بیڈروم میں لکڑی کے 9 سستے مگر دلفریب ڈیزائن

M Usman M Usman
CAMERA DA LETTO ROMANTICA, falegnameria Cortinovis Lorenzo dei f.lli Cortinovis Ivano e Maria s.n.c. falegnameria Cortinovis Lorenzo dei f.lli Cortinovis Ivano e Maria s.n.c. Country style bedroom Wood Wood effect
Loading admin actions …

دن بھر کے کام کے اور دیگر مصروفیات کے بعد سونے کے بستر سے بہتر جگہ نظر نہیں آتی، ایسے میں ایک نارمل انسان پرسکون طریقے سے نیند پوری کرنے کے بعد اگلے دن کی شروعات چاہتا ہے۔ اس کے لئے بیڈروم کا آرام دہ اور فطرتی انداز ہونا ضروری ہے۔ کہا جاتا ہے کہ انسان فطرت کے جتنے پاس ہو اپنے آپ کو اتنا ہی پرسکون محسوس کرتا ہے۔ 
اس لئے آج آپ کو دکھائیں گئے 9 ایسے بیڈروم میں جن میں لکڑی کا اضافہ سُندر اور دل کو چھو لینے والا ہے۔ ہر کمرہ دوسرے سے مختلف اور الگ انداز لئے ہوئے ہے۔ ان 9 انداز میں ہر ذوق کے شخص کا خیال رکھا گیا ہے۔
دیکھئے اور اپنا پسندیدہ بیڈروم منتخب کیجئے۔

1. موم بتیوں کے لئے جگہ بنائیں

فرش ، لیمپ کے ٹیبل اور پلنگ کی پیچھے موجود لکڑی قدرتی رنگ میں نمایاں ہے۔ ہیڈبورڈ کے اوپر بنے طاق نما شیلف میں غیر روایتی انداز کی روشنیاں(موم بتیاں) جگمگا رہی ہیں۔ لیمپ اور تکیوں کے غلاف ایک دوسرے سے مطابقت رکھتے ہیں۔

2. رومانوی ماحول

سفید رنگ، لکڑی اور قدرتی روشنی مل کر اس بیڈروم کو پریوں جیسا حسین بنا دیتے ہیں۔ پلنگ کے اوپر بنا چھوکھٹا اور اس کے ساتھ لگے پردے یقینناً دلکش اور تسکین بخش ہیں۔

3. ادھر بھی دیکھئے

پچھلے پلنگ کی طرح اس میں بھی ظاہری انداز برقرار رکھا گیا ہے، مگر لیمپ میز کا ڈیزائن توجہ کے قابل ہے۔ لکڑی سے بنا ہیڈبورڈ افقی دیوار پر پھیلا ہوا ہے۔ پلنگ کے اوپر لگی لکڑی بہت سادہ اور معمولی ہے تھوڑی سی محنت کے ساتھ آپ بھی ایسا اضافہ کر سکتے ہیں۔

4. سادگی کا نمونہ

معمولی فرش اور لکڑی کی مستطیلی پھٹیوں سے بنے پلنگ اور دراز اس کمرے کو جاذب نظر بناتے ہیں، پھولوں کی تصاویر اور گملوں میں سجے پودے ماحول دوستی کو ظاہر کرتے ہیں۔ (cotswoldco) کی جانب سے پیش کیا گیا یہ نمونہ روایت پسند لوگوں کے لئے بہترین ہے۔

5. جگہ کا بہترین استعمال

ہلکے رنگوں سے مزین اس کمرے میں سامان کی الماری اور کمپیوٹر میز کو شاندار جگہ پر رکھا گیا ہے۔ الماری میں بنے شیلف اور مختلف انداز کے دراز اس کے تنوع کو ظاہر کرتے ہیں۔ کمپیوٹر میز کے نیچے بنے دراز آپ کی پرائیویسی(privacy) کو قائم رکھتے ہیں۔

6. سُرخ اور سفید رنگوں کا امتزاج

پلنگ میں مخروطی ڈیزائن کو اپنایا گیا ہے، ایک خاص بات پلنگ کے ہیڈبورڈ، لیمپ میز اور سنگھار میز کا بالائی ڈیزائن ہے، ایک ہی ڈیزائن کی وجہ سے تینوں میں یکسانیت پائی جاتی ہے۔ 

7. دیسی انداز

پرانی اور کھردری حالت میں موجود اس لکڑی کے تختے کو پیڈبورڈ بنانا یقینناً جرات مندی کا کام ہے۔ دیسی رنگ کومزید پختہ کرنے کے لئے دیوار کو ناہموار حالت میں ہی رکھا گیا ہے۔

8. لکڑی کے بالے

یہ کشادہ بیڈروم پچھلی صدی کا نمونہ معلوم ہوتا ہے، مسدس ڈیزائن میں لگی ٹائلیں، ابھری ہوئی دیواریں اور چھت میں لگے بالے اس کے مکینوں کی قدامت پسندی کو طاہر کرتے ہیں۔ لیمپ کو رکھنے کے لئے ہیڈبورڈ کا استعمال متاثر کن اور تقلید کے قابل ہے۔

9. کاریگری کا نمونہ

اس لگژری بیڈروم میں سجاوٹ کے لئے ایک لکڑی سے بنے اس شاہکار کا انتخاب قابل دید ہے۔ ہلکے رنگ کی دیوار کے ساتھ سنہری رنگ چمک رہا ہے، اس کے اوپر لکڑی کا تختہ اس کی خوبصورتی میں اور بھی اضافہ کرتا ہے۔

لکڑی کا کام یہیں تک محدود نہیں ہے، اس پروجیکٹ میں بنے منفرد ڈیزائن آپ کو بہت کچھ نیا سوچنے پر مجبور کرتے ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine