ہر کمرے کا ایک اپنا انداز ہوتا ہے،کوئی ایسی خاص بات جو اس کی چمک دھمک میں اضافہ اور دوسروں سے نمایاں کرتی ہے۔ اب یہ خاص بات کمرے کی قسم، گھر کا اندازِبناوٹ اور منتخب شدہ ڈیزائن پر انحصار کرتی ہے۔ لیکن کچن کے درمیان میں رکھا گیا کاؤنٹر(آئی لینڈ)، ٹی وی لاؤنج میں آتش دان یا صوفہ سیٹ اور بیڈروم میں بیڈ کے سرہانے کی طرف سر کے پیچھے لگایا جانے والا تختہ(ہیڈبورڈ) ہی سب سے اہم اور ان کمروں کو نئے رنگ عطا کرتے ہیں۔
اسی بات کو مدِنظر رکھتے ہوئے آج ہومی فائی کی جانب سے خوبصورت اور حیرت انگیز ’’ہیڈبورڈز‘‘ کا سلسلہ پیش کیا جاتا ہے(جو یقینناً آپکو بھی کچھ نیا کرنے کا جذبہ پیدا کرے گا)، ہومی فائی پر پر موجود پندرہ پسندیدہ ڈیزائن جن میں ہر ایک اپنی مثال آپ ہے۔
کونسا ڈیزائن آپ کے مزاج سے زیادہ مطابقت رکھتا ہے؟ جانئے!!!
سکینڈی نیوئین(Scandinavian ) ہو یا کوئی اور دیکھئے ہومی فائی پر اپنے گھر کی اندرونی آرائش کے لئے بے شمار سٹائلز ۔
مزید تخلیقی خیالات کے لئے دیکھئے بچوں کے بیڈروم کے لئے لاثانی آئیڈیاز!!!