دیوان خانے کے لیۓ روشنیوں کے 6 جدید انداز

Amjad Ali Amjad Ali
Nature Wallpaper and Murals for Walls , wallsandmurals wallsandmurals
Loading admin actions …

گھراورخصوصا دیوان خانے میں روشنی کا انتظام اب محض روشنی کا زریعہ نہیں رہا بلکہ حسن انتظام، دلکشی اورآرايش کا لازمی جزبن چکا ہے۔ دیوان خانے کے لیۓ مخصوص روشنی اور جدید اندازکے چند تخلیقی نمونے آپکا تصوربنانے کے لیۓ پیش خدمت ہیں۔

دیوان خانے کی چھت اورسیلنگ پر روشنی کی قمقیں سجایں توکیا خیال ہے؟ جی ہاں! منسلکہ تصویر میں سیلنگ کے اندرمستطیلی اورمتوازی صورت میں روشنی کا انتظام ایک بالکل نیا اوراچھوتا خیال ہے۔ خصوصا جبکہ روشنی کے زاویۓ متوازن اورہم رنگ بھی ہوں۔

Victorian living room Style Within Moderne Wohnzimmer victorian property,victorian home,sitting room,living room,grey living room,grey walls,alcove lighting,home lighting,room lighting,wall lights,alcove storage,modern coffee table
دیوارکے پیچھے ماہرانہ معماری اورتیکنیکی نفاست سے روشنی کا ایک اندازاس تصویرمیں نمایاں ہے۔ جس میں دیوان خانے کے مرکزی دیوارکوحقیقت میں مرکزنگاہ بنایا گیا ہے۔ فریم میں سجے تصویر اورچمکدارٹايلوں کے پیچھےسے روشنی کی پھوار کا اپنا منفردحسن ہے۔

دن کے وقت قدرتی روشنی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ ایک طرف توانايی کی بچت کرتا ہے دوسری طرف ماحول دوست بھی ہے اورمفت بھی۔ جبکہ سردیوں میں دھوپ توانايی کا مفید زریعہ بھی ہوتا ہے۔ دیوان خانے کوڈیزاين کرتے وقت سورج نکلنے اورڈوبنے کے اوقات اورروشنی کے زاویوں کا خیال رکھنے سے بے شمارفوايد مفت میں حاصل کیۓ جاسکتے ہیں۔

کھڑکی کے عقبی زاویۓ کونیلی روشنی کا مسحورکن انداز کوئی ماہرفنکارہی دے سکتا ہے جہاں پرآپ اکیلے بھی کافی سے شاعرانہ موڈ میں لطف اٹھاسکتے ہیں۔ نیلی اورسنہری روشنی کا امتزاج ایک الگ سما باندھتا ہے۔ خصوصا جبکہ فرنیچراوردیوان خانے کی شان وشوکت بھی اسکے شایان شان ہو۔

دیوان خانے کورات کے وقت مرکزنگاہ بنانا ہو تواس تصویرکی مثال سے آئڈیا لیا جاسکتا ہے خصوصا جبکہ گھرمیں تقریب کا اہتمام ہو توگھر کے صحن یا لان سے دیوان خانے کا منظرقابل رشک نظارہ پیش کرتا ہے۔

Benötigen Sie Hilfe mit einem Projekt?
Beschreiben Sie Ihr Projekt und wir finden den richtigen Experten für Sie!

Highlights aus unserem Magazin