ایک سوئمنگ پول عام سے خوبصورت بن جاتا ہے۔

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Renovación de piscina con sistema de lámina armada de PVC, Diaz Pools Diaz Pools
Loading admin actions …

ہم جانتے ہیں کہ پاکستان  کے مکمل موسم گرما میں جگہ کو ٹھنڈا کرنا کتنا ضروری ہے ۔ اصل میں گرمی سے بچنے کے لیے اپنا سوئمنگ پول بنایا جا سکتا ہے۔ آپ کو دکھانے کے لیے کہ سوئمنگ پول کا کتنا کام ہوتا ہے ہم نے کچھ تصویریں اکٹھی کی ہیں سوئمنگ کی تزئین و آرائش کی جو کہ پیشہ ور DIAZ پول کی طرف سے ہیں۔یہ ایک بہترین مثال ہے کہ کس طرح آپ کے گھر کا بیرونی حصہ تھوڑی سی تخلیق،حکمت عملی اور ماہر آرائش سے کتنا خوب صورت لگ سکتا ہے۔ہم سب سوئمنگ پول چاہتے ہیں جو نہ صرف اپنا کردار ادا کرے بلکہ ہمارے گھر کے ڈیزائن میں چار چاند لگا دے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ ہم یہ کس طرح کر سکتے ہیں۔

1۔اس سے پہلے غیر منظم

اس تصویر میں کہ سوئمنگ پول کی تزئین سے پہلے کیا بری حالت ہے۔سوئمنگ پول میں پانی نہیں ہے اس کی تہ اینٹوں کی ہے اور پول کی دیواریں پرانی اور داغ زدہ لگ رہی ہیں ارد گرد کا باغ بھی غیر متاثر کن اور  دلکشی سے محروم ہے۔ یہ بیرونی حصہ گھر کی دلکشی بڑھانے کے لیے کچھ بھی نہیں کر رہا۔

2۔ پہلے انتھک محنت

اس تصویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ  تیار مصنوعات کس طرح لگیں گی لیکن ابھی اسے مکمل ہونے میں کافی وقت لگے گا۔سوئمنگ پول کے ڈیزائن کو چاروں طرف سے عناصر کی ضرورت ہوتی ہے۔باغ پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے اورتالاب کے گرد جگہ ہموار اور سجیلی ہونی ضروری ہے۔

3۔ پہلے: ایک بڑی تصویر

اس تصویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ہم تیار مصنوعات کس طرح لگیں گی لیکن ابھی اسے مکمل ہونے میں کافی وقت لگے گا۔سوئمنگ پول کے ڈیزائن کو چاروں طرف سے عناصر کی ضرورت ہوتی ہے۔باغ پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے اور تالاب کے گرد جگہ ہموار اور سجیلی ہونی ضروری ہے۔

4۔ پہلے:گھر

اس زاویے سے ہم پول کی ارد گرد کی جگہ جیسے گھراور باغ کو صاف دیکھ سکتے ہیں۔اس حصے کو کچھ کام کی ضرورت ہے حتمی نتائج دیکھنے سے پہلے۔

5۔ مکمل تفصیل

سوئمنگ پول کے ڈیزائن میں تھوڑی تبدیلی جو ڈیزائینرز نے کی ہے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ انھوں نے پچی کاری مواد استعمال کیا ہوا ہے سئمنگ پول کی سیڑھیوں کے نمایاں ڈیزائن کے لیے۔ نئے فرش اور دیوار کے ساتھ پول پہلے سے کہیں زیادہ دلکش،جدید اور پرکشش نظر آنا شروع ہو رہا ہے۔

6۔ بعد: تیار مصنوعات

اس تصویر میں ہم گردے کی شکل والے دوبارہ ترمیم کیے گئے سوئمنگ پول کی طرف آتے ہیں جسے اس کے گرد نئے بنائے گئے لان اور اس میں پانی بھر کے مکمل کیا گیا ہے۔ یہ سوئمنگ پول اب کار آمد اور گھر کی بیرونی آرائش کی دلکشی میں اضافہ کرتا ہے۔ کیا آپ محسوس نہیں کرتے کہ اس میں فورا کود کر غوطہ لگائیں۔

اگر آپ اس آرٹیکل سے لطف اندوز ہوئے ہیں آپ اسے بھی پسند کریں گے۔چھ سادہ اقدامات اس بہترین گھر کے سوئمنگ پول کے لیے

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine