گھر کے بیرون کو روشن کرنے کے 15 زبردست آئیڈیاز (یہ تو شاندار ھے)

Shenilashahzad Shenilashahzad
Campinas Decor, Garden Light Garden Light Moderner Garten
Loading admin actions …

ایک جدید گھر کے تعمیری ڈیزائن میں روشنیاں بہت اھمیت کی حامل ھیں۔اندرون اور بیرون کی سجاوٹ کے لیے منصوبہ بندی کی بڑی اھمیت ھے، ھراس پہلو کو مد نظر رکھتے ھوئے جو روشنی میں رکاوٹ ڈال سکتا ھے۔ چاھے یہ قدرتی سورج کی روشنی ھو یا خوبصورت مصنوعی روشنی جو آپکے گھر کے بیرون  میں ایک رومانوی ماحول پیدا کرتی ھے، زبردست قسم کی روشنیاں اس بات کو یقینی بناتی ھیں کہ ھمارے مہمان ھمارے گھر کے بیرون سے دوستانہ خوش آمدیدی تاثرلیتے ھوں۔ یہ 15 متاثرکن بیرون کی روشنیوں کے آئڈیاز اس بات کو یقینی بناتے ھیں کہ آپکے مہمان ھمیشہ گھر میں داخل ھوتے ھوئے آرام محسوس کریں۔  

1۔ آرام دہ تاثر

Campinas Decor, Garden Light Garden Light Moderner Garten

روشنی کا تاثر دینے کے لیے یہ انتخاب لاجواب ھے خاص طور پر جب ایک آرام دہ بیرونی آتش دان کے ساتھ ھو جو بار بی کیو کی وجہ سے دگنا ھو جاتا ھے۔

2۔ زبردست دیوار کی روشنیاں

جب گھر کی دیواروں کو اسٹائلش لائیٹوں کے ساتھ یکجا کیا جاتا ھے تو آپ اپنے گھر کے بیرون کو ایک نیا پن دیتے ھیں۔ آرکیٹیکٹس اور ڈیزائنرز ایک خوبصورت ماحول وجود میں لانے کے لئے لایئٹوں کا انتخاب کرنا پسند کرتے ھیں۔

3۔ خاص ماحول

ایک خاص ماحول کو بنانے کے لئے روشنیاں ایک خاص کردار ادا کرتی ھیں، اسلیے کہ آپ نہیں چاھتے کہ آپ کا گھر اکتا دینے والا اور غیر متاثرکن ھو۔ 

4۔ اضافی خوبصورتی

یہ حیران کن ھے کہ کس طرح گھرمیں لائیٹوں کی جدت آپکے گھر اور گارڈن میں ایک نئی جان ڈالدیتے ھیں اور ایک ڈرامائ اور متاثر کن احساس پیدا کرتے ھیں ساتھ ساتھ  اکتاھٹ اور غیر تخلیقی تاثر کا خاتمہ کرتے ھیں۔ فنکی ماحول پیدا کرنے کے لیے رنگ برنگی روشنیوں کا اضافہ کریں۔

5. جزیات پر روشنی ڈالنا

Komfortabel fürs ganze Jahr Solarlux GmbH Balkon, Veranda & Terrasse im Landhausstil Möbel

اس تصویر میں روشنیوں کا انتخاب بہت سادہ ھے مگر چیزوں اورسطحوں پرایک حیران کن تاثر چھوڑتی ھیں جو اس ٹیرس کا حصہ ھیں۔ پتھر کی دیوار ایک دھاتی تصور پیش کر رھی ھیں جبکہ عرشہ اور پول خوش آمدیدی ھیں۔

6۔ اصلیت

Pergola Earth Designs Moderner Garten Massivholz Mehrfarbig

گول لیمپ گھر کے بیرونی جگہ میں ایک منفرد اور تفریحی تاثر دیتا ھے۔ یہ ایک غیررسمی ڈیزائن ھے جو غیررسمی پرگولا اور ڈائننگ ایریا سے ملا ھوا ھے ، یہ ایسا ھی جیسے آپ کے پچھواڑے میں ایک پرائیویٹ پکنک کا کونہ ھو۔

چمکیلی جزیات

Chelsea Creek - copyright St George Plc Aralia Moderner Garten Eisen/Stahl roof terrace,rooftop garden,roof garden,garden design,landscape architecture,landscape architect,landscape design,garden designer,architecture

اپنے گھر کی ارد گرد کی جگہ کو نمایاں کرنے کے لیے آپ تیز اور رنگ برنگی روشنیوں کا بھی انتخاب کرسکتےھیں۔ اس ٹیرس میں فرش اور گملوں میں لایئٹیں ایک خوشنما تاثر پیش کر رھی ھیں۔

8۔ خوش آمدیدی استقبالیہ

Casas Trapecio, INDICO INDICO Moderner Garten

گھر کے استقبالیے کو خوبصورت تاثر دینے کے لیے زبردست روشنیوں کی ضرورت ھوتی ھے ۔ دیوار کے ساتھ ساتھ ان زمینی لایئٹوں کے بارے میں آپ کا کیا خیال ھے، یہ جگہ کو روشن کرنے کے لیے بہترین ھے مگر حفاظتی عنصر نمایاں ھے۔

9۔ سیڑھیوں کو روشن کرنا

تاریک سیڑھیوں پر مناسب روشنی حادثات سے بچنے کے لیے ضروری ھیں۔ تو کیوں ناں سائڈ کی دیواروں کو دھنسی ھوئ لایئٹوں کے ساتھ زبردست بنایا جائے ؟

10۔ چھپی ھوئ لائٹیں

Contemporary Garden Design Balham homify Moderner Garten

اس قسم کی دھنسی ھوئ لائیٹیں دیوار کے نچلے حصے میں چھپائ جا سکتی ھیں جو غیرمعمولی طور پر گھر کے بیرونی حصے کی خوبصورتی کو بڑھاتا ھے۔ یہ سجاوٹی ھے بلکہ اس حصے کے روشن پہلو میں اضافہ بھی ھے۔

11۔ متفرق

homify Moderner Garten Marmor Pflanzen und Zubehör

چھپی ھوئ لائٹیں اور دیواروں کے لیمپوں کا ملاپ بالواسطہ اور بلاواسطہ روشنیوں کے لیے بہترین ھے۔ ماحول اچانک محفوظ ھوجاتا ھے اور زیادہ خوبصورت بھی۔

12۔ بیرونی روشنیاں

homify Moderne Häuser

گھر کی بیرونی سطح پر روشنیاں گھر کی حفاظت کو بڑھاتی ھے خاص طور پر وہ کونے جو دروازے کے قریب ھوں۔ یہ تصویر اچھی طرح یہ ظاھر کرتی ھے  کس طرح روشنیاں گھر کے تاثر کو حسین بناتی ھیں جبکہ صحیح طریقے سے منصوبہ بندی کے ساتھ لگائ گئ ھوں ۔

13۔ آرام دہ تاثر

گھر کی گذرگاہ میں اس طرح کی  چھپی ھوئ لائیٹیں لگانا آپکے گارڈن اور گذرگاہ کو روشن کردیتا ھے۔

14۔ ایک اچھا روشن داخلی دروازہ

گھر کا داخلی دروازہ ھمیشہ خوبصورتی سے روشن ھونا چاھیے۔ یہ اس لیے کہ  نا صرف گھر کا دروازہ کھولتے ھوئے چابیاں اچھی طرح نظر آیئں بلکہ اس سے حفاظت کا پہلو بھی نمایاں ھوتا ھے۔ مزید بہتر تاثر کے لیے چھت پر بھی لایئٹیں لگایئں۔

15۔ پول کا ایریا

ھم آئیڈیا بک کے اختتام پر آگئے ھیں مگر ھمیں پول کی لایئٹوں پر بھی خصوصی توجہ دینی چاھیے۔ اس میں ٹیرس خود، گارڈن اور باھر کی جگہ بھی شامل ھے۔ روشنی کسی بھی جگہ کو قابل استعمال بناتی ھے چاھے دن ھو یا رات، اسلیے لایئٹوں کی منصوبہ بندی اچھی طرح کیجیئے۔ اب جب آپکے گھر کی لایئٹیں زبردست ھوگئ ھیں آپ یہ ملاحظہ کیجیۓ: 

 آپکے گھر کی دیواروں کے لیے 12 کم قیمت اور دلکش آیئڈیاز

Benötigen Sie Hilfe mit einem Projekt?
Beschreiben Sie Ihr Projekt und wir finden den richtigen Experten für Sie!

Highlights aus unserem Magazin