سات اشیا جو آپکو راہداری پر نہیں رکھنی چاہیں

Farheen Farheen
homify Pasillos, vestíbulos y escaleras rústicos
Loading admin actions …

گھر کی راہداری بہت خاص جگہ ہوتی ہے-صرف اسلیئے نہیں کہ یہ سب سے زیادہ نمایاں ہوتی ہے بلکہ یہی وہ جگہ ہے جہاں لوگ ایک دوسرے کو سلام اورخداحافظ کرتے ہیں۔ سجاوٹ کے اعتبار سے لوگ کچھ ایسی غلطیاں کر جاتے ہیں جن سے راہداری بہت پھیکی معلوم ہوتی ہے اور اسکی وضع متاثر ہوتی ہے، ہم سب لوگ غلطیاں کرتے ہیں لیکن انہیں ماننے میں ہماری بھلائی ہے۔ اور ان سے بچا کیسے جائے؟ آج کے مضمون میں ہم یہی پڑھیں گے تو آئیے

۱۔ ناقص روشنیاں

وہ چیز جو آپ کی اچھی خاصی سجاوٹ کو منفی نمبر دلا سکتی ہے وہ ہے روشنی۔۔۔۔ ہم سمجھتے ہیں کہ راہداری بہت اہم حصہ ہے اسلیئے کم یا ناقص روشنی مہمانوں کو ناگوار گزر سکتی ہے۔ تھوڑی روشنیاں لگائیں اور اس جگہ کو مزید خوشگوار بنائیں

۲۔ گہرے رنگ

گہرے رنگ جگہ کو سکیڑ دیتے ہیں، بصری طور پر جگہ بہت چھوٹی لگتی ہے۔ گہرے رنگ روشنی پڑنے سے مزید چھوٹے لگ سکتے ہیں اس لیئے راہداری کے لیئے ہمیشہ ہلکے زمین جیسے رنگوں کو چنیں اس سے جگہ کشادہ اور کھلی لگے گی

۳۔ بڑا فرنیچر

اگر آپ کے پاس جگہ کم ہے تو بڑے فرنیچر سے گریز کریں، یہ جگہ بہت گھیرتے ہیں اور جگہ چھوٹی اور گندی محسوس ہوتی ہے- فرنیچر چھوٹا چنیں اور سوچیں کہ آپ کو کس چیز کی ضرورت ہے اور کونسی صرف سجاوٹ بن جائے گی۔ ڈیکوریٹر کہتے ہیں کرسیاں کسی بھی قسم کی اور میز راہداری میں رکھنے سے پرہیز کریں اور اگر پودے