خوبصورت گھر کے لئے کھڑکیوں کے دلکش انداز

usranaz usranaz
Şömineli Ahşap Ev, Kuloğlu Orman Ürünleri Kuloğlu Orman Ürünleri Country style windows & doors
Loading admin actions …

ہم ایک سماجی مخلوق ھونے کے ناطے بہت سارا وقت گھر کے باہر گزارتے ہیں، اپنی ملازمت یا کاروبار کے سلسلے میں، گھومنے پھرنے یا لطف اندوز ھونے کے لئے ہم گھر سے باہر نکلتے ہیں لیکن جب بھی تھکتے ہیں یا آرام کرنا چاہتے ہیں تو اپنے پیارے گھروں کا رُخ کرتے ہیں۔ اشرف المخلوقات ھونے کے ناطے گھر کی چار دیواری کا ھونا ہمارے لئے انتہائی ضروری ھے تا کہ ہم اپنی پرائویسی قائم رکھ سکیں۔

گھر کا خوبصورت ھونا ہم سب کی دیرینہ خواہش ھوتی ھے لیکن گھر کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ہمیں گھر کو ڈیزائن کرتے وقت کچھ بنیادی اور ضروری چیزوں کو بھی ذہن میں رکھنا ھوگا تا کہ ہمارا گھر ہماری تمام ضروریات کو پورا کر سکے۔ گھر کے بنیادی عناصر میں کھڑکیوں کا ڈیزائن بھی نہائت اہمیت کا حامل ھے۔آج ھومی فائی کے اس مضمون میں ہم آپ کے لئے کھڑکیوں کے چند شاندار اور دلچسپ ڈیزائن لے کے آئے ہیں تا کہ آپ ان میں سے اپنے گھر کے مطابق بہترین اور خوبصورت ڈیزائن کا انتخاب کر سکیں۔ 

تو پھر انتظار کس بات کا! آیئے ایک نظر ان ڈیزائن پر ڈالتے ہیں۔

1۔ دروازے کو کھڑکی کے طور پر استعمال کرنے کا نیا انداز

2۔ تکونی دیوار میں کھڑکیاں نصب کرنے کا دلکش انداز

3۔ سرکنے واکے دروازے اور کھڑکیاں

4۔ شیشے کی بڑے سائز کی کھڑکیاں، جدید دور کے جدید تقاضوں کے مطابق

5۔ دیوار کی جگہ شیشے کی کھڑکیوں کا خوبصورت انداز، آج کل یہ رجحان عام ھو چکا ھے۔

6۔ دروازے کو کھڑکی کی طرز پر استعمال کرنے کا جدید ڈیزائن

7۔ دیہی طرز پر کھڑکیوں کا دلکش انداز

8۔ گھر کی خوبصورتی کو بڑھاتی روائتی کھڑکیوں کا دلکش ڈیزائن

9۔ گھر کے آنگن کے حسن میں اضافہ کرتی کھڑکیوں کا منفرد سٹائل

10۔ روائتی اور جدید طرز کا حسین ملاپ، کھڑکی اور دروازے کا انوکھا سٹائل

11۔ لکڑی ،لوھے اور شیشے کا خوبصورت کمال، ایک دلکش انداز

12۔ دیوار کی جگہ کو ڈھانپتے ھوئے آئینے کی کھڑکیوں کا معیاری انداز، ایک جدید طرزِ رہائش

13۔ فلپ کرتی کھڑکیوں کا انوکھا اور دلکش انداز

14۔ کالمی شیشے سے مزین ایک خوبصورت مگر جدید سٹائل

15۔ دیہاتی طرز کے سٹائل پر مشتمل دلکش اور روائتی انداز

16۔ روائتی سٹائل کو جدید انداز میں پیش کرنے کا انوکھا انداز

17۔ سکول اور کالج میں نصب کھڑکیوں کا عام مگر خوبصورت انداز

18۔ اگر دیوار مین کھڑکی لگانے کی جگہ نہیں تو کیا ھوا۔ چھت میں کھڑکی کا انوکھا مگر جدید سٹائل

19۔ گھر کی خوبصورتی کے لئے کھڑکی کا ھونا کتنا ضروری ھے؟ اس ماڈل کو دیکھ کر آپ کو اندازہ ھو جائے گا۔

20۔ باہر کے ماحول سے مکمل طور پر لطف اندوز ھونے کے لئے بڑی کھڑکیوں کا حسین انتخاب

21۔ دلکش ڈیزائن سے مزین کالمی کھڑکیوں کا خوبصورت انداز، جس نے کمرے کی رونق کو دوبالا کر رکھا ھے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine