بارہ ناقابلِ یقین فرش جو کہ لکڑی کی تقلید کرتے ہیں

Farheen Farheen
Pavimentos imitación a madera, INTERAZULEJO INTERAZULEJO Salas de estilo moderno
Loading admin actions …

قدرتی لکڑی ایک ناقابلِ یقین مواد ہے جو اپنی خوبصورتی اور روایتی پائیداری کی وجہ سے ابھی تک ہر جگہ استعمال ہوتا ہے۔ یہ پائیدار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک زبردست مزاحم بھی ہے۔قدرتی لکڑی کے ساتھ کوئی بھی جگہ آرام دہ اور خوش آمدی بن جاتی ہے۔ لیکن ہم ہمیشہ لکڑی کا استعمال نہیں کرسکتے کیونکہ یہ قیمت میں زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ انکو برقرار رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے جوکہ اکثر ہماری سستی کی وجہ سے کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ اگر آپکے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے کہ آپ کو لکڑی بہت پسند ہے لیکن آپ اسکی مینٹینس سے گھبراتے ہیں تو آپکو ایک ایسے میٹریل کی ضرورت ہے جوکہ حیران کن حد تک لکڑی سے ملتا جلتا ہو۔ آجکا ہمارا مضمون اسی بارے میں ہے کہ کونسے میٹریل دکھنے میں لکڑی کے قریب تر ہیں جنکو برقرار رکھنا آسان ہو لیکن دکھنے میں وہ لکڑی کے جیسے ہوں تو آئیے بغیر وقت کا ضیاع کیئے شروع کرتے ہیں۔

وینائل باورچی خانے کے لیئے

قدرتی لکڑی کو چھوڑ کر ہم واپس وینائل کے فرشوں کی طرف آگئے ہیں، مثال کے طور پر آپ باورچی خانے میں لگے اس میٹریل کو دیکھ کر نہیں بتا سکتے کہ یہ وینائل ہے یا لکڑی کیونکہ اسکو اسطرح ترمیم کیا گیا ہے کہ کوئی بھی پہچان نہ پائے۔ اسکو اچھی طرح پالش کیا گیا ہے اور اسکے مواد میں کچھ شاندار تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔ ان تبدیلیوں کی وجہ سے آپ دیکھ سکتے ہیں اس میں ایک دیہاتی وضع آگئی ہے جو کہ کمال ہے

ٹائل

قدرتی لکڑی تک پہنچنے کا ایک اور راستہ ٹائل ہے۔ بےشمار فوائد کا حامل ایک میٹریل جو کہ لکڑی جیسی وضع رکھتا ہے۔ پائیدار ہونے کے ساتھ ساتھ اسکی صفائی بے حد آسان ہے۔ کچھ ریٹرو ایئر کی خصوصیات کے ساتھ اگر آپ اسکو نصب کریں تو یہ فلیٹ فرش کو ایک گہرے فرش میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

پتھر

ایک اور میٹریل جو لکڑی سے ملتا جلتا ہے اور پائیداری میں بہت زیادہ ہے وہ ہے پتھر۔ تصویر میں دکھایا جانے والا ڈیزائن  Interazulejo  کی جانب سے پیش کیا گیا ہے، پہلی نظر میں دیکھنے سے آپکو بلکل پتھر کا گمان ہوگا۔ ہمیں بھی یہی لگتا ہے کہ ہم نے پتھروں سے اچھی طرح لکڑی کی وضع کو حاصل کرلیا ہے۔اسکو خوبصورت وضع حاصل کرنے اور لکڑی کے قریب تر دکھانے کے لیئے ہم نے بےقاعدگی سے نصب کیا ہے۔ اسکے علاوہ پتھر کی بےقاعدہ تنصیب کافی منفرد ہے۔

وینائل

ایک بلکل نیامیٹریل جو کہ لکڑی کے قریب تر ہے وہ ہے وینائل ۔ یہ پلاسٹک سے بنا ہوتا ہے ۔ پلاسٹک کو نصب کرنے کے بعد اس پر لکڑی کا مطلوبہ رنگ کرلیا جاتا ہے۔ یہ سب سے اچھا متبادل ہے کیونکہ یہ نمی اور حرارت کا موصل بھی ہوتا ہے۔ یہ ایک اچھاموصل ہے اسلیئے اس پر فنجائی یا بیکڑیا نہیں لگتے

