اپنی دیواروں میں نئی جان ڈالنے کے لیے 8 زبردست خیالات

Hamna—Homify Hamna—Homify
homify Scandinavian style walls & floors
Loading admin actions …

کیا آپ اپنے گھر میں نیا انداز لانا چاہتے ہیں مگر آپ کے خیال میں آپ کچھ بھی نیا اضافہ نہیں کر سکتے؟ ہمارے پاس آپ کے لیے ایک نیا مشورہ ہے۔ کیوں نہ آپ اپنے گھر کی دیواروں میں بدلاؤ لائیں۔

آپ کے گھر کی دیواریں دراصل خالی کینوس کی طرح ہوتی ہیں۔ ان پر آپ آرائشی اشیاء بھی آویزاں کر سکتے ہیں اور خوبصورت تصاویر بھی۔ ان کے علاوہ بھی دیواروں کے ساتھ کافی کچھ کیا جا سکتا ہے اور نہیں ہم دیواروں پر رنگ کرنے کی بات نہیں کر رہے۔

تو کیا خیال ۔۔۔ نیچے چل کے ان نۓ انداز کو دیکھیں؟

1- ایک شاندار تصویر

آپ اپنے گھر کی دیوار پر کوئی بھی خوبصورت پینٹ کر سکتے ہیں۔ اس تصویر میں دیکھیں یہ سمندر کے کنارے کا منظر کتنا خوبصورت لگ رہا ہے۔ تیز ہوا اور ہلکی ہلکی لہروں کا خود بخود احساس پیدا ہو رہا ہے۔ اور اس جگہ کا فرنیچر بھی اس منظر کا حصہ معلوم ہو رہا ہے۔

یاد رکھیں یہ انداز آپ اپنے گھر کی ہر دیوار کے ساتھ اپنا سکتے ہیں اور جو منظر بھی چاہیں پینٹ کر سکتے ہیں۔

2- دیوار گیر لائبریری

اگر آپ کو سمجھ نہیں آ رہا کہ آپ کو اپنی خالی دیوار کے ساتھ کیا کرنا چاہیے تو کیوں نہ اسے آپ خانوں میں بدل دیں اور ان میں اپنی تمام پسندیدہ کتابیں رکھ دیں۔ اس طرح ہر آنے جانے والے پر آپ کے ذوق کا بہت اچھا اثر پڑے گا اور آپ کا گھر بھی ایک سٹائلش علم کا خزانہ لگے گا۔

آپ ان خانوں میں کتابوں کے علاوہ بھی اشیاء رکھ سکتے ہیں۔

3- مختلف انداز کے پیٹرن

اگر آپ اپنے کمرے میں کچھ نیا لانا چاہتے ہیں تو مختلف انداز کے وال پیپر استعمال کر سکتے ہیں جیسا کہ کپڑے سے بنا ہوا یا پھر مختلف پیٹرن والا۔ اس کے علاوہ ابھری ہوئی سطحوں والا وال پیپر بھی ایک اچھا انتخاب ثابت ہو سکتا ہے۔

4- اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کریں

وال پیپر کبھی بھی غیر دلچسپ نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں پتا ہے کہ اوپر تصویر میں سفید اور کالی دھاریوں والا وال پیپر ہے مگر اس طرح کی لمبی دھاریاں کمرے کو اونچا دکھاتی ہیں اور آپ اس وال پیپر پر لگی مختلف اشیاء کو بھی تو دیکھیں کہ وہ اس دیوار کے ساتھ مل کر کتنا اچھا تاثر دے رہی ہے۔

5- منفرد آتش دان

آتش دان نہ صرف آپ کے گھر کو گرم رکھتا ہے بلکہ یہ ایک پر تعیش انداز بھی پیش کرتا ہے اور ایک آرائشی اشیاء کا کام بھی کرتا ہے۔                                           آتش دان آپ کے گھر سے نمی کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔

6- ننھی روشنیاں لٹکانا

اس طرح کے قمقمے صرف باغ یا پورچ کے لیے ہی نہیں مختص بلکہ یہ گھر میں کہیں  بھی  استعمال کی جا سکتی ہیں۔ البتہ ان کے استعمال میں احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے کیوں کہ اگر یہ صحیح طریقے سے نہ لگائی جائیں تو بہت عجیب تاثر دیتی ہیں۔ 

آپ اوپر تصویر کی طرح ایک پتلی سلاخ سے مختلف لمبائی کی لائٹس لٹکا سکتے ہیں۔ اس طرح ایک بہت حسین اور رومانی تاثر حاصل ہو گا۔

7- رنگوں سے بھرا ہوا

زندگی میں ہر چیز کی طرح آپ کے پاس وال پیپر کے لیے بہت سے انتخاب موجود ہیں. جیسے سبز رنگ کے مختلف شیڈز والا یہ شوخ وال پیپر آپ کے کمرے میں نئی تازگی لا سکتا ہے۔ اگر آپ مختلف انداز دیکھنا چاہتے ہیں تو ادھر کلک کریں۔

8- کوئی دیوار نہیں

اگر آپ کے کمرے میں دیوار موجود نہیں ہے تو آپ تصویر میں دکھائی گئی الماری کی طرح کا شیلف اپنے گھر میں استعمال کر سکتے ہیں (جیسا کہ کتابوں کے لیے شیلف تھا)۔ اس الماری میں آپ ٹی۔وی بھی رکھ سکتے ہیں اور اس کے علاوہ مختلف آرائشی اشیاء بھی۔

اس کے علاوہ دیوار کے رنگوں کے مختلف انداز بھی دیکھیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine