رہنے کے کمرے میں قالین کا کردار۔

Hiba Hiba
homify Salones de estilo clásico
Loading admin actions …

آج کل ٹائلوں کا زمانہ ہے، لوگ خوبصورت ٹائلز اور لکڑی کے فرش زیادہ پسند کرتے ہیں اور آپ کی اس پسند نے کالین کو زرا نظر انداز کر دیا ہے مگر یاد رکھئے کالین ہی ایک کمرے کی خوبصورتی کو مکمل کرتے ہیں اور فرش کو ابھارتے ہیں۔ آج ہم آپ کے سامنے ہم ایسی کچھ مثال پیش کریں گے، جس کے تحت آپ کو معلوم ہو گا کہ کالین گھر کی سجاوٹ کرنے میں کس قدر اہم کردار رکھتے ہیں۔ آئیے دیکھئے۔

​سرمائی خوبصورتی۔

رہنے کا یہ کمرہ کس قدر خوبصورت اور پر روشن ہے۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ صرف لکڑی کا فرش اس کمرے کی خوبصورتی کو برقرار رکھ سکتا؟ بلکل غلط۔ اس کمرے کو سرمائی رنگ کے کالین نے چار چاند لگائے۔ سفید سوفے اور دیگر سجاوٹ میں جان بھرنے کا مقام صرف اور صرف اس کالین کو حاصل ہے۔ یہ خوبصورت کالین آپ کے کمرے کو مزید ماڈرن شکل دینے کا باعث بھی بن رہا ہے اور کمرے کو آرام دہ صورت دینے کا کردار بھی ادا کر رہا۔

​شیگی کالین۔

کالین کا انتخاب کرتے ہوئے عموماً شیگ پائل کالین کو آپ نظر انداز کر دیتے ہوں گے اور وجہ صاف ظاہر ہے کہ کالین کی یہ قسم پُرانے وقتوں میں استعمال کی جاتی تھی۔ آج ہومیفائی کی جانب سے پیش کردہ نمونہ آپ کی سوچ کو بدل دے گا اور آپ کو اس بات پر رضا مند کر لے گا کہ آج بھی یہ کالین اسٹائل اور خوبصورتی میں بہترین کردار ادا کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ آرام دہ، نرم و ملائم یہ کالین آپ کے پاؤں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ سردیوں میں آپ کو گرمائش کا احساس دے گا اور مجبور کر دے گا کہ آپ اپنے پاؤں اس کالین سے دور نہ کریں۔

​افغانی کالین۔

ہاتھ کا بنایا ہوا یہ خوبصورت کالین رہنے کے کمرے کو توجہ کا باعث بنا رہا ہے۔ سادہ فرنیچر کی موجودگی میں بھی یہ کمرہ کس قدر پرکشش دیکھائی دے رہا اور اس کشش کی اہم وجہ یہ افغانی کالین ہے۔ یہ کالین بہت پائدار ہوتے ہیں اور رہنے کے کمرہ، جہاں کالین کا استعمال سب سے زیادہ ہوتا ہے ، یہ سخت جان کالین بہترین انتخاب ہیں۔

​نیوزی لینڈ کی اون۔

لانیؤ کالین ۱۰۰ فیصد اون سے تیار شدہ، بہت پائدار اور نرم و ملائم ہوتے ہیں اور ان کالینوں کی بناوٹ کے لئے اون نیوزی لینڈ کے فارم سے لی جاتی ہے۔ خوبصورت اور آرام دہ فرش کے زامن یہ کالین آپ کے رہنے کے کمرے کو سجانے میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے۔مختلف رنگوں اور ڈیزائن میں مارکیٹ میں دستیاب شدہ یہ کالین آپ کو ایک فیصد بھی مایوسی کا شکار نا ہونے دیں گے۔

بارہ دوزی کالین۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista