غسل خانے میں شوخ رنگوں کا دلکش استعمال

Hamna – Homify Hamna – Homify
Casa Santiago 49, Taller Estilo Arquitectura Taller Estilo Arquitectura Moderne Badezimmer
Loading admin actions …

کسی بھی گھر میں غسل خانے کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، جہاں آپ دروازہ بند کر کے گرم یا سرد پانی کے ساتھ دن بھر کی تھکن اتار سکتے ہیں۔ لیکن دوسری طرف گھر کی ڈیزائیننگ میں غسل خانے کو عام طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے. غسل خانہ کے ڈیزائنرنے ریسرچ کی ھے اور دوبارہ اس حقیقت پر زور دیا ھے کہ تازہ ،خوبصورت اور سٹائلش غسل خانہ آپ کے گھر کی حتمی تکمیل کو پورا کر سکتا ہے۔یہ آپکی ایسی مخصوص جگہ ھے جسے مزے دار ھونا چاہئے،ایسا متاثر کن ھونا چاہئے جو آپ کی پریشانیوں کو دھو ڈالے اور آپ کو ترو تازہ کر دے۔ اسی وجہ سے کسی بھی گھر کے اندرونی حصہ کے لئے غسل خانہ کا ڈیزائن بہت ضروری اور اھم حصہ ھوتا ھے.

اب اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا غسل خانہ دکھنے میں اتنا خوبصورت اور پرکشش نہیں ہے تو آپ شوخ رنگوں کا استعمال کر کے اپنے غسل خانے میں نئی جان بہت آسانی سے ڈال سکتے ہیں۔ یقین نہی آ رہا تو اس آئیڈیابک میں دکھاۓ گئے غسل خانوں کو دیکھیں کہ کتنے بہترین طریقے سے رنگوں کو استعمال کر کے ان غسلخانوں کی دلکشی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

1. مختلف رنگوں کے تھوڑے سے ٹائلز اور دلکش انداز کا شیشہ ہی آپ کے غسل خانے کو بہت خوبصورت بنا دے گا۔

2. یہ گہرا جامنی رنگ ہر کسی کو تروتازہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

3. اس گہرے لال رنگ کی چھت نے تو اس چھوٹے سے غسل خانے کو نئی زندگی دے دی ہے۔

4. گہرا سرمئی، سفید اور اس کے ساتھ لکڑی کا استعمال۔۔۔۔ واہ کیا بات ہے!

5. کیا آپ کو بھی اپنے گھر کے لیے اس طرح کا گہرے رنگ سے سجا غسل خانہ اچھا لگتا ہے؟

Vivienda en la Latina 2, StudioBMK StudioBMK Moderne Badezimmer

6. غسل خانے میں سبز رنگ کا استعمال پورے ماحول کو تازگی بھرا احساس دے گا۔

Classic styled bathroom homify Klassische Badezimmer

7. نیلے رنگ کے موزیک ٹائلز کی وجہ سے یہ غسل خانہ بہت ہی اسٹائلش لگ رہا ہے۔

8. ان رنگوں اور اسٹائل کا استعمال تو آپ کے غسل خانے کو بہت ہی دیہی انداز دے گا۔

9. گہرے اور مدھم رنگوں کا ایک ساتھ استعمال ہمیشہ بہت شاندار نتائج فراہم کرتا ہے۔

10. اس غسل خانے میں استعمال کیے گئے رنگوں کو دیکھ کر کتنا قدرتی تاثر مل رہا ہے نا!

11. ادھر استعمال ہوۓ ڈھیر سارے گہرے رنگ غسلخانے کو بہت شوخ اور دلچسپ انداز فراہم کر رہے ہیں۔

homify Moderne Badezimmer

12. صرف لکڑی کا استعمال بھی آپ کے غسلخانے میں جان ڈال سکتا ہے۔

13. اس غسل خانے میں استعمال ہوۓ رنگوں کی وجہ سے یہ جدید بھی لگ رہا ہے اور بہت تازگی بھرا احساس بھی فراہم کر رہا ہے۔

homify Moderne Badezimmer Fliesen

Benötigen Sie Hilfe mit einem Projekt?
Beschreiben Sie Ihr Projekt und wir finden den richtigen Experten für Sie!

Highlights aus unserem Magazin