ایک کلک کے ساتھ

اس تصویر کے ڈیزائن سے شکریے کے ساتھ۔ سرمئی رنگت لیئے یہ میٹریل بلکل لکڑی کا گمان دے رہاہے ۔ان کو افقی طور پر جوڑا گیا ہے جس سے ان کے ڈیزائن میں مزید خوبصورتی آئی ہے۔ ایک مکمل تصویر

ٹکڑے

سپین کے گھروں میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ڈیزائن ہے۔۱۹۷۰ میں یہ سویڈن میں استعمال ہوتا تھا اور تب سے اپنے آرام دہ ہونے کے لیئے مشہور ہے اور لکڑی کے طور پر استعمال ہونے والی سب سے سادہ آپشنز میں سے ایک ہے۔ یہ لکڑی سے ملتی جلتی ہے لیکن ٹکڑے ٹکڑے کر کے بنائی گئی ہے۔ یہ قیمت میں کم ہیں اور انکو برقرار رکھنا بھی آسان ہے لیکن اگر آپ اس پر تھوڑی سی توجہ دیں تو اسکی عمر کو بڑھا سکتے ہیں۔

ایک اور

لیمینیٹ فرش کی ایک اور قسم اس تصویر میں پیش کی گئی ہے، جسکا میٹریل لکڑی کے ٹکڑوں سے بنا ہے لیکن اسکو وزن سے دبا دیا گیاہے۔ سب سے اوپر والا پینل جو آپکو نظر آرہا ہے اس پر ڈیزائن پرنٹ کیا گیاہے۔ لیکن یہ آخری ڈیزائن نہیں ہے آپ اس میں موجود بہت سے ڈیزائنز میں سے کوئی ایک چن سکتے ہیں

دفتر میں پورسلین

اسی طرح، آجکل کے ڈیجیٹل دور میں جہاں ڈیجیٹل پینٹگ کا بہت زیادہ رواج ہے ۔ وہاں پورسلین کا رواج اب عام ہوتا جارہاہے۔اسکی وینز اور ناٹس کتنی زیادہ صاف ہیں کہ بلکل لکڑی کا گمان دے رہیں ہیں۔ لیکن یہ دفتروں کے لیئے بہترین ہے۔

سیرامک

جیسے کہ ہم سیرامک کے فرش پر بات کرہے ہیں تو انکی ٹائلوں پر موجود ڈیجیٹل پینٹگ کے بارے میں بھی تھوڑی تفصیل سے بات کرنا ضروری ہے۔ اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کتنا خوبصورت لگ رہا ہے اور انکی تنصیب کتنی قدرتی لگ رہیں ہیں

پتھر لیونگ روم میں

اگر آپ صحیح ٹون کا استعمال کریں تو پتھر بھی لکڑی کا گمان دے سکتے ہیں۔ انکی پائیداری اور برقراری لکڑی اور دوسرے بیان کردہ میٹریلز سے کہیں زیادہ ہے۔ انکو صاف کرنا اور نصب کرنا قدرے آسان ہے۔

کوریم

نام سے ہی آپکو نیا لگے گا۔ لیکن اسکا رجحان اب یورپی مارکیٹوں میں بہت بڑھ گیا ہے۔ یہ لیدر اوروینائل کو ملا کربنائی جاتی ہے اسلیئے آپ اسکی مضبوطی اور پائیداری پر شک نہیں کرسکتے۔ اپنی رنگوں کی ٹونز کی وجہ سے یہ لکڑی کا گمان دیتا ہے ۔ اسکی تنصیب اور اسکو برقرار رکھنا بھی بہت آسان ہے۔

لینوکارک

یہ دو میڑیلز کارک اور لینولیم سے مل کر بنی ہے۔ یہ بھی نیا میٹریل ہے۔ مضبوطی میں اپنی مثال آپ پے۔ آپ تصویر میں دکھائے گئے رنگوں سے مختلف ٹونز میں اسکو استعمال کرسکتے ہیں

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista