اپنی زندگی میں آسانیاں پیدا کیجیے

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Salas de estilo asiático Contrachapado
Loading admin actions …

جیسا کہ اس آئیڈیا بک کا عنوان بتا رہا ہے، آج ہم ان چیزوں کی بات کرنے والے ہیں جو آپ کی زندگی کو مشکل بناتی ہیں اور اس کے ساتھ ہی ہم آپ کو بتائیں گے کہ ان سے کیسے نمٹا جائے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ کے روز مرہ کے کام آسان ہو جائیں تا کہ آپ ان چھوٹی چیزوں سے دھیان ہٹا کر بڑی چیزوں پر اپنی توجہ اور صلاحیتیں مرکوز کریں۔ کیوں کہ گھر کے چھوٹے چھوٹے کاموں میں لگ کر بہت سے لوگ اپنے شوق ایک طرف رکھ دیتے ہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ یہ ان کی قدرتی صلاحیتوں کو زنگ آلود کر دیتا ہے۔

یہ ایسی تجاویز ہیں جو دیکھنے میں تو عام ہیں مگر یہ کوئی پیشہ ور بھی آپ کو نہیں بتا سکتا۔ امید کرتے ہیں کہ آپ انہیں پسند کریں گے اور اپنی زندگی میں شامل کریں گے۔ تو آگے پڑھیے اور اپنی زندگی کے ان بظاہر مشکل نظر آنے والے کاموں کو آسان بنانے کے لیے تیار ہو جائیے۔

۱۔ شاور کی صفائی

شاور میں تلچھٹ جم جانے کے باعث اس کا بند ہو جانا ہم میں سے کسی کے لیے نیا نہیں۔ اس سے چھٹکارا پانے کے لیے ایک شاپر میں سرکہ بھر کے اسے شاور کے گرد کس کر باندھ دیں اور پوری رات لگا رہنے دیں۔ صبح اسے برش کی مدد سے آسانی سے صاف کر لیں۔

۲۔ لیموں نچوڑنا

Ceramic Bird Lemon Juicer homify Cocinas de estilo escandinavo Vasos, cubiertos y vajilla

اگر آپ کے پاس لیموں نچوڑنے کی مشین نہیں تو آپ کو ہاتھ سے یہ کام کر کے آدھے سے زیادہ لیموں ضائع کرنے اور اپنے ہاتھ خراب کرنے کی ضرورت نہیں۔ اس کے بجائے لیموں نچوڑنے کے لیے چمٹے کا استعمال کریں۔

۳۔ لکڑی کے فرنیچر سے خراشیں مٹانا

homify Salas de estilo asiático Contrachapado

اس کام کے لیے ایک چھلا ہوا اخروٹ لے کر اسے خراشوں پر اچھی طرح ملیں اور انہیں جادو کی طرح غائب ہوتا دیکھیں۔

۴۔ گاڑی کی دھندلی ہیڈلائٹس

گاڑی کی ہیڈ لائٹس دھندلی پڑ جانے پر انہیں پھر سے واضح کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ سے ان کی صفائی کریں۔

۵۔ چارجر کا متبادل

homify Spa modernos

کیا آپ گھر سے دور کسی ہوٹل میں ہیں اور اپنا چارجر لانا بھرل گئے ہیں یا آپ کا چارجر کام کرنا بند ہو گیا ہے؟ تو ٹی وی کے پیچھے موجود یو ایس بی پلگن استعمال کیجیے۔

۶۔ کوڑے دان میں سوراخ کریں

اپنے کوڑے دان کے نچلے حصے میں دو تین چھوٹے چھوٹے سوراخ کر دیں تا کہ اس میں شاپر رکھتے اور نکالتے وقت وہ ہوا کی کمی کی وجہ سے اندر چپکے نہیں۔

۷۔ تاریں سمیٹیے

Cable-Tidy Home Office Desk Finoak LTD Oficinas de estilo moderno Escritorios

کسی سفر پر جاتے وقت اپنے چارجر اور ہیڈ فونز کو گمنے سے بچانے کے لیے  انہیں پینسلیں رکھنے والے پاؤچ یا عینک کے کیس میں رکھیں۔

۸۔ گروسری خریدتے وقت ضروری سامان یاد رکھیں

کیا آپ بازار جا کر بھول جاتے ہین کہ گھر میں کیا گیا سامان ختم ہو چکا ہے؟  اس کا آسان حل یہ ہے کہ آپ اپنا فریج  کھول کر اس کی ایک تصویر لیں اور بازار میں ضرورت کے وقت اسے دیکھتے رہیں۔

۹۔ لمحوں میں برف جیسا پانی حاصل کیجیے

Trinca homify Cocinas de estilo moderno Vidrio Vasos, cubiertos y vajilla

ایک پانی کی بوتل کو آدھے سے ویادہ بھر کر فریزر میں لٹا کر رکھ دیجیے۔  فریز ہونے کے بعد نکالیے اور اس میں سادہ پانی ڈال کر ٹھنڈے یخ پانی کا لطف اٹھائیے۔

۱۰۔ کیلے لمبے عرصے تک تازہ رکھیے

کیلے کے تنے پر پلاسٹک لپیٹنے سے یہ لمبے عرصے تک (کم سے کم ایک ہفتہ) تازہ رہیں گے۔  اس دوران اگر آپ کو کیلے کی ضرورت ہو تو پلاسٹک کھولے بغیر اسے درمیان میں سے کاٹ لیں۔

کچھ مزید تراکیب یہاں دیکھیے: زندگی آسان بنا دینے والی تراکیب۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista