چھوٹے باتھ روم کو منظم کرنے کے ۵ طریقے

Farheen Farheen
Diseño interior en apartamento , om-a arquitectura y diseño om-a arquitectura y diseño Modern bathroom
Loading admin actions …

جب ایک باتھ روم کی جگہ چھوٹی ہوتی ہوتی ہے تو اس میں صرف وہی چیزیں لگانی چاہیں جو کہ کثیرالامقاصد چیزیں فٹ کی جائیں تاکہ کم جگہ میں زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایاجاسکے۔ دیواروں پر لگے کیبنٹس اوردیواروں پر لگے ہکس آپکو زیادہ سے زیادہ جگہ فراہم کر سکتے ہیں۔ اس آئیڈیا بک میں ہم دیکھیں گے کہ کس طرح ایک چھوتے باتھ روم کو چالاکی سے بڑا دکھایا جاسکتا ہے۔

۱۔ غیر جانبدار رنگوں کا استعمال کریں

کوئی بھی باتھ روم ڈیزائنر باتھ روم کو بڑا دکھانے اور سجانے میں غیر جانبدار رنگوں کے عمل دخل سے منع نہیں کرے گا۔ اس باتھ روم کو پینٹ ہوئی ٹائلوں اور غیر جانبدار رنگوں کے امتزاج سے تیار کیا گیا ہے تا کہ باتھ روم کھلا لگے اور نہانے کے کمرے میں لگا ہوا شیشہ آپکی آنکھوں کو بھلا لگتا ہے۔

۲۔ طاق میں شاور

جگہ کے زیادہ اچھے استعمال کے لیئے باتھ ٹب کی جگہ پر شاور کے کمرے کا انتکاب کیجیئے ۔اسکو چھوٹے سے باتھ روم کے کونے میں لگائیں اور اس سے پانی بھی زیادہ خرچ نہیں ہوگا اور باتھ روم میں جگہ کا مسئلہ بھی نہیں بنے گا۔

۳۔ایک بڑے سے شیشے کا تاثر

باتھ روم میں ایک بڑا سا شیشہ لگانے سے اس کی جگہ میں اضافہ ہوجائے گا ، چھوٹا باتھ روم بھی کشادہ لگے گا۔ایک چھوٹا سادہ سا دروازہ اور استعمال کی اشیا شیلفوں پر رکھنے سے جگہ میں نہ صرف اضافہ ہوگا بلکہ جگہ صاف بھی لگے گی۔

۴۔سادہ شیلفس

شاور میں استعمال ہونے والی چیزوں کے لیئے مزید اسٹوریج کی ضرورت ہے؟ تو آپ باتھ روم میں مزید شیلفس کا اضافہ کر سکتے ہیں۔ جب آپ ایسے رنگوں کااستعمال کریں گے جو پہلے سے موجود رنگوں کے ساتھ امتزاج بنائیں گے تو ایک مرصع باتھ روم وجود میں آئے گا۔

۵۔ خوبصورت اور مستطیل

اگر آپ باتھ ٹب لینے پر آمادہ ہیں تو پہلے ایک پیشہ ور سے اسکا اندازہ لگوائیں اسکے بعد انکی متعین جگہ پر اسکو نصب کریں۔ دوسری تفصیلات جیسے کہ بڑا شیشہ اور کھڑکیاں اس کو مزید کشادہ اور خوبصورت بنا دیں گی

مزید متاثر کن تجاویز کے لیئے اس آئیدیا بک کو دیکھیں :اپنے چھوٹے باتھ روم کو تبدیل کرنے سے پہلے ان باتھ روموں کو ضرور دیکھیں

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine