چھوٹی جگہوں کے لئے20 مثالی سنگھارمیز اور کپڑوں کی الماریاں

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
homify Dressing méditerranéen
Loading admin actions …

اگرآپ چھوٹے گھر میں رہتے ہیں جو کہ کچھا کھچ اورعجیب وغریب جگہوں سے بھری ہوئی ہے تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔ایک چھوٹے گھر یا اپارٹمنٹ میں آپ کے کپڑوں، جوتوں، زیورات اور دیگر سامان کے لئے جگہ بنانا مشکل ہو جاتا ہے۔ لیکن اس قسم کے کئی مسائل کے حل میں آپکی مدد کے لئے بہت سے حل موجود ہیں۔

چاہے آپکی جگہ کتنی ہی چھوٹی کیوں نہ ہواختراعی شیلفوں اورطرحدار درازوں سے لیکر پلنگ کے نیچے مہارت سے چھپانے تک آپکے کپڑوں کو بکھرنے سے بچانے کے لئے کچھ نہ کچھ حل موجود ہے ۔ ہماری 20 متاثر کن تجاویز پڑھئے!

1. اگر آپ سلیقہ مند ہیں تو بغیر دروازوں والی کپڑوں کی الماریاں آپکے لئے بہترہیں

2۔ آپکے گھر کا گودام (کوٹھری) آرام سے کپڑے رکھنے کی جگہ بن سکتی ہے

homify Dressing scandinave Bois Effet bois

3۔ ایک چھوٹی خوابگاہ میں کھوکھلی مگرچوڑی الماریاں بہتررہتی ہیں

4۔ خفیہ سٹوریج آپکے کمرے میں ایک ایسی الماری کا اضافہ کرنے کا اچھا طریقہ ہوسکتا یے جسکی آپ نے توقع نہ کی ہو

homify Dressing minimaliste

5۔ اپنی الماریوں کوترتیب میں رکھنے کے لئے درازوں اورڈبوں کے استعمال کو یقینی بنائیں

MI VESTIDOR GRANGE, Grange México Grange México Dressing moderne Bois massif Multicolore

6۔ تنگ سے تنگ جگہ بھی ایک کارآمد الماری میں بدلی جا سکتی ہے

7۔ جب جگہ بچانا سب سے اہم ہو تو پلنگ کے نیچے علیحدہ ہونے والی الماری کے بارے میں سوچئے

Dressing sous mezzanine homify Dressing moderne Bois Effet bois ooa,olivier,olindo,architecte,architecture,paris,boulogne,billancourt,studio,renovation,dressing,mezzanine

8۔ بے جوڑاور تقریباً نا نظر آنے والی نِک سُک کے لئےالماری کے رنگ کو دیوار کے رنگ سے ہم آہنگ کریں

homify Dressing minimaliste

9۔چھوٹی الماری میں سٹوریج کے ممکنہ اضافے کے لئے تخلیقی طریقے استعمال کریں۔ کُنڈے بیگ سے لیکر جینزسمیت ہرچیز لٹکانے کا اچھا ذریعہ بن سکتے ہیں

10۔ الماری کے خوبصورت دروازے کچھ جگہ کی قربانی کو کم تکلیف دہ بناتے ہیں

homify Dressing méditerranéen

11۔ کونے الماریوں کے لئے بہترین جگہ ہیں۔ آپ موثر طریقے سے کپڑے لٹکانے کی قطاروں کی تعداد کودوگنا کر سکتے ہیں

REFORMA DE APARTAMENTO EN DONOSTIA, ERRASTI ERRASTI Dressing moderne

12۔ الگ ہوجانے والی کپڑوں کی قطاریں کم گہری الماری کے ممکن حد تک استعمال کویقینی بناتی ہیں

Vestidor, Trestrastos Trestrastos Dressing moderne

13۔ بغیر کسی سہارے کے کھڑی کپڑوں کی الماری کو صرف جگہ گھیرنے والی چیزلگنے سے بچایا جا سکتا ہے اگر آپ اسکے خوبصورت لگنے میں تھوڑا وقت صرف کریں

homify Couloir, entrée, escaliers classiques

14۔ خوابگاہ کی الماری کی کچھ جگہ خالی کریں اور داخلی راستے میں سٹوریج کی کچھ جگہ بنائیں اور باہر آنے جانے والے کپڑے وہاں رکھیں

15۔ اُن چیزوں کے بارے میں سوچیں جنکی آپکو اپنی الماری میں واقعی ہی ضرورت ہے ۔ پھر آپ اپنے شیلفوں کو ترتیب دے سکتے ہیں اور قیمتی جگہ کو ضائع ہونے سے بچا سکتے ہیں

16۔ بےڈھب دیواریں اورخالی جگہیں سٹوریج کے بہترین چھوٹے حصے بن سکتے ہیں اسلئے بڑھئی کو بلا ہی لیجئے

homify Dressing moderne

17۔ ہلکے رنگوں کے استعمال سے اپنی خوابگاہ اور کپڑوں کی الماری کو علیحدہ کرنے کی کوشش کریں۔ اس سے ان کی تقسیم نظروں کو بری نہیں لگے گی اور کپڑوں کی الماری بڑی بھی دکائی دے گی

18۔ تعمیر کی بنیادی جزوالماریاں ہرجگہ حتٰی کہ تنگ کونوں میں بھی ٹھیک سے سما جاتی ہیں

19۔ چیزوں کو سادہ رکھیں اور مسلسل بنیادوں پر صفائی کرتے رہیں اس سے آپ چھوٹی سی الماری سے بھی گزارا کر سکیں گے

20۔ انگریزی کے حرف L کی شکل کا ڈیزائن چھوٹے کمرے کے کسی بھی کونے میں بہترین طریقے سے سما جاتا ہے

homify Dressing asiatique

Besoin d’aide pour votre projet de maison ?
Contactez-nous !

Highlights de notre magazine