جدید سجاوٹ کا حامل ایک عمدہ گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
Home Staging para una Vivienda de Lujo en Barcelona, Markham Stagers Markham Stagers Salones de estilo moderno
Loading admin actions …

جب گھر کی بناوٹ کی بات آئے تو Markham Stagers کا نام بلاشبہ سب سے اُوپر آتا ہے۔ چونکہ ایک گھر کو فرنیچر اور سجاوٹ کے ذریعے بیچنا ان کی ذمہ داری ہے، یہ گھر کو حَسِین بنانے کا کام بہت سنجیدگی سے کرتے ہیں۔ اور ہم یہ سب اِس لیے جانتے ہیں کیوں کہ ہم ان کے ایک تیار کردہ گھر کا دورہ کر چکے ہیں، جسے ہم آپ کو بھی دکھائیں گے۔

اِس مخصوص پروجیکٹ کا محل وقوع بارسیلونا کا ایک فلیٹ تھا جس کی لمبی راہداریاں، بڑے بڑے کمرے اور کئی کھڑکیاں قدرتی روشنی کی کافی مقدار اندر لانے کا باعث بنتی تھیں۔ پس منظر میں صرف ان چیزوں کے ساتھ پِیشہ وروں کو اپنے ہنر کو آزمانا تھا۔ چلیے دیکھتے ہیں وہ کیا بنا کر لائے!

لمبی راہدری

جتنا مشکل ایک لمبی راہداری سجانا ہے، اتنا مشکل شاید ہی کوئی اور کام ہو۔ خاص طور سے وہ جو گھر کے بیرونی دروازے کے سامنے ہو۔ ( پہلے تاثر کی بات ہو رہی ہے۔ ) 

لیکن ہمارے ماہرین نے 'less is more' کے اصول پر عمل کرتے ہوئے اِس جگہ کو سادہ اور روشن رکھا۔ دیواروں اور چھت کے ہلکے رنگوں کے ساتھ راہدری کے اِخْتِتام پر موجود کمرے میں رکھی گئی آرائشی اشیاء کی جھلک تجسس بڑھا دیتی ہے۔ چلیے آگے دیکھتے ہیں!

ہلکے رنگ

اِس فلیٹ کے سب سے نمایاں عناصر میں سے ایک اِس کا ہلکے رنگ کا لکڑی کا فرش ہے۔ اور یہ واضح ہے کہ ہمارے گھر کو تیار کرنے والوں نے اِس قیمتی خصوصیت کو دو طریقوں سے استعمال کیا۔ انہوں نے ایک خاص Scandivanian طرز کی جھلک رکھتا سادہ اور جدید فرنیچر چنا اور اسے مختلف اقسام کے ہلکے رنگوں سے ملایا تا کہ قدرتی روشنی سے بھرا اندرونی حصہ مزید نمایاں ہو۔

اسے دیدہ زیب بنانے کے لیے کئی جگہ موجود شوخ رنگوں کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے، جیسا کہ یہاں موجود کشن اور گھر میں رکھے جانے والے پودے۔

مستقبل میں استعمال ہونے کے لیے چھوڑی گئی خالی جگہیں

کامیابی سے گھر تیار کرنے کا ایک اہم راز ممکنہ گاہکوں کو خود کو اس کے اندر تصور کرنے دینا ہے۔ اسی لیے چند گنی چنی اشیاء کے علاوہ اِس گھر میں موجود تمام فرنیچر اور سجاوٹی اشیاء ہلکے رنگوں کی ہیں اور ایک دوسرے سے فاصلے پر رکھی گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے ہم آسانی سے خود کو اور اپنے سامان کو اِس گھر میں موجود تصور کر سکتے ہیں۔

ہومی فائ کی گھر تیار کرنے والوں کی فہرست پر ایک نظر ڈالئے جو آپ کو یہ اندرونی حصے خالی کرانے میں مدد دے سکتے ہیں۔

سیاہی کی ایک جھلک

ہمیں غلط مت سمجھیں، ہمیں ہلکے درمیانے رنگ بہت پسند ہیں۔ سفید اور ہلکے رنگوں کا حد سے زیادہ استعمال کوئی مشکل کام نہیں۔ مگر اِس کا نتیجہ کیا ہو گا؟ ایک ہپستال جیسا گھر جو نہ شہوت انگیز ہو گا اور نہ ہی دلچسپ۔

یہی وجہ ہے کے ہمیں کھڑکیوں کی سلوں، کرسیوں، چھت سے لٹکنے والی روشنیوں وغیرہ میں نظر آنے والے یہ گہرے رنگ بہت پسند ہیں۔ اور سچ کہوں تو فرنیچر، رنگوں، اور دوسرے نَمونوں اور ساخت کے انتخاب کو دیکھنے کے بعد ہم اِس فلیٹ کو اور کسی طرح سے مکمل ہوتا نہیں دیکھنا چاھتے تھے۔

ایک بہت بڑی جگہ

كھانا کھانے کی جگہ پر کھڑے ہو کر ہم بیرونی دروازے کی طرف لے جانے والی لمبی راہداری براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔ اور صرف یہ وہ وقت ہے جب اِس فلیٹ کا مکمل حدود اربعہ نظروں کے سامنے آتا ہے۔ یہ اصل میں کافی بڑی جگہ ہے! 

اور سچ تو یہ ہے کہ یہ وسعت نہ صرف اثر حاضر کے پرآسائش سامان آرائش کے ساتھ جچتی ہے بلکہ اِس کی قابلیت مزید بڑھا دیتی ہے۔

منظر سے لطف اندوز ہونا

بھلے ہی اِس اونچائ پر بنے فلیٹ میں ایک بیرونی بالکونی نہیں ہے، اِس میں بہت سی کھڑکیاں ہیں جن کی مدد سے آپ شہر کا نظارہ کر سکتے ہیں۔ تو کیا ہمارے گھر تیار کرنے والوں کے پاس اِس کے علاوہ کوئی راستہ تھا کہ یہاں ایک نئی طرز کی کرسی لگاتے، ایک شوخ رنگ کا زمین پر رکھا جانے والا لیمپ رکھتے اور چند آرائشی اشیاء رکھ کر اسے ایک خوبصورت آرام سے بیٹھ کر باہر کے منظر سے لطف اندوز ہونے کی جگہ بنا دیتے؟ 

ایک ذہانت سے بھرپور کام جو نہ صرف خوبصورت ہے بلکہ عملی بھی!

کیا آپ اپنے گھر کے حُسْن میں خود اضافہ کرنا چاھتے ہیں؟ تو دیکھیں: گھر سجانے کے بہترین راز۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista