اندھیرے گھر کو روشن کرنے کی دلچسپ تجاویز

usranaz usranaz
Apartament na Klecinie , Jeżewska & Zakrawacz Jeżewska & Zakrawacz Living room
Loading admin actions …

ہمارا مقصد اندھیرے گھر کو روشن کرنا ھے،جب ہم کسی تاریک کمرے کی بات کرتے ہیں جو کہ باہر سے قدرتی روشنی حاصل نہیں کر سکتا اس کے لئے روشنی کا حصول ھے۔ اس کی روشنی کے لئے ہم بجلی کے لیمپ اور روشنی پیدا کرنے والے آرائشی عناصر کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ کمرے کی روشنی کی ذیادتی یا کمی اس کے دیواروں کے رنگ ، اس کے فرش کے رنگ،کھڑکیوں کے پردوں کے سٹائل اور رنگ، اس کے فرنیچر کے لیدر کے رنگ یا فرنچر کی ترتیب پر انحصار کرتی ھے۔ یہ عناصر اور اسی طرح کے دوسرے عناصر ہمارے خواب گاہ یا رہائشی کمرہ کو افسردہ اور تاریک بناتے ہیں یا انہیں زندگی سے بھرپور اور روشن بناتے ہیں۔

آج کے اس ھومی فائی کے اس مضمون میں ہم ایسے عناصر اور ذرائع کے بارے میں مزید جانیں گے جن سے ہمارے گھر کا ماحول روشن اور خوشگوار ھو سکتا ھے۔تو بغیر کسی وقفہ کے ان دلچسپ تجاویز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

فرنیچر کے ساتھ روشنی کی لائٹس کو منسلک کریں

کمرے کے روشن کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ھے کہ آپ اس کے فرنیچر کے ساتھ لائٹس کو منسلک کر دیں۔ خاص کر ایسا بڑے سائز کا فرنیچر جس نے پورے کمرے میں ایک خاص جگہ پر قبضہ کر رکھا ھو۔ اس کے اطراف میں اور تاریک جگہوں پر چھوٹی چھوٹی لائٹس کو ترتیب دینے سے آپ کا کمرہ روشن اور خوبصورت نظر آئے گا۔

4۔ فرنیچر کی تقسیم کے ساتھ

اگر ہم تصویر میں اس کمرے کو دیکھیں تو اس کے فرنیچر کی ترتیب سے یہ گمان پیدا ھوتا ھے کہ گودام کے طور پر استعمال ھو رہا ھے۔تا ہم اگر ہم اس کے فرنیچر کی ترتیب کو تبدیل کر دیں یہ مکمل طور پر اپنی ہیت تبدیل کر دے گااور یہ تاریک گودام کو ایک روشن کمرے میں تبدیل کر دے گا۔ اس کمرے میں بغیر کسی تعمیر کے صرف فرنیچر کے انتخاب اور اس کی ترتیب سے اس کمرے کا نقشہ مکمل طور پر تبدیل ھو گیا ھے۔ صوفہ سیٹ کو دیوار کے ساتھ لگانے سے نہ صرف کمرے کی جگہ میں کشادگی پیدا ھو گئی ھے بلکہ اس سے روشنی کے بہاؤ میں مدد ملتی ھے۔اسی طرح سفید اور سلور رنگوں کی اینٹوں سے کمرے میں روشنی اور وسعت پیدا ھوگئی ھے۔ اسی طرح پورے کمرے میں ایک پینٹنگز کا استعمال کیا گیا ھے اور یہ ایک تصویر فرنیچر کے ساتھ مل کر کمرے میں روشنی اور کشادگی پیدا کرہی ھے

2. جاپانی پینل کے ساتھ

بنیادی طور پر کمرے کی تاریک ھونے اور روشن ھونے کا انحصار اس کے سائز پر ھوتا ھے۔ اس کے دروازے کا سائز اور وہ ذریعہ جس سے قدرتی روشنی کمرے میں داخل ھوتی ھے جیسے کہ کھڑکیوں کا سائز یا بالکونی، کمرے کے روشن ھونے یا تاریک ھونے کا سبب بنتی ھے۔کبھی کبھی کمرے میں چھوٹی لائٹس نصب کی جاتی ھیں جو کہ آنگن کی طرف راستے کی رہنمائی بھی کرتی ہیں۔جہاں پر یہ روشنی کافی نہیں ھوتی۔تا ہم یہاں پر روشنی کے بہاؤ کے لئے مختلف ذرائع استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو پردوں کے انتخاب کے لئے دلچسپ تجاویز پیش کرتے ہیں۔ جاپانی پینل کا انتخاب کریں۔ ایک بڑی دیوار جس پر ایک چھوٹی کھڑکی موجود ھو اس پر جاپانی پینل کو نصب کرنے کی مناسب جگہ ھے۔ ہم اس جاپانی پینل کے ہلکے رنگوں کا مشورہ دین گے جو کہ لائٹس کی روشنی کو منعکس کر کے پورے کمرے میں پھیلانے میں مدد دیتے ہیں۔

دلکش منظر کے ساتھ کمرہ

ھو سکتا ھے آپ کی خواب گاہ گھر کے بیچوں بیچ واقع ھو اور وہاں پر کھڑکی تخلیق نہ کی جا سکتی ھو۔لیکن یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ھے۔خاص طور پر دیوار پر چپکنے والی وینائل کی مدد سے آپ کمرے میں اپنی مرضی کا تصور اُبھار سکتے ہیں۔ کیوں نہ اس جگہ ایک کھلی کھڑکی میں آپ کے پسندیدہ پیرس کا منظر کو تخلیق کر دیا جائے جیسا کہ آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔ ان مخصوص کمپنیوں کی خدمات کا شکریہ جنھوں نے اس وینائل کے ٹکڑے کو دلکش انداز میں کاٹ کر جیسے بارسلونا میں چپسم کا شاہکار اور انہیں سفید  دیوار پر چسپاں کر کے دلکش منظرکشی کی گئی ھے۔ اس سے کمرے کی تاریکی روشنی میں بدل گئی ھے اس کے ساتھ پلنگ پر سرخ اور سفید کشن کی وجہ سے کمرے کا ماحول روشن اور دلفریب شکل اختیار کر گیا ھے۔

3۔ ایک کھڑکی اور برقی لیمپ کے ساتھ

یہاں پر ایک کھانے کے کمرے کو دکھایا گیا ھے جس میں قدرتی روشنی کے لئے کھڑکی موجود نہیں ھے۔ دراصل اس باورچی خانی کے اوپر روشن دان بنائے گئے ہیں جن میں سے قدرتی روشنی اندر داخل ھوتی ھے اور کھانے کے کمرے کو نہ صرف روشن کرتی ھے بلکہ باقی کمروں کی طرف روشنی کو بہاتی ھے۔اس باورچی کھانے میں تبدیلی کی گئی ھے جس کی مدد سے دیوار میں ایک بڑی کھڑکی تخلیق کی گئی ھے۔جو کہ براہ روست باورچی خانے اور کھانے کے کمرے کے درمیان بصری اور روشنی کے لحاظ رابطہ قائم کرتی ھے۔ لیکن باورچی خانے کے دھوئیں اور گرمی سے بچاتی ھے۔ کمرے کو روشن کرنے کے لئے ایک سادہ اور روائتی اضافہ ایک موبائل برقی لیمپ ھے جسے بوقتِ ضرورت دیوار کے ساتھ ہُک کیا جا سکتا ھے اور کھانا کھانے کے دوران میز پر بھی رکھا جا سکتا ھے۔ دیواروں پر چمیکیلے کاغذ کا استعمال کریں جس سے روشنی منعکس ھو کر پورے کمرے میں پھیل جائے گی۔

دیواروں کا رنگ

اس تصویر کا مشاہدہ کریں۔فوری طور پر آپ نے کیا دیکھا؟ بڑی سی دیوار پر نیلے رنگ کا روغن،دیوار کی ایک بڑی سطح جس پر بلیک انڈ وائٹ تصاویر کی جوڑی لگائی گئی ہیں۔یہ اکیلی دیوار پورے کمرے کو روشن کر رہی ھے۔ہم نے اس کمرے میں کھڑکی نہیں دیکھی بلکہ صرف چند برقی لیمپ دیکھے ہیں۔پھر بھی یہ کمرہ بہت روشن ھے یہ سب اس نیلی دیوار اور سفید چھت کا کمال ھے۔اس کے ساتھ ہلکے رنگ کی لکڑی کا فرش ،لیدر سے مزین کُرسی اور میز اور صوفے سیٹ کو دیوار کے ساتھ ایک خاص زاویے سے ترتیب دیا گیا ھے۔ اس بہترین مجموعی سیٹ اپ کے ساتھ جانوروں کی کھال سے بنی قالین کی مدد سے سیاہ رنگ کو بھی مدعو کیا گیا ھے۔اس کمرے کی دلکشی کو کیسے بیان کیا جائے؟یہ نہ صرف خوبصورت خطہ ھے بلکہ ہر طرح سے ایک روشن کمرہ بھی ھے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine