سفید اور نیلے رنگ کے امتزاج سے بنا ایک دلکش گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
Ashjar (3) Mockup Apartment, Etcetera Living Etcetera Living Salon original
Loading admin actions …

آج ہم آپ کو ایک ایسے گھر کے دورے پر لے جانے والے ہیں جسے دیکھنے کے بعد آپ خود کو گھر میں نیلے رنگ اور چمکدار روشنیوں کے استعمال سے روک نہیں پائیں گے۔ پیشہ وارانکے بنائے گئے اس شاہکار پر ایک نظر ڈالیے اور اپنے گھر میں استعمال کرنے کے لیے تجاویز کا ایک خزانہ کھوج نکالیے۔

آرام دہ لاؤنج

Ashjar (3) Mockup Apartment, Etcetera Living Etcetera Living Salon original

شیشے سے بنی بیرونی دیواروں سے گھرا یہ گھر قدرتی روشنی سے مالا مال ہے جو اس کی آب و تاب میں اضافہ کرتی ہے۔ گھر میں سفید اور نیلے رنگوں پر مشتمل مرکزی تھیم رکھا گیا ہے جسے دیواروں سے لے کر فرنیچر اور آرائشی ٹکڑوں تک ہر چیز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ چند سبز پودے اس گھر کو مکمل کرتے ہیں۔

مکمل منظر

Ashjar (3) Mockup Apartment, Etcetera Living Etcetera Living Salle à manger originale

اس رخ سے آپ جدید انداز میں بنے اس گھر کے  کھلے لاؤنج، کچن اور ڈائننگ کو مکمل طور پر دیکھ سکتے ہیں۔ ڈائننگ میز کے اوپر لٹکتی دلکش روشنیاں جگہ کی شان بڑھاتی ہیں جبکہ نیچا بچھا قالین ڈائننگ کو لاؤنج سے علیحدہ کرتا ہے۔

کھانے کا حصہ

Ashjar (3) Mockup Apartment, Etcetera Living Etcetera Living Salle à manger originale

کانچ کی خوبصورت ڈیزائن والی میز اور سفید کرسیاں اس حصے کو نفاست بھرے حسن سے نوازتی ہیں۔اس تصویر میں آپ ان چمکدار روشنیوں کو بھی نزدیک سے دیکھ سکتے ہیں۔

روشن اور تروتازہ

Ashjar (3) Mockup Apartment, Etcetera Living Etcetera Living Salon original

گہری نیلی دیوار پر لگی پانی کی لہروںوالی بڑی سی تصویراس مرکزی دیوار کی جانب توجہ مبذول کروا دیتی ہے۔ سفید دیوار کے ساتھ ررکھا گیا بڑا سا نیلا گلدان اور پچھلی نیلی دیوار کے ساتھ رکھے گئے خوبصورت سفید آرائشی گملے رنگوں کا ایک دیدہ زیب امتزاج تخلیق کرتے ہیں۔

مسحور کن سجاوٹ

Ashjar (3) Mockup Apartment, Etcetera Living Etcetera Living Salon original

قدرتی روشنی اس کمرے کے ہر کونے کو زینت بخشے ہوئے ہے اور چھوٹی چھوٹی باریکیوں کو نمایاں کرتی ہے۔ چاہے وہ فرش پر بچھا سفید ڈی ڈیزائن والا نیلا قالین ہو یا انوکھے ڈیزائن والی چھوٹی سفید میزیں، چاہے وہ نیلی آرام کرسی اور بڑا سا آرام دہ سوفا ہو یا سلور سجسجاوٹی طبلہ اور چھت سے لٹکتا منفرد ڈیزائن والا گول فانوس، اس کمرے کا ہر عنصر خود اپنی مثال آپ ہے۔

خوشنما آرائش و باریکیاں

Ashjar 3 - Living Room Etcetera Living Salon original

گھر میں چھوٹی سے چھوٹی سجاوٹ کو بھی اہمیت دی گئی ہے اور ہر حصے کو مرکزی تھیم سے مطابقت رکھتے ہوئے سجایا گیا ہے۔ اب ٹی ویی اسٹینڈ کو ہی دیکھ لیجیے۔ لکڑی کے اس سٹینڈ سے نکلتی سنہری روشنی  اسے انوکھا دکھاتی ہے۔ جہاں اس سٹینڈ میں سامان سنبھالنے کے لیے درازییں بنی ہیں، وہیں مختلف آرائشی ٹکڑے سجانے کی جگہ بھی ہے جسے بھرپور انداز میں استعمال میں لاتے ہوئے حسین سجاوٹی سامان سے زینت ب بخشی گئی ہے۔

پہلی خواب گاہ

Ashjar 3 - Master Bedroom Etcetera Living Chambre moderne

لکڑی کے فرش اور چمکدار سنہری فانوس والی اس خواب گاہ کا تھیم سیاہ و سفید رکھا گیا ہے۔  فانوس کے علاوہ کمرے کے باقی سامان جیسا کہ بیڈ کے کنارے میزوں پر رکھے لیمپ، سنگھار میز پر رکھی لالٹین اور بیٹھنے کے حصے  میں رکھی گئی انوکھی میز میں بھی سنہری رنگ دیکھا جا سکتا ہے۔ فر ش پر بچھا سیاہ قالین بیٹھنے کے حصے کو باقی کمرے سے علیحدہ کرتا ہے۔

دوسری خواب گاہ

Ashjar 3- Guest Bedroom Etcetera Living Chambre originale

سفید و سنہری تھیم والی یہ خواب گاہ آسائش کا نمونہ نظر آتی ہے۔ اونچے سفید پردوں سے چھلک آتی قدرتی روشنی مرکزی دیوار پر لگے خوبصورت ڈیزائن والے سنہرے وال پیپر کو چار چاند لگا دیتی ہے۔ سفید دیوار کو دائروں والا فن پارہ بوریت سے بچاتا ہے تو فرش پر بچھا نرم سنہری قالین کمرے میں آرام کا پیام لاتا ہے۔ چھت پر لگا منفرد انداز کا گول فانوس اس کمرے کا وہ عنصر ہے جسے کوئی بھی پہلی نظر میں سراہے بغیر نہیں رہ سکتا۔

ایک اور گھر دیکھیے: ایک چھوٹا سا آرام دہ اپارٹمنٹ۔

Besoin d’aide pour votre projet de maison ?
Contactez-nous !

Highlights de notre magazine