باورچی خانہ میں پیش آنے والے مسائل سے کیسے نمٹا جائے! بہترین تراکیب

usranaz usranaz
homify Cocinas de estilo moderno
Loading admin actions …

باورچی خانہ ہمارے گھر کا زیادہ استعمال ھونے والا ایک اہم حصہ ھوتا ھے۔ ہم اپنی غذائی ضروریات اور بھوک کو مٹانے کے لئے باورچی خانہ کا رُخ کرتے ہیں۔اس کے علاوہ خود کو ترو تازہ اور تازہ دم کرنے کے لئے چائے ،جُوس اوور کافی پینے جیسے مشروبات بھی یہیں پر تیار کرتے ہیں۔ اگر گھر کا یہ اہم حصہ خوب صورت اور دلکش ھو گا تو اسکا آپ کے ذہنوں پر اچھا تاثر قائم ھوگا۔ اور  اس میں زیادہ وقت گزارنے پر آپ  بوجھل محسوس  نہیں کریں گے۔

آج ہم ھومی فائی کے اس مضمون باورچی خانہ میں پیش آنے والے مسائل اور ان کا حل تلاش کریں گے جو عموما’ باورچی کو ڈیزائن کرتے وقت اور اس میں کام کرتے وقت درپیش آتے ہیں۔ یہ مضمون اُن لوگوں کے لئے بہت معاون ثابت  ھوگا جو اپنے باورچی خانے کی گندگی اور بےترتیبی کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں۔

آیئے ایک نظر ان تجاویز پر ڈالتے ہیں۔

U شکل کا ڈیزائن

Cocina 2 homify Cocinas de estilo moderno

اپنے باورچی خانہ کو ایسے ڈیزائن میں تشکیل دیں کہ ہر چیز آپ کے قریب قریب موجود ھو سکے۔ U  شکل کا ڈیزائن ایک ایسا ڈیزائن ھے جس کے ذریعے آپ ہر چیز کو اپنی دسترس میں رکھ سکتے ہیں۔ دیوار کے ساتھ ساتھ الماریوں کی قطار آپ کے روز مرہ استعمال کی چیزوں کو سٹور کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ھوتی ہیں۔ الماریوں کے اوپری سطح پر دلکش ماربل کا استعمال کر کے انہیں کاؤنٹر میں تبدیل کر کے ان سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔اس طرح آپ کے لئے کام کے لئے کافی جگہ میسر ھو جائے گی۔

باورچی خانہ کے آلات

homify Cocinas de estilo moderno

باورچی خانہ میں کام کرنے کے لئے اور کام کو سہل بنانے کے لئے مارکیٹ میں نت نئے آلات متعارف ھو رہے ہیں۔ لیکن گھر کے چھوٹے سے باورچی خانہ میں ان کو رکھنا اور استعمال کرنا ایک مشکل کام ھوتا ھے۔ ایسے جدید اور الیکٹرانکس آلات کو محفوظ کرنے کے لئے ان کو دیوار کے ساتھ کاؤنٹر کے اوپر نصب کریں اس سے یہ جگہ بھی نہیں گھیریں گے اور اور سجاوٹ کے طور پر نمایاں بھی ھو جائیں گی۔اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ھوگا کہ قیمتی اشیاء محفوظ بھی ھو جائیں گی۔

جدید اور پُر آسائش شیلفیں

آپ باورچی خانہ میں چیزوں کو سٹور کرنے کے لئے کھلی شیلفوں کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔ یہ ایک جدید اور کم خرچ بجٹ میں تکمیل پانے والا منصوبہ ھے۔ باورچی خانے کو کونے میں یہ آسانی کے ساتھ نصب ھو سکتی ہیں۔ آپ ان میں مصالحہ جات کے ڈبے، کیچپ اور سویا ساس کی پوتلیں محفوظ کر سکتے ہیں۔ ان کے استعمال سے آپ کے باورچی خانہ میں گندگی اور بےترتیبی پھیلنے کے امکانات بہت کم ھو جاتے ہیں اور آپ کا باورچی خانہ صاف اور ستھرا نظر آئے گا۔

کثیر الفعال الماریاں

residence Antiche Navi Pisane, CB STUDIO CB STUDIO Cocinas de estilo moderno

آج کے جدید دور میں جگہ کی تنگی کی وجہ سے کثیرالمقاصد اشیاء کے استعمال کا رجحان بڑھتا جا رہا ھے۔ اسی مقصد کے لئے اپنے باورچی خانہ میں ایسی الماریوں کا انتخاب کریں جو کثیر الفعال حیثیت رکھتی ھوں۔ آپ اس ماڈل میں دیکھ سکتے ہیں کہ ایسی الماری کا انتخاب کیا گیا ھے جس کو کھولنے سے یہ ایک میز کی صورت اختیار کر جاتی ھے اور آپ اسے کھانے کی میز کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔اس میں لگی شیلفوں اور درازوں میں آپ چیزوں کو سٹور کر سکتے ہیں اور جب اس الماری کا استعمال ختم ھو جائے تو اس کے دروازے کو بند کر کے تمام چیزوں کو پوشیدہ کر دیں۔یہ ایک جدید اور دلکش انداز ھے۔

سب کچھ دسترس میں

اگر آپ کا باورچی خانہ دیہاتی سٹائل کا ھے تو کھانا پکانے کے دوران استعمال ھونے والی چیزوں کو اپنی دسترس میں رکھیں تا کہ کم ٹائم کی وجہ سے آپ چیزوں کو ڈھونڈتے نہ رہ جائیں۔ چولہے کے اوپر چمنی کے ساتھ کھانے پکانے کے آلات کو لٹکا دیں۔ چولہے کی میز کے نیچے درازوں کا استعمال کریں۔ اور اس میں مصالحہ جات کو سٹور کر لیں۔ 

لکڑی کی شیلفوں کا استعمال

روزمرہ استعمال کی چیزوں کو اپنی دسترس میں رکھنے کے لئے کاؤنٹر کے اوپر لکڑی کی بنی ھوئی دلفریب شیلفوں کا استعمال کریں۔ شیلفوں میں کھانا پکانے کے دواران استعمال ھونے والے برتنوں کے ساتھ کھانے میں میں ڈالے جانے والے مصالہ جات کے پیکٹس کو بھی سجا سکتے ہیں۔اسطرح کھانا پکانے کو دوران استعمال ھونے والی تمام چیزیں دسترس میں ھونگی۔ اس کے علاوہ برتنوں کو سجا کر نمایاں کرنے کا یہ انداز مشرقی  ممالک میں ایک روائت بن چکا ھے۔

لکڑی کے ساتھ سٹین لیس سٹیل کا استعمال

اپنے باورچی خانہ کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لئے اس کے ڈیزائن کو سٹائلش انداز میں ترتیب دیں۔ باورچی خانہ کے فرش اور کاؤنٹر کو دیدہ ذیب لکڑی سے مزین کر دیں۔ اس میں مزید خوبصورتی اور چمک لانے کے لئے اس کے کاؤنٹر کی اوپری سطح کو سٹین لیس سٹیل سے سجا دیں یہ اس باورچی خانہ میں خوبصورتی کے ساتھ دلفریب چمک بھی بھر دے گا۔ اس باورچی خانہ کی دلکشی کو بڑھانے کے لئے اس کی دیواروں پر ہلکے رنگ کا روغن کر دیں جس سے یہ صاف ستھرا چمکداراور خوبصورت نظر آئے گا۔

درازوں کا استعمال

کھانے پکانے کے دوران استعمال ھونے والی سبزیوں جیسے پیاز، ٹماٹر، آلو اور لہسن وغیرہ کو کھلی جگہ پر مت سٹور کریں اس سے باورچی خانہ میں گندگی اور بے ترتیبی پھیلنے کا اندیشہ ھوتا ھے۔ اس کے لئے آپ بڑی درازوں کا استعمال کریں جیسا کہ اس ماڈل میں دکھایا گیا ھے۔ آپ ان سبزیوں کو علیحدہ علیحدہ ان درازوں میں سٹور کر سکتے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ تازہ اور محفوظ رہتی ھے ہیں۔

کھلا ھوا دار ماحول

باورچی خانہ میں کام کرتے وقت چولہے کی تپش کی وجہ سے حبس اور گرمی بڑھ جاتی ھے جس کی وجہ سے اس میں کام کرنا بے حد مشکل ھو جاتا ھے۔ اس مسئلے کے حال کے لئے باہر آنگن کی طرف ایک کھڑکی کھلی رکھیں۔ اس مقصد کے لئے باورچی خانہ میں پنکھا اور ایگزاسٹ فین کا ھونا بہت ضروری ھے۔ ایگزاسٹ فین کمرے کی حبس اور گرمی کو باہر پھینکتا ھے جب کہ پنکھا باہر باغ کی قدرتی تازہ ھوا کو اندر کی طرف کھینچتا ھے۔ جس سے کمرے کا ماحول کوشگوار اور ٹھنڈا رہتا ھے اور کام کرنے میں نہائت آسانی رہتی ھے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista