ خیال ہے اور کم خرچ بھی۔ پودوں سے گھر کو سجانے سے بہتر اور کم خرچ کوئی اور طریقہ نہیں۔ اپنے گھر کو بہت ساری خوشی اور تازگی کا احساس دیں اور ان کے ساتھ جو بھی امتزاج کرنا چاہیں کریں۔ 

19۔کیا آپ کو نقشے پسند ہیں؟

آپ سےمل کر خوشی ہوئی۔ جتنا پرانا اور تاریخی ہو اتنا ہی بہتر ہے۔ یہ تخیل کو استعمال کرنے اور مختلف مہمات پر جانے کا سب سے بہترین طریقہ ہے۔ اور اسکو لگانے کی سب سے بہترین جگہ مسہری کی طرف والی دیوار۔ 

20۔ وال پیپر

ہم وال پیپر کی افادیت کے بارے میں پہلےبھیکئی بار بات کر چکے ہیں۔ یہ سستا پڑتا ہے، لگانے میں آسان ہے اور جب بات کمرے کے تاثر میں تبدیلی کی ہو تو وال پیپر انتہائی موثر ہے۔ 

21۔ دوبارہ قابلِ استعمال بنایا جانے والا فرنیچر

اگر آپکے پاس ایسی کرسیاں ہیں جنکو آپ دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے تو انکو نئے سرے سے پینٹ کریں اور پھر دیکھیں آپکا دل اُن سے جدا ہونے کو نہیں چاہے گا۔ 

22۔ دیواروں پر پینٹنگ

لکڑی کی دیواریں بہت خوبصورت لگتی ہیں۔ مگر اگر ان پر آپ اپنی مرضی کا کوئی بھی ڈیزائن پینٹ کردیں تو یہ اور بھی خوبصورت لگیں گی۔ 

23۔ داخلی راستے پر کوٹ لٹکانے کا نیا ہینگر

آپ اپنے مہمانوں کو کسطرح خوش آمدید کہیں گے۔ داخلے راستے پر کوٹ لٹکانے کے نئے ہینگر کے بارے میں کیا خیال ہے؟۔ 

24۔ غسلخانوں میں شیشے

غسلخانوں پر بھی تھوڑی توجہ دیں اور اسکو ایسے سجائیں جیسا کہ یہ بھی ایک کمرہ ہو۔ آپ ان میں شیشے لگانے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ یہ بہت اچھے لگیں گے۔ 

25۔ بالکونی کو یاد رکھیں

اگر آپ کے گھر میں بالکونی ہے اور اسمیں پرانا، ٹوُٹا پھوٹا سامان پڑا ہے تو وقت آگیا ہے کہ آپ اس پر تھوڑی توجہ دیں۔ اسکی صفائی کریں ، فالتو سامان کو پھینک دیں اور تھوڑا سا لکری سے بنا فرنیچر رکھ دیں۔ ارے ہاں ! یاد آیا، چند پودوں کااضافہ کرنا نہ بھولیں۔ 

26۔ آویزاں کرسیاں

اس سے پہلے ہم جھولے کی بات کر چکے ہیں ۔ اب آویزاں کرسی کی باری ہے۔ کیا آپ اسکو اپنے رہنے سہنے کے کمرے میں لگانا چاہیں گے؟

27۔ دیواروں پرخود نقاشی کریں

اگر آپ کو تصویر کشی کا شوق ہے تو اسکو دیواروں پر پورا کریں۔ جیسا کہ اس تصویر میں ایک درخت بنایا گیا ہے جو کہ سیڑھیوں سے اُگ رہا ہے۔ 

28۔ ایک گھڑٰی جو تمام نگاہوں کا اپنی جانب متوجہ کرے

کھبی کبھار کوئی سادہ سا فرنیچر یا آرائشی سے کمرے میں ایک نئی جان ڈال دیتی ہے۔ جیسا کہ اس مثال میںدیوار پر لگا یہ گھڑیال یہ کام کر رہا ہے۔ 

29۔ عمودی باغ

وہ لوگ جنکے باس گملے رکھنے کے لئے زیادہ جگہ نہیں ہے انکو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ گھر میں لگے کسی ستون یا دیوار کے ساتھ عمودی باغ بنایا جاسکتا ہے۔ 

30۔ کاغذ کی آرائشی اشیاء

خود سے کرنے پر واپس آجاتے ہیں۔ اس مثال میں کاغذ سے بنی اشیاء دکھائی گئی ہیں۔ آپ بھی یہ بنا سکتے ہیں۔ 

31۔ نئی ترتیب لے آئیں

آیک کم خرچ طریقہ یہ ہے کہ آپ گھر میں رکھی اشیاء کی ترتیب بدل دیں اور انکو منظم کرلیں۔ فالتو سامان  کو نکال دیں۔ 

32۔ نئی روشنیاں

زیادہ پیسے خرچ کئے بغیر گھر میں کچھ روشنیوں کو تندیل کرنے کے بارے میں سوچیں۔ اس سے گھر میں ایک تازہ دم تبدیلی آئی گی۔ 

33۔ قالین واپس آگئے ہیں

اگر آپ نے انکو باندھ کر رکھا تھا تو اب وقت ہے کہ آپ انکو نکالیں اور انکی گرد صاف کریں اور انکو واپس خوابگاہ یا رہنے سہنے کے کمرے میں رکھ دیں۔ یا پھر اس جگہ جہاں آپکو تھوڑا گرمائش اور رنگینی کا احساس چاہیئے۔ 

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine