تکونی چھت کے بارے میں تجاویز

Namra Farman Namra Farman
Georgian Orangery opens up the kitchen to include dining space, Vale Garden Houses Vale Garden Houses Jardines de invierno de estilo moderno
Loading admin actions …

اگر آپ تکونی چھت کے ڈیزائن کو اپناتے ہیں تو آپ کا گھر آپ کے محلے میں موجود دیگر تمام گھروں سے اعلی اور نمایاں لگے گا۔ جہاں اس چھت کے بے بہا فوائد ہیں وہاں اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں جیسے کہ یہ وقت اور سرمایہ کاری دونوں کی ایک کثیر مقدار لیتی ہے اور اس کو بنانے کے لیے آپ کو ماہر کی خدمات بھی درکار ہوتی ہیں کیونکہ اس کا ڈھانچہ پیچیدہ اور اس کو لگانے کے لیے ماہر کاریگروں کی ضرورت ہوتی ہے زیادہ ترشہر کے پوش حصہ میں پائی جانے والی اس سٹرکچرکی چھت کو اب دیگر علاقوں میں بھی لگایا جا رہا ہے۔ ہمارے ہومیفائی کے ماہرین نے آپ کے لیے کچھ تجاویز وضع کی ہیں آئیے ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں!

آدھی تکون

آدھی تکون ایک ایسی چھت ہے جس کی دو اطراف چھوٹی ہو کر اولتی بناتی ہیں۔آپ ان میں سے کوئی سا بھی سٹائل اپنے گھر کے لیے منتخب کر سکتے ہیں۔ مگر پہلے ماہر سے مشورہ کر کے رہنمائی حاصل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔وہ آپ کو صحیح طریقے سے آپ کی چھت کی سٹائلنگ میں مدد دے سکتا ہے۔

تکونی چھت کے اندرونی حصہ

 آپ کو اس چھت سے بیک وقت آپ کو ایک چھت اور قدرتی روشنی کی خوبیاں ملیں گی۔ آپ اس چھت کے حامل گھر کے حصہ کو لونگ روم بھی بنا سکتے ہیں جس سے یہ اور بھی منفرد اور نمایاں لگے گااور آپ کے مہمان بھی آپ کو داد دینے پر مجبور ہو جائیں گےاور آپ بھی ایک اعلی معیار کی سجاوٹ سے لطف اندوز ہوں گے۔

گیراج اور سوئمنگ پول

تکونی چھت تمام اطراف سے ایک جیسی سلوپ کے اینگل کی بدولت حفاظت فراہم کرتی ہے اور زیادہ لمبے عرصے تک کارآمد بھی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ اپنے گھر کی کسی حصہ  جیسے باغ وغیرہ میں ایک چھوٹی تکونی چھت بنا کر اسے روزمرہ کی ملاقاتوں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

دو رخی تکونی چھت

یہ آپ کو چھت کو بدل کر زرا مختلف اور جدید انداز اپنانے کی سہولت دیتا ہے اس کے علاوہ آپ کو زیادہ ضروری تبدیلیاں کر کے اپنے گھر کو سنوارنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ درست اضافی اشیا اور تبدیلیون کے ساتھ یہ آپ کے گھر میں ایک پر فیکٹ اضافہ ہو سکتا ہےاگرآپ کو اندازہ نہیں ہے کہ آپ کے گھر کہ چھت کو کس طرح کا ہونا چاہیے تو پھر تکونی اور دورخی تکونی چھت کا ملاپ آپ کے لیے ایک بہترین چوائس ثابت ہو سکتا ہے ۔

ماہر سے مشورہ

 آپ کو اس بارے میں اچھی طرح سوچ لینا چاہیے کہ کیا یہ آپ کے بجٹ میں ممکن ہے۔ اس سلسلے میں آپ کسی ماہر سے مشورہ کرکے ان کی رائے لے سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اس چھت میں پانی کی نکاسی کا انتظام بھی زیادہ اچھا نہیں ہوتا تو اس مسئلہ کے لیے بھی یہ آپ کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے ۔ آپ کسی ماہر سے اس بارے میں مدد لے سکتے ہیں اور چھت کو بنواتے وقت واٹر پروف میٹیریل کا انتخاب کر کے اس مسئلہ کا حل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ چھت کے اندر اس کو بناتے وقت مختلف پائپس لگوا کر بھی اس مسٰلہ کا حل کرسکتے ہیں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista