۷ فرنیچر کے آئیڈیاز جو آپکے باغ کو نئی وضع فراہم کرینگے

Shahtaj Shahtaj
Lounge das Jabuticabeiras, Denise Barretto Arquitetura Denise Barretto Arquitetura Jardines de estilo moderno
Loading admin actions …

باغ بظاہر تو آپکے گھر کا بیرونی حصہ ہوتا لیکن یہ راہگزر اور مہمانوں پر آپکے گھر کا سب سے پہلا تاثر چھوڑتا ہے، تو اسے بیرونی حصہ سمجھ کر نظر انداز کرنا آپکی غلطی ہوگی۔ اگر آپ اپنے باغ پر توجہ دینگے تو یہ نہ صرف آپکے گھر کی بیرونی وضع کو حسین بنائیگا بلکہ آپکی اور اردگرد کے لوگوں کی صحت کو اچھا بنانے میں بھی بہت اہم کردار ادا کریگا۔ لیکن باغ کی صفائی تک آپکی ذمہ داری ختم نہیں ہوتی بلکہ اسکو خوبصورت بنانا اور اسکی خوبصورتی کو قائم رکھنا بھی آپکی ذمہ داری ہے۔ باغ کو خوبصورت بنانے کے لئے آج ہومیفائی پر ہم لائے ہیں ۷ فرنیچر کے آئیڈیاز جو آپکے باغ کو نئی وضع فراہم کرینگے۔ آئیں دیکھیں!

۱۔ کچھ رنگین کرسیاں

سب سے آسان طریقہ اپنے باغ کو خوبصورت اور نئی وضع دینے کے لئے ہے کچھ رنگین کرسیوں کا شمول۔ مضبوط پلاسٹک کی کرسیاں رنگین کشنز کے ساتھ آپ کے باغ میں بہت اچھی لگتی ہیں جس پر بیٹھ کر آپ شام کی چائے پی سکتے ہیں یا اپنی پسندیدہ کتاب پڑھتے ہوئے اپنا وقت گزار سکتے ہیں۔ ان کرسیوں کے اضافے سے آپ اپنے مہمانوں کے ساتھ خوشگوار موسم کا بھی لطف اٹھا سکتے ہیں۔

۲۔ جدید نشستیں

آپ اپنے باغ میں جدید نشستیں بھی شامل کر سکتے ہیں، بہتریں آئیڈیاز کے لئے اس تصویر سے مدد لیں یا کسی فرنیچر میکر سے۔ آپ اسکے ساتھ ہی ایک میز بھی لگا سکتے ہیں جو مہمانوں کو چائے ناشتہ پیش کرنے کے لئے بہترین رہیگی۔ اس خوبصورت تخیل کو آپ اپنے چھوٹے باغ میں بھی عمل میں لا سکتے ہیں بس آپ ان نشستوں اور میز کا سائز تھوڑا چھوٹا کردیں اور اسے اپنے باغ کی چھاؤں والی جگہ پر لگا دیں۔ ہر بار مہمانوں کو دیوان خانے میں لے جانے کی ضرورت نہیں پڑیگی، خاص کر تب جب موسم بہت خوشگوار ہو۔

۳۔ لکڑی کا استعمال

باغ میں زیادہ تر ہرا اور بھورا رنگ دیکھنے ملتا ہے اور کیسا رہے گا اگر لکڑی سے بیٹھنے کے لئے تختہ اور چھوٹی میز بنائی جائے؟ اس بات کا جواب اس تصویر میں ہے۔ یہ آئیڈیا بہت نیا اور منفرد ہے جو باغ کے قدرتی رنگوں سے ملتا فرنیچر کا شمول بیان کر رہا ہے۔ یہ آئیڈیا صرف کارآمد اور خوبصورت ہی نہیں بلکہ کفایتی بھی ہے۔ یہ آپکے باغ کی شان میں چار چاند لگا دیگا۔ کیوں، ہے نا دلچسپ!

۴۔ ٹب اور آفتابی غسل کرسی

اگر آپکا باغ وسیع ہے تو کیوں نہ اس میں چھوٹا سوئمنگ پول یا ٹب کا اضافہ کیا جائے؟ آپکے گھر میں بچے اس اضافے سے بہت خوش ہوجائینگے اور گرمی کے دنوں میں نہ صرف یہ بچّوں بلکہ بڑوں کا بھی پسندیدہ مشغلہ بن جائیگا۔ اور اگر اس کے ساتھ آفتابی غسل کرسیاں لگا دی جائیں تو آپکا باغ شاندار اور باکمال ہوجائیگا۔ دن میں آفتابی ٖغسل کا مزہ اور رات میں چاند کی روشنی میں آرام کرنے کا۔ یقین مانیں یہ آئیڈیا بہت ہی کارآمد ثابت ہوگا۔

۵۔ نرم اور آرامدہ صوفے

لکڑیوں سے بنی چھت کے نیچے نرم اور آرامدہ صوفے باغ میں بہت ہی خوبصورت اور آرام کا احساس فراہم کرتے نظر آتے ہیں۔ اور اسکی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ اپنی مرضی کے رنگ منتخب کر سکتے ہیں، یہاں سفید رنگ کے صوفوں کے ساتھ کشنز پیلے رنگ کے گول صوفوں کے درمیان نمایاں محسوس ہو رہے ہیں، جبکہ ان کے بیچ موجود سرمئی رنگ کی ماربل کی میز اس پوری جگہ کی خوبصورتی بڑھا رہی ہے۔

۶۔ بینچ

اپنے باغ میں لکڑی کے بینچ بنوائیں اور اسکے گرد آرامدہ کرسیاں یا آفتابی غسل کرسیاں لگائیں۔ بینچ بچوں کے بیٹھنے اور کھیلنے کے لئے بہت اچھا اور محفوظ انتخاب ہے، جبکہ بڑے کرسیوں پر بیٹھ کر ان کا دھیان بھی رکھ سکتے ہیں اور اپنا کام بھی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے باغ میں کہیں بہت سارے درخت موجود ہیں جو کسی خاص جگہ پر چھاؤں دے رہے ہیں تو وہاں یہ کرسیاں اور بینچ لگانا بہت اچھا رہیگا۔

۷۔ صوفے کی منفرد جگہ

اپنے باغ میں علیحدہ سے جگہ بناتے ہوئے اس میں جدید صوفے اور میز رکھنا بہت ہی نفیس اور دلکش تخیل ہے۔ دیکھیں اس تصویر میں باغ میں ایک کونے میں گہرے بھورے رنگ کی مصنوعی دیوار نما تقسیم بنائی گئی ہے جسکے بیچ میں جدید اور اسٹائلش صوفے لگائے گئے ہیں جس سے پوشیدگی بھی قائم ہے اور قدرت کی تازگی کا مزہ بھی۔ اگر آپ کے باغ میں ایسے غیر وابستہ کونے میں جدید طرز کا فرنیچر ہوگا تو آپ اپنے مہمانوں کے ساتھ اچھی سی چائے پر بہت ساری گفتگو کرسکتے ہیں۔ تو کیا خیال ہے؟

باغ کے بارے میں اور جاننے کے لئے پڑھیں: باغ میں صرف پودے ہی نہیں ہوتے! – عام آدمی کے لیے باغبانی کے ۱۳ طریقے

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista