۱۲ عملی تجاویز جن کی ہر کچن کو ضرورت ہے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Reforma de Apartamento, MBDesign Arquitetura & Interiores MBDesign Arquitetura & Interiores Moderne Küchen
Loading admin actions …

کیا آپ اپنے کچنکچن کو بہترین طریقے سے استعمال میں لانا چاہتے ہیں؟ یا کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کچھ کارآمد جگہ ضائع کر رہے ہیں؟

شاید آپ کو ابھی نہیں معلوم مگر ہم جانتے ہیں کہ آپ کے کچن میں کچھ ایسی چھوٹی چھوٹی چیزیں موجود ہیں جیسی ہم آپ کو اس آئیڈیا بک میں دکھانے والے ہیں۔ یہاں آپ کو وہ ۱۲ تجاویز ملیں گی جو سب سے عملی اور سب سے زیادہ فعال ہیں  اور یہ آپ کے کچن کو پیارا اور منظم بنا دیں گی۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کیسے ہر کونے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

۱۔ دراز میں توسیع

اگر آپ کا کاؤنٹر بہت تنگ ہے تو شاید آپ کو کبھی کبھار کھانا پکاتے وقت جگہ کی کمی کا مسئلہ درپیش ہوتا ہو گا۔ یہ اس کا حل ہو سکتا ہے۔ پہلی دراز کو کاؤنٹر کی توسیع کے طور پر استعمال کریں اور ایسا طرف تب کریں جب آپ کو اس کی ضرورت ہو۔ آپ اسے کسی پائیدار مادے سے بنا سکتے ہیں تا کہ آپ اسے سبزیاں وغیرہ کاٹنے کے لیے استعمال کر سکیں۔

۲۔ کھلا کاؤنٹر دوہرے کام کرتا ہے

کچن میں ایک کھلے کاؤنٹر کی موجودگی عملی ہوتی ہے مگر اگر آپ اسے شیلف کے طور پر استعمال کریں تو یہ آپ کے کچن کا پکا دوست بن جاتا ہے۔ آپ اس میں ریسیپیز کی کتابیں، پلیٹیں، گلاس، چمچ، جو چاہیں رکھ سکتے ہیں۔سوچیں آپ کے پاس کتنی فالتو جگہ آ جائے گی۔

۳۔ صنعتی انداز کے ہینگر

Mediterranean Style Rencraft Mediterrane Küchen Holz Holznachbildung

اگر آپ کو کچن میں صنعتی انداز پسند ہے تو یہ تجویز دیکھیے۔ ایک لوہے کی راڈ چھت پر لگائیے اور اس پر وہ مختلف برتن لٹکائیے جو آپ اپنی دسترس میں رکھنا چاہتے ہیں۔ یہ صرف اونچی چھتوں کے لیے کارآمد ہے۔

۴۔ بار والا کچن

Casa Evans, A4estudio A4estudio Moderne Küchen

یہ کھلا کچن ہمیں ہر حصے کو سوچ سمجھ کو بنانے کی اہمیت جتاتا ہے۔ یہ ناشتہ کرنے یا عام کھانا کھانے کے لیے بہترین بار ہے۔

آپ کسی بھی کچن ڈیزائنر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

۵۔ الماریوں میں لگے شیلف

ANTRASIT MUTFAK, Ada Ahşap Ada Ahşap Moderne Küchen

عام طور پر ہم اس قسم کی الماریوں کے درمیان میں شیلف لگا دیتے ہیں یا ان میں کچھ بھی نہیں رکھتے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ اس کا بہترین متبادل سرکنے والے شیلف لگانا ہے جن میں آپ سب کچھ صفائی سے اور اپنی دسترس میں رکھ سکتے ہیں۔ آخر کار آپ آخری کونے میں پڑی چیزیں اٹھا سکیں گے۔

۶۔ سٹیل کی ٹوکریاں

50.2cm pull-out organiser simplehuman Moderne Küchen Aufbewahrung und Lagerung

اگر آپ نے پکے شیلف لگوا ہی لیے ہیں تو اس قسم کے فرنیچر سے فائدہ اٹھانے کا ایک اور راستہ اس قسم کی سٹیل کی ٹوکریوں کا استعمال ہے۔ جن میں آپ چھوٹا سامان یا برتن وغیرہ رکھ سکتے ہیں۔

۷۔ تنگ شیلف

CASA FOTOMÁTICA, ESTUDIO MYGA ESTUDIO MYGA Industriale Küchen

اگر آپ کا کچن چھوٹا ہے یا راہداری سے گزر کر اس تک پہنچا جاتا ہے تو اس جگہ کو چھوڑ نہ دیں۔ ایک تنگ شیلف رکھیں جس میں آپ وہ سامان رکھیں گے جو عام طور پر کھو جاتا ہے۔

۸۔ الماریوں میں عقبی روشنی

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی الماریاں نہایت حسین اور فعال نظر آئیں تو عقبی روشنی آپ کے لیے بہترین ہیں۔ اس فرنیچر کے ٹکڑے کو دیکھیے جس میں رکھی ہر چیز چمکتی ہے اور شاندار لگتی ہے۔ یہ درازوں اور الماریوں کو روشن کرنے کا ایک دلکش راستہ ہے۔

۹۔ ایک سے زیادہ کام کرنے والے دروازے

کس نے کہا کہ دروازے صرف ایک ہی کام کر سکتے ہیں؟ کچن میں ہونے کی صورت میں یہ بھی سامان سمیٹنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ درازوں پر بنے شیلف والی الماریاں اس بات کی واضح مثال ہیں کہ کم سامان سے زیادہ کام لیا جا سکتا ہے۔

۱۰۔ سب اکٹھا کر دینے والا فرنیچر

Hillcrest, De Rosee Sa De Rosee Sa Moderne Küchen Aufbewahrung und Lagerung

ایسا فرنیچر جس میں سب کچھ ہو، اسے دیکھ کر ہمارا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا، جیسا کہ یہ والا: بوتلیں رکھنے کا ریک، درازیں، کاؤنٹر، شیلف… . اس سب کو روشنیوں سے نمایاں کیا گیا ہے اور ایک آئینہ اسے مزید گہرائی دیتا ہے۔ نتیجہ بے مثال ہے۔

۱۱۔ لمبے ہو جانے والے نلکے

ان لمبے ہو جانے والے نلکوں کا استعمال بہت آرام دہ ہے اور ہم ان سے پانی کی دھار کو جتنی دور چاہیں اتنی دور لے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج کل دستیاب ڈیزائن اپنے حیرت انگیز ہیں کہ یہ ہمارے کچن کو ایسے بہتر بنا دیتے ہیں جیسے ہم سوچ بھی نہیں سکتے۔ شاید یہ آپ کا نلکا بدلنے کا وقت ہے۔

۱۲۔ سلیٹ

آخر میں اگر کوئی ایسی چیز ہے جسے اس کی خوبصورتی اور فعالیت کی وجہ سے ہم کچن کے لیے پسند کرتے ہیں تو وہ سلیٹ ہے۔ اس کے اندر ہم اپنے خاندان والوں کے لیے پیغام لکھ سکتے ہیں، شاپنگ لسٹ بنا سکتے ہیں، بچے اس پر تصاویر بنا کر لطف اندوز ہو سکتے ہیں، اقوال لکھ سکتے ہیں اور بہت کچھ… .

مزید جانئے: ۸ خوبصورت اور سستے کچن جو آپ کو فورا نقل کرنے چاہئیں۔

Benötigen Sie Hilfe mit einem Projekt?
Beschreiben Sie Ihr Projekt und wir finden den richtigen Experten für Sie!

Highlights aus unserem Magazin