اپنے گھر کو موسم گرما کے لیے تیار کرنے کے 6 طریقے

Hamna – Homify Hamna – Homify
homify Salon moderne
Loading admin actions …

موسم گرما کی آمد آمد ہے۔ تازہ پھولوں کی مہک، اور ہلکے ٹھنڈے دن آپ کو اگلے سال تک کے لیے خدا حافظ کہ رہے ہیں۔ اس سب کی جگہ سخت گرمی، نمی والا موسم اور تپتی دوپہر لینے والی ہے۔ اگر تو آپ کسی پہاڑی علاقے میں رہتے ہیں تب تو آپ کے مزے ہیں ورنہ آپ کو بھی اس موسم کا سامنا کرنا ہو گا۔   

آفس میں اور سفر کے دوران تو آپ کو یہ گرمی برداشت کرنی ہو گی مگر اپنے گھر میں آپ اس سے بچاؤ کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کو 6 ایسے طریقے بتائیں گے جو اس شدید موسم کو بھی آپ کے لیے خوشگوار بنا دیں گے۔ 

1- چند پودوں کا اضافہ کریں

Balcony makeover - English, Studio Earthbox Studio Earthbox Balcon, Veranda & Terrasse ruraux

آپ کی بالکنی میں موجود تھوڑے سے پودے جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے یا پھر گھر کے اندر موجود چند گملے ایک دم موحول کو تبدیل کر کےاسے خوشگوار بنا دیں گے۔ آئیوی، منی پلانٹ، پییس للی، سنیک پلانٹ اور لیونڈر کے پودے آپ کے گھر کے مکحول کو بہت ترو تازہ اور ٹھنڈا کر دیں گے۔ اگر آپ کو یقین نا آۓ تو خود ان پودوں کے بارے میں تحقیق کر لیں۔ اگر آپ کا چھوٹا سا بھی باغ موجود ہے تو ہمارہ مشورہ ہے کہ آپ اھدر چند پودے تو ضرور اگائیں۔

2- آرام کرنے کی بیرونی جگہ

Weekend Home, Ashleys Ashleys Maisons de plain-pied

گھر کے اندر بند رہنے سے آپ کو اور زیادہ گرمی اور غیر آرامدہ محسوس ہو گا۔ اس لیے اگر آپ کے پاس بالکنی یا پھر کھلا ٹیرس ہے تو بس ایک چھوٹا قالین بچھائیں، چند گدے رکھیں اور چند شوخ رنگوں کے کشن۔ اس طرح کرنے سے آپ کا بیرونی حصہ ایک خوبصورت اور آرامدہ جگہ بن جاۓ گا جس میں خوبصورت روشنیاں لگانے سے آپ اس جگہ کا دن رات مزہ لے سکتے ہیں۔

3- اپنی کھڑکیوںکو ڈھانپ دیں

ڈھنڈے علاقوں میں رہنے والے پاکستانی دھوپ کو پسندکرتے ہیں لیکن زیادہ تر پاکستان میں گرمی کے مہینے بہت زیادہ گرم ہوتے ہیں۔ ایسے وقت میں اپنی کھڑکیوں کو ڈھانپے بغیر ہی چھوڑ دینا غیر ضروری دھوپ کو گھر میں گھسانے کا باعث بنتا ہے۔ اس لیے آپ اپنے گھر کی کھڑکیوں کو پھول دار کاٹن کے پردوں سے ڈھانپ دیں تاکہ یہ غیر ضروری دھوپ کو گھر کے اندر داخل ہونے سے روک سکیں لیکن تازہ ہوا اندر آتی رہے۔

آپ تصویر میں دکھاۓ گۓ اس طرح کے رومن بلائنڈز بھی استعمال کر سکتے ہیں، اس سے آپ کو بہت خوبصورت اور دیہی انداز ملے گا اور آپ اپنے کمرے کو ٹھنڈا بھی رکھ سکتے ہیں۔

4- ہلکے رنگوں کا استعمال

homify Salon moderne

گہرے رنگ زیادہ گرمی اپنے اندر جذب کرتے ہیں مگر ہلکے رنگ گرمی کو ریفلیکٹ کرپے ہیں جس کی مدد سے آپ کا کمرہ ٹھنڈا رہتا ہے۔ اس لیے آپ اپنے گھر میں ہلکے رنگوں کا استعمال کریں خاص طورپر گرمیوں میں۔ ہلکے سفید اور کریم کلر کی دیواریں اور چھت آپ کے گھر کو گرمیوںکے لیے تیار کرنے کے لیے بالکل زبردست ہیں۔ اگر آپ کو ڈر ہے کہ اس طرح آپ کا گھر بہت غیر دلچسپ ہو جاۓ گا تو آپ رنگین کشن اور قالین کا اضافہ کر دیں۔

5- بچوں کا کمرہ

homify Chambre d'enfant

بڑوں کے لیے تو موسم گرما صرف گرمی اور نمی سے بھرا ہوتا ہے مگر بچوں کے لیے یہ موسم چھٹیوں کا اور مزے کرنے کا ہوتا ہے۔ اس لیے اگر آپ لوگ شہر میں رہتے ہیں تو اپنے بچے کے لیے موسم گرما کی مطابقت سے کچھ چیزوں کا اضافہ کریں۔ کوشش کریں کہ گرمیوں میں آپ کا بچا فون، آئی پیڈ کے قریب ہونے کے بجاۓ قدرت کے زیادہ قریب ہو۔ آپ اس تصویر میں دکھاۓ گۓ کمرے کی مدد سےاپنے بچے کا کمرہ سجا سکتے ہیں۔

6- منفرد انداز ذرا ہٹ کے

summer arrivals, INHABIT INHABIT Autres espaces Objets d'art

اور آخر میں ہم آپ کو ایک تھوڑا منفرد اور ذرا ہٹ کہ آئیڈیا دیں گے جو کہ آپ کے گھر میں بہت دلچسپ انداز لے آۓ گا۔ اس طرح کی کرسی آپ کے گھر میں بہت زیادہ موسم گرما کو خوش آمدید کہے گی اور اس کے اوپر بنے پھولوں کے پیٹرن اور مدھم رنگ آپ کے کمرے کی شان کو اور بڑھا دیں گے۔

۱۰۰۰ روپے سے کم میں کچن کو بہتر بنانے کی تجاویز بھی دیکھیں.

Besoin d’aide pour votre projet de maison ?
Contactez-nous !

Highlights de notre magazine