پانچ تزئین کے ایسے منصوبے جو آپکا دل جیت لیں گے

Farheen Farheen
Casa AT, Cenit Arquitectos Cenit Arquitectos Casas modernas
Loading admin actions …

اگر آپ اپنے گھر کی وضع سے بیزار ہیں تو وقت آگیا ہے کہ اسکو ۳۶۰درجے تبدیل کر دیا جائے  اور اسکو تبدیل کر کہ وقت کے مطابق بنایا جائے۔ ان پانچ گھروں کو دیکھیں ان سے متاثر ہوئے بغیر آپ نہیں رہ سکیں گے۔ دیکھیں کس طرح ہم نے انکو کم وقت میں تبدیل کر دیا ہے۔

۱۔ چمک کی کمی

homify Casas modernas

اس گھر کی وضع پرانی ہے کبھی اس کا فیشن ہوگا لیکن اب اسکو تبدیل کرنا ہوگا۔ یہ نیون کی دیوار اور یہ ریتلی بناوٹ نے اسکو بہت غیر دلچسپ بنا دیا ہے۔

نفیس اور اسٹائلش

homify Puertas y ventanas de estilo moderno

اس نئی وضع سے گھر میں بہت تبدیلی آئی ہے یہ بہت فیشن ایبل ہو گیا ہے۔ اس دروازے کو دیکھیں کتنا کلاسی اورنفیس ہے۔ اس کی باڑ کو سنجیدہ اور شاندار وضع کے لیئے سفید رکھا گیا ہے

۲۔انفرادیت کی کمی

یہ گھر گلی میں بنے ہر گھر کی طرح بہت عام دکھائی دے رہا ہے۔ اس طرح کی چھت اب ہر گھر کے اوپر نظر آتی ہے لیکن ہمیں کچھ منفرد چاہیے

پتلا لیکن مضبوط

اس گھر کو لائینوں کی مدد سے بہت پتلا اور مضبوط بنا دیا گیا ہے اس کا ہر کونا تبدیل ہو گیا ہے۔ دروازے کے لیئے بہت ساری روشنیاں اور چمک اسکو ایک الگ اور جدید وضع فراہم کرتی ہیں

۳۔ بہت زیادہ سے سب کچھ صحیح ہونے تک

اس سے پہلے یہ گھر بہت زیادہ تفصیلات کے ساتھ ایک سجاوٹی کیک لگ رہا تھا۔ اسکا تاثر اچھا پرنے کی بجائے بہت برا پڑ رہا تھا ۔ اس گھر کی سجاوٹ کو ایک سمت کی ضرورت تھی۔ تبدیلی کے بعد یہ گھر بہت بہتر لگ رہا ہے اسکا نیا ڈیزائن اسکی ساخت کی وضاحت کرتا ہے اورا س دور کا شاندار شاہکار بن گیا ہے۔ تفصیلات اسکی اسی رنگ سے کی گئی ہیں [سفید سے] البتہ چھت پر تھوڑا بھورا رنگ لگایا گیا ہے۔

۴۔ ایک پرانا گھر

یہ گھر اب پرانے زمانے کی داستان لگ رہا ہے اسکی دیواریں دیکھیں اور کھڑکیاں جو بس اپنے دن گن رہی ہیں۔ یہ گھر ایسا لگتا ہے مٹی کا بنا ہے اسکی بناوٹ اتنی پرانی ہوگئی ہے۔

آرٹسٹک بیرنگ

یہ تبدیلی کے بعد بلکل تصوراتی ہے۔ اسکا مینار دیکھیں تفصیلات کے بعد کتنا اعلیٰ لگ رہا ہے اس ریتلی بناوٹ اور لکڑی کے دروازے کی وجہ سے گھر بلکل کلاسک بن گیا ہے۔

۵۔ پرانا ور زنگ آلود

یہ پرانا اسکول جیسا دیکھنے والا گھر فوری طور پر آپکی توجہ کا منتظر ہے۔ یہ لکڑی کا دروازہ اور پرانا کنکریٹ کا دروازہ نئی وضع کے ساتھ مزید حسین لگے گا۔

نکیلا اور نیا ڈھانچہ

اس کی نئی وضع میں لوہے اور لکڑی کا عنصر زیادہ ہے ۔ دیکھیں کتنا حسین لگ رہا ہے۔

  آپ کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اس موضوع پر کچھ اور مضموں پیشِ خدمت ہیں: چھوٹے گھروں کیجادوئی تبدیلیاں

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista