لکڑی سے بنے گھر کے داخلی دروازے کے 10 جدید ڈیزائن

M Usman M Usman
Bangalore Villas, Spaces and Design Spaces and Design Fenêtres & Portes modernes
Loading admin actions …

گھر آئے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے اگواڑہ کا خوبصورت ہونا ضروری ہے، اس لئے گھر کی اندرونی آرائش کی طرح باہر کا یہ حصہ بھی سجانا ضروری ہے۔ اگواڑہ کا سب سے اہم حصہ داخلی دروازہ ہے، بناوٹ کی طرز، رنگ اور گھر کی مناسبت سے اس داخلی دروازے کی آرائش و زیبائش کی جا سکتی ہے۔ بہت سارے ڈیزائن اور سازوسامان سے داخلی دروازے کو منفرد بنایا جا سکتا ہے۔

 ہومی فائی کی 10 آئیڈیاز پر مشتمل یہ سیریز ایسے ہی منفرد ڈیزائن اور رنگ برنگے پودوں اور پھولوں کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔ لکڑی کے یہ دروازے ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ ہمارے پروفیشنل ماہرین کی یہ تجاویز دیکھ کر آپ بھی اپنے گھر کے اگواڑہ کو ایسا بنانا چاہیں گئے۔

1. پہلا تاثر ہی آخری ہوتا ہے

سفید رنگ کا دروازہ اور اس کے اندر لگا شیشہ اور شیشہ کے اوپر پھول، اس کے بہتر کیا ہوسکتا ہے۔ دروازے کے دونوں جانب رکھے گئے گملے اور پودے دیدہ زیب اور خوش نما ہیں۔ ان پودوں کی وجہ سے پیچھے موجود سادہ دیوار بھی حسین لگ رہی ہے۔

2. فطرتی اور سادہ انداز

قدرتی انداز میں یہ لکڑی کا داخلی دروازہ خوبصورت دھاتی ہینڈل کے ساتھ دلکش نظر آرہا ہے۔ اطراف میں گملے کسی بھی دروازے کی رونق بڑھا دیتے ہیں، دیوار چاہے معمولی بھی ہو لیکن گملے اپنا گہرا تاثر چھوڑتے ہیں۔ یہ داخلی دروازہ آپکی نفاست کو ظاہر کرتا ہے۔

3. رنگوں کا امتزاج

سُرخ رنگ کے اس دروزے کے ساتھ کھڑکی اور اوپر لکڑی کا چجھا موجود ہے۔ کھردری اینٹوں کے ساتھ یہ سرخ روشنی میں چمکتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ سبز رنگ کا لکڑی کا پایہ اور سرسبز پودے اس دروازے کو دوسروں سے مختلف بناتے ہیں۔

4. فیشنی انداز

روایتی انداز کے اس کاٹیج میں داخلی دروازہ اور اس کے آگے لگا فریم بھی روایت کا خوبصورت اظہار ہے۔ لکڑی کے رنگ کا دروازہ اور اسی رنگ کھڑکیاں گہرے رنگ کے فریم اور چھت کے درمیان زبردست امتزاج ہے۔ 

5. دروازے اندر کھڑکی

آج کے جدید دور میں ہر طرف جدت نظر آتی ہے، پہلے سے موجود اشیا کا زیادہ بہتر استعمال ہو رہا ہے۔ ایسی ہی مثال یہ دروازہ بھی ہے آدھے دروزے کو آپ جب چاہے کھڑکی میں بدل سکتے ہیں۔ 

6. کلاسک اور سٹائلش

ایسے کلاسیکل ڈیزائن آج کے دور میں مقبول ٹرینڈ ہے، دروازے کے ساتھ لگی سلاخوں کے پیچھے شیشہ قدرتی روشنی کا اہم ذریعہ ہے۔ اس کا ہیںڈل بڑا اور مضبوط ہے جبکہ کالا رنگ اس دروازے کو اور بھی نمایاں کرتا ہے۔

7. روایتی انداز کے دو دروازے

یہ ڈیزائن پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، دروازے کے دو پٹ داخلی دروازے میں لگائے جاتے ہیں۔ آپ اس روایت کو زندہ رکھتے ہوئے ایسے دیدہ زیب نقش ونگار بنا سکتے ہیں، اطراف میں لگے شیشے  بھی اچھا اضافہ ہیں۔

8. سیڑھیوں کو نظر انداز نہ کریں

دروازے سے پہلے موجود سیڑھیاں ایک خاص اثر رکھتی ہیں، گھر میں داخل ہونے سے ہہلے ایک خاص انداز اور رفتار کی چال دیکھنے کو ملتی ہے۔  بیلین سیرہ(BELÉN SUEIRO) کا یہ آئیڈیا اس گہرے رنگ کے دروازے کے ساتھ لاجواب ہے۔ کتے کا نمونہ توجہ کھینچ لیتا ہے۔

9. لمبی راہداری اور ٹائلیں

راہداری کو سجانے کے لئے اس سے بہتر ٹائلوں کا ملنا مشکل ہے، بہترین ڈیزائن اور اس کے ساتھ روشنیاں یہ منظر کسی شاہی محل سے کم نہیں ہے۔ داخلی دروازہ دور ہونے کی وجہ سے راستے کو نفاست سے سجایا گیا ہے۔ سلائی کی مشین کا ایسا استعمال آپ نے پہلے نہیں دیکھا ہوگا۔

10. روشنیاں

شام اور رات کو گھر میں داخل ہونے کے لئے روشنی کا ہونا ضروری ہے، داخلی دروازے پر پڑتی یہ روشنی اس کی رعنائی کو نمایاں کرتی ہے۔ دروازے کے اوپر ایسا شیڈ آپ کو موسم(بارش وغیرہ) سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ 

اگواڑہ کی خوبصورتی میں مزید اضافے لے لئے باغیچے کے لئے یہ 10 تجاویز دیکھئے۔

Besoin d’aide pour votre projet de maison ?
Contactez-nous !

Highlights de notre magazine