کپڑے بدلنے اور تیار ہونے کے کمرے کو ترتیب میں رکھنے کی چند تجاویز

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Erbek Nif 3+1 Villa için Tasarımlar - Üst Kat, Penintdesign İç Mimarlık Penintdesign İç Mimarlık Modern Giyinme Odası
Loading admin actions …

کپڑے بدلنے اور تیار ہونے کے لئے ایک علیحدہ جگہ کا ہونا بہت اچھی بات ہے مگر اسکا ترتیب میں ہونا اس سے بھی اچھی بات ہے۔ آپ چاہے فیشن کے دلدادہ ہوں جسکے پاس بےتحاشا کپڑے ہوں یا قدرتی طور پر ایک غیر منظم فرد۔۔۔آپ کے لئے یہ مضمون پڑھنا ضروری ہے تاکہ آپ وہ آسان اور باسہولت طریقے سیکھ سکیں جنکی مدد سے آپ اپنے کپڑے بدلنے اور تیار ہونے کے کمرے کو بہت آرام سے منظم اور کاٹھ کباڑ سے پاک رکھ سکتے ہیں۔ہم سے سے وہ کون ہے جو یہ نہیں چاہے گا کہ اسکو کپڑے بدلنے اور تیار ہونے کا کمرہ ترتیب سے ہوں اور ، کپڑے اور جوتے اپنی اپنی جگہ پر رکھے ہوں تاکہ صبح تیار ہوکر جانے میں آسانی ہوسکے۔  سب سے پہلے تو یہ یاد رکھیں کہ کپڑوں کی الماری کو رنگ برنگے کپڑوں سے بھرنا مقصود نہیں ہے بلکہ یہ یقینی بنانا ہے کہ اسمیں ایسے تمام کپڑے ہوں جنکی آپکی کو ضرورت ہے۔ اسلئے یہ زیادہ فائدہ مند رہتا ہے کہ آپ کپڑے اور ضرورت کی دوسری اشیاء رکھنے کے خانے اپنی ضرورت کے مطابق بنوائیں جنکو اکھٹا کرکے جوڑا جا سکے۔ اسی طرح جب آپ اپنا کمرہ بنوائیں گے تو اسکا خاکہ اور ترتیب بھی ذہن میں ضرور رکھیں۔چند مزید تجاویز کی طرف بڑھتے ہیں تاکہ آپ کو نہ صرف زیادہ سے زیادہ جگہ دستیاب ہوسکے بلکہ  وہ دیدہ زیب اور د،لکش بھی لگے۔

ضرورت کے مطابق کپڑوں کی الماری

homify Modern Giyinme Odası

آپ کے بنیادی فرنیچر سے شروع کرتے ہیں۔ ڈریسنگ روم کو مکمل بنانے کے لئے کپڑوں کی الماری سب سے بہترین جگہ ہے۔ خیال رکھیں کہ آپکے کپڑوں کی الماری میں زیادہ سے زیادہ جگہ ہو تاکہ آپ لیبل شدہ ڈبے وغیرہ اسمیں آرام سے رکھ سکیں۔

بیٹھنے کی جگہ

homify Modern Giyinme Odası

کپڑے بدلنے اور تیار ہونے کے کمرے میں بیٹھنے کے لئےکوئی جگہ ضرور بنائیں ۔ چاہے وہ کوئی سادہ سا بینچ ہی کیوں نہ ہو۔ اِس سے آپ کا کمرہ خوش آمدیدی بھی لگے گا اور جوتے اور جرابیں پہننا بہت آسان بھی ہوجائے گا۔

جوتوں کی جگہ

اس عادت کو بالکل نہ اپنائیں کہ آپ اپنے جوتے ایک ٹوکری میں ڈالییں اور اسکو الماری میں نیچے چُھپا کر رکھ دیں۔ آپنی زندگی آسان بنائیں اور جوتے رکھنے کے خانے بنوائیں۔ اسی سے وابسطہ ایک ٹوٹکہ یہ بھی ہے کہ ایک جوتے کا منہ دوسری طرف رکھیں اور اسی جوتے کا دوسرا جوتا مخالف رخ پر رکھیں۔ اس سے آپکو اپنے لباس کے ہم رنگ جوتے ڈھونڈنے میں آسانی ہوجائے گی۔ ایک اور طریقہ یہ ہے کہ آپ رنگوں کے حساب سےجوتوں کو ترتیب دیں۔

جزیرہ نما یونٹ

کپڑے بدلنے اور تیار ہونے کے کمرے میں دستیاب جگہ کےزیادہ سے زیادہ استعمال کے لئے جزیرہ نما یونٹ ضروررکھیں۔ اگر آپ نے فرش سے چھت تک سٹوریج یونٹ بنوا رکھے ہیں تو درمیان میں جزیرہ نما یونٹ کمرے کو چھوٹا لگنے میں مدد دے گا۔ جزیرہ نما یونٹ آپکے سٹوریج یونٹ کے آدھے سائز کا ہونا چاہئے مگر خیال رکھیں کہ یہ اتنا بڑا ہو کہ آپ اسکے اردگرآسانی سے گھوم پھر سکیں۔

کپڑوں کی منظم الماری آپکے کمرے کو صاف ستھرا اور ترتیب میں رہنے میں مدد کرے گی۔ زیوارت اور دوسری اشیاء کو آسانی سے نظر آنے والے درازوں میں رکھیں اور بغیر موسم کے کپڑوں یا جنکی ضرورت نہ ہو انکو بکسوں میں بند کرکے رکھ دیں۔

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler