غسلخانے کی ڈیزائنگ: آپکے گھر کےلئے 12 شاندار تجاویز

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
homify Salle de bain moderne
Loading admin actions …

 اگرآپ یہ سوچ رہے ہیں کہ آپکے غسلخانے کو سٹائل کا ٹیکہ لگانے کی ضرورت ہے تو اسکے لئے آپکو جِس تحریک کی ضرورت ہے وہ یہاں ہمارے پاس موجود ہے۔ جب آپ دنیا بھر سے خوبصورت اور تخلیقی غسلخانے دیکھیں گے تو آپ اس کام کا بیڑا اٹھانے کے لئے تیار ہو جائیں گے اوراپنے پرانے سٹائل کے غسلخانے کو تبدیل کرنے کے لئے تیار ہوجائیں گےاورکچھ نیا حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ غسلخانے ڈیزائن کرنے کے ماہر کافی عرصے سے یہ کام کر رہے ہیں مگر حالیہ سالوں میں ہی ان کی ڈیزائنگ کی اہمیت کمروں کی ڈیزائنگ جتنی اہم مانی گئی ہے اور انکو خوبصورت بنانے کی  جانب توجہ دی جانے لگی ہے۔  اگر آپ اس بات کے ئے تیار ہیں کہ اپنی نجی جگہ کو ایک ایسی جگہ میں تبدیل کر سکیں جسکو آپ فخر سے دوسروں کو دِکھا سکیں تو آئیے کچھ سٹائل دیکھتےہیں جنکوآپ اپنا سکیں۔   

1.ایک نئے اندازز کا ورثہ

ہمیں مختلف زمانوں کی عکاسی کرتے غسلخانے بہت پسند ہیں اور اس تصویر میں دکھایا گیا پرانے زمانے کے انداز کے غسلخانے کا کوئی ثانی نہیں مگر ہمیں جو بات سب سے زیادہ پسند آئی وہ یہ ہے کہ اسمیں لگی چیزوں گو کہ پرانے زمانے کے انداز کی ہیں مگر انکوجدید رنگ دیا گیا ہے۔ کرومیم کا بنا ہوا نہانے کا ٹب اور اسکے پیچھے نسبتاًکم نمایاں سجاوٹ نے ایک ابہامی مگر اتصالی سجاوٹ کا احساس اجاگر کیا ہے جسکو دیکھتے رہنے پر ہم مجبور ہیں۔  

2۔ انتہائی جدید

صرف نہانے کے ٹب کو دیکھ لیں۔ اسمیں کوئی شبہ نہیں کہ یہ ایک بہت شاندار اور انتہائی جدید غسلخانہ ہے مگر سٹائلنگ کو ذرا دھیما رکھا گیا ہے۔ اسمیں زیادہ دھیان کچھ نمایاں تنصیبات پر دیا گیا ہے۔ اگر آپ کم سے کم سامان پر یقین رکھتے ہیں تو یہ غسلخانہ آپکے لئے بالکل مناسب ہے۔ 

3۔ سادگی اور تازگی کا احساس لئے

یہ ایک تقریباً تمام سفید غسلخانہ ہے صرف چند وہ بھی ہلکے رنگوں کے استعمال کی وجہ سے یہ تازہ، خوبصورت اور نسوانیت سے بھرپور لگ رہا ہے۔ پھولوں والے ڈئزائن کے یہاں وہاں استعمال بہت بھلا لگ رہا ہے اور اس کمرے کو بہت خوبصورت بنا رہا ہے۔ خصوصاً ہمیں بیٹھنے کے لئے ایک آرام دہ گوشہ بہت پسند آیا ہے۔ 

4۔ صرف اور صرف آسائش

اگر آپ اپنے غسلخانے کو نمایاں اور منفرد بنانا چاہتے ہیں تو تمام اشیاء کے لئے سنگِ مرمر کے استعمال سے بہتر کوئی چیز نہیں۔ فرش، دیواریں اور سامان رکھنے کی الماریاں بہت شاندار لگتے ہیں جب کسی شاندار تعمیراتی سامان کا وافر مقدار میں استعمال کیا جائے۔ 

5۔ انعکاس پذیر جگہ

غالباً ایک واحد چیز جو سنگِ مرمر کو پُر آسائش بنا سکتی ہے وہ ہے انعکاس پذیر شیشے کا فرنیچراور سٹائلش غسلخانہ بنانے کے لئے اور کچھ کرنے کی ضرورت نہیٰں۔ گھرکے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے کمرے میں ہالی وڈ کی فلموں میں دکھایا جانے والی شان وشوکت اور چمک دمک لانا کچھ زیادہ مشکل نہیں۔ 

6۔ سادہ مگر ڈرامائی

اگر آپ بہت زیادہ نفیس چیزیں نہیں پسند مگر ایک ایسا غسلخانہ چاہتے ہیں جس کا تاثر دائمی ہو تو ایک ایسا ڈیزائن منتخب کریں جو عموماً دفتروں وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ گہرے رنگوں ، ہموار اور سلیٹ نما دیواریں سفید رنگ کی تنصیبات کے ہمراہ غسلخانے کو بہت خوبصورت اور گرمائش کے احساس والا بنارہی ہیں۔ ایسا سمجھ لیں کہ یہ بیٹ مین کے لئے بالکل مناسب غسلخانہ ہے۔ 

7۔ سپا جیسا

واہ! پالش شدہ فرش، ہلکے رنگوں کی دیواریں ، متضاد رنگ کا نہانے کا معلق ٹب جو کہ کششِ ثقل کے تمام اصولوں کی نفی کر رہا ہے، ان سب عناصر نے مِل کر ایک ایسا غسلخانہ بنارہے ہیں جیسا کہ ایک سپا میں ہونا چاہئے۔ ٹونٹی کا تو جواب ہی نہیں ۔ مختصراً اِس غسلخانے میں ایک ایسا سکون کا احساس ہے جسکا حصول بہت آسان ہے۔  

8۔ سٹوریج کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے

کسی بھی غسلخانےکو سٹوریج کی وافر جگہ کی ضرورت ہوتی ہے(ماسوائے اسکے کہ آپ تمام ٹوائلٹ رول نمائش کے لئے رکھنا چاہیں)۔ اسلئے اِس غسلخانے سے تحریک حاصل کریں جسمیں پہلے سے نصب شدہ خانے، الماریاں اور سامان رکھنے کی الماری لگی ہے۔ یہ بالکل بھی بھرا ہوا نہیں لگتا۔ 

9۔ بہت ہی نفیس

ہمیں یہ تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں کہ اس تصویر کو دیکھنے سے پہلے ایک رومانوی غسلخانے کا خیال ہمیں تھوڑا عجیب لگا تھا۔ مہین پردے، سنک پر لگے باریک ڈیزائن والے بریکٹ، نہانے کا خوبصورت ٹب اور خوبصورت شیشہ یہ سب مِل کر اس چھوٹے سے غسلخانے کو بہت خوبصورت بنا رہے ہیں۔ ہمیں تو یہاں پر موم بتی رکھنے کا سٹینڈ بھی نظر آرہا ہے تاکہ جب آپ اپنے آپ کے ساتھ کچھ وقت بیتانا چاہیں تو ایک رومانوی ماحول بن سکے۔ 

10۔ ٹیکنالوجی سے بھرپور

اگر آپ اپنے گھر میں جدید ساز وسامان دیکھنا چاہتے ہیں اور ہمیشہ نئے سے نئے آلات اور ٹیکنالوجی کی تلاش میں رہتے ہیں تواِس غسلخانے کو نظر اندازمت کریں۔ ایک جدید، باسہولت اور توانائی بچانے والے شاور میں سرمایہ کاری کرنے سے ناصرف آپکا غسلخانہ آپکے حلقہِ احباب میں سب سے بہترین ہوگا بلکہ اِس سے آپکو پیسے بچانے میں بھی مدد ملے گی۔ 

11۔ رحجان پذیر آرام

یہ بات اب کوئی راز کی بات نہیں رہی کہ سرمئی 2017 کا رنگ ہے تو کیوں نہ اسکو اپنے غسلخانے میں ایک مثبت اثر پیدا کرنے کے لئے استعمال کریں۔ ہمیں یہ روایتی غسلخانہ بہت پسند آیا ہے جسمیں ٹائلوں کا لگا نہانے کا ٹب ہے۔ دیواروں میں لگی روشنیاں ، سامان رکھنے کی الماری اور خانہ دار الماریوں کی وجہ سے جدت کا احساس پیدا ہورہا ہے۔   

12۔ سادہ اور شاندار

اس غسلخانے میں ہلکے رنگوں کے استعمال کی وجہ سے ایک ایسا پُرسکون اور توانائی سے بھرپور ماحول قائم ہوگیا ہے جسمیں آپ دن کے وقت تازہ دم ہوناچاہتے ہیں مگرشام کو سکون حاصل کرنا چاہیں گے۔ باہم مدغم منعکس روشنی بہت اچھی لگ رہی ہے مگر ہلکے بھورے رنگ کا سنک اصلی توجہ کا مرکز ہے۔ ہلکے رنگوں کو کیا شاندار استعمال ہے۔ 

غسلخانے کے لئے مزید تجاویز کے لئے ملاحظہ کریں یہ مضمون’ غسلخانے میں درست اشیاء کا استعمال کریں’ 

Besoin d’aide pour votre projet de maison ?
Contactez-nous !

Highlights de notre magazine