گھر کی دیواروں کو روشن کرنے کے ۱۵آئیڈیاز

Shenilashahzad Shenilashahzad
PRIVADA MIRAMAR, GRUPO VOLTA GRUPO VOLTA Modern Koridor, Hol & Merdivenler
Loading admin actions …

گھر کو روشن کرنے کا مطلب ھے اس طرح چراغاں کرنا کہ جگہ صاف ستھری اور واضح نظر آئے۔ جگہ کو روشن کرنے کو سنجیدگی سے لینا چاھیئے کیونکہ یہ پورے ماحول کو بدل دیتا ھے۔ لائیٹنگ کا مطلب صرف بلب کو سوکٹ میں لگادینا ھی نہیں ھے ۔کسی جگہ کو روشن کرنے کے لیے ھمیں اس کے رنگ ، سائز اور اس کو بنانے والے بنیادی جز کو دیکھنا ھوگا۔ کس چیز کو چھپانا ھے ، کس چیز کو دکھانا ھے، لائیٹنگ بلاشبہ گھر کی سجاوٹ میں ایک اھم کردار ادا کرتا ھے۔

 اس آئیڈیا بک میں ھماری بنیادی توجہ اس بات پر ھے کہ گھر کی دیواروں کو روشن کر کے گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکے۔ دیواریں کسی بھی گھر کا بنیادی ڈھانچہ ھوتی ھیں۔ بلکہ پورے گھر کی سجاوٹ اسی پر منحصر ھوتی ھیں۔ ھم اپنے گھر کو دیواروں کے حساب سے ڈیزائن کرنے کا ارادہ رکھتے ھیں۔ کیا ایسانہیں ھے؟ چلیے ان پندرہ تصویروں کو دیکھ کر کچھ آئیڈیا لیتے ھیں اور اپنےگھر کی دیواروں کو سجاتے ھیں۔ یہ آپ کے گھر کے تاثر کو بدل دے گا اور آپ کو خاص الخاص بنا دیگا۔

اس بارے میں واضح رھیں کہ آپکو کیا روشن کرنا ھے

آپکا آدھا کام ھو جائے گا اگر آپ اس بارے میں واضح ھیں کہ آپ کو کیا روشن کرنا ھے۔ اس تصویر میں ھمارا مقصد سطح بنی دیوار اور خوبصورت پینٹنگ جو لگی ھوئ ھے اس کو اجاگر کرنا تھا۔ حتٰی کہ لٹکا ھوا خوبصورت لیمپ بھی دیوار پر خوبصورت عکس پیش کر رھا ھے۔

پیلی روشنی کی گرمائش

پیلی لائیٹ کا تاثر گرمائش، سکون، عشق اور دوستی ھے۔ اس کو اپنے گھر کی ذاتی جگہوں میں لگا ئیے اور خود ھی فرق محسوس کیجئیے۔ 

لائٹ کا سنسنی خیز نقطہ آغاز

یہ دیواروں کو روشن کرنے کا خوبصورت انداز ھے۔ کسی نا معلوم جگہ سے روشنی کا پھوٹنا سنسنی خیز اور متاثر کن نظر آتا ھے۔

سطح بنی ھوئ روشنیاں

homify Modern Koridor, Hol & Merdivenler

اگر آپ کے پاس خوبصورت سطح بنی ھوئ دیوار ھے تو آپ لائیٹوں کے نقطہ آغاز کو استعمال کر کے دیوار کے اس پہلو کو اجاگر کر سکتے ھیں۔ یہ دیوار میں ایک ڈرامہ تخلیق کر دیتا ھے۔

متبادل روشنیوں کا نقطہ آغاز

جگہ کو گہرا ، مزید روشن اور دلچسپ تاثر دینے کے لیے روشنیوں کے نقطہ آغآز کو تبدیل کیجئیے۔ اس تصویر میں فانوس سے آنے والی روشنیاں اور دیوار کے کونوں سے آنے والی روشنیاں جگہ میں ایک مدھر احساس پیدا کر رھی ھیں۔

طاقچوں کو روشن کرنا

homify Modern Oturma Odası

اگر آپ کی دیوار میں طاقچے یا شیلفیں ھیں ، تو روشنیوں کے ذریعے ان طاقچوں کو اور جو تخلیق کے نمونے وھاں رکھے ھیں ان کو اجاگر کیجیئے۔

سادے تخلیقی لیمپ

درست لیمپوں کا انتخاب کرنا جو آپکے گھر کی آرائش کے ساتھ چلتا ھو ایک بہت ضروری امر ھے۔ سادے تخلیقی لیمپ تجسس میں اضافہ کرتی ھے۔ تعریف کے لیے تیار رھیے گا۔

خوبصورتی کی گرھیں کھولئیے

کبھی کبھی کسی چیز کو اجاگر کرنے سے سادہ چیز خاص لگنے لگتی ھے۔ البتہ کچھ زیادہ روشنیاں ھمیشہ اچھی لگتی ھے۔

صحیح فریم کریں

کیا آپ روشنیوں کو قید کر سکتے ھیں اور ان کو پھیلنے سے روک سکتے ھیں۔ نہیں! بلکہ آپ اس کو فریم کر سکتے ھیں اور روشنیوں کو ایک نیا رخ دے سکتے ھیں تاکہ آپکی دیوار زبردست لگے۔

لائئٹوں کو جگہ کو روشن کرنے دیجئیے

جگہ میں لائیٹوں کے ساتھ کھیلئیے ، کہیں کم لائیٹ رکھیۓ اور کہیں تیز روشنی کیجئیۓ ۔ لائیٹوں کا یہ تضاد ماحول میں جادو بھر دے گا۔

زمین کو روشن کرنا

یہ ایک ڈرامائ تاثر پیدا کردے گا خاص طورپر اگر دیواریں پتھر کی ھوں۔ اس قسم کی لائیٹیں مدھم ھونگی مگر گہرے ساۓ بناتی ھیں۔

فرنیچر کو روشن اور اجاگر کرنا

کچھ لائیٹیں اپنے پسندیدہ فرنیچر کو روشن کرنے کے لیے لگائیں۔ مگر اس کو اس طرح  ترتیب دیں کہ پیچھے کی دیوار بلاواسطہ اجاگر ھوجائے۔ 

چمکتے چھوٹے باریک لیمپ

عام طور پر تاثر یہ ھے چھوٹے لیمپ صرف سجاوٹ کے کام آتے ھیں۔ اگرخوبصورتی سے رکھے جائیں تو آپکے موڈ کو ٹھیک کرنے کے لیے کافی ھیں۔ اس کے علاوہ یہ منفرد ھیں اوراس سے بجلی بھی کم استعمال ھوتی ھے۔

بلاواسطہ روشن کرنا

اب تک ھم نے بالواسطہ لائیٹ کا استعمال کیا ھے۔ اب دیواروں کو بلاواسطہ روشن کیجئے۔یہ بہت متاثر کن لگتا ھے۔

انتھائ بلاواسطہ روشنی

homify Modern Oturma Odası Mozaik

جو لائیٹ بلاواسطہ نقطہ سے آتی ھے بغیر چھپائے یا ناقابل پہچان ھونے کے، وہ دیواروں کو نا صرف روشن کرتا ھے بلکہ آپکی شاموں کو رومانوی بناتا ھے۔ یقین کرنے کے لیے ضرور آزمائیے!

روشن کرن کے مزید آیئڈیاز کے لیے آپ دیکھئیے: آپکی شاموں کو خاص بنانے کے لیے 10 سادے روشنی کے آئیڈیاز

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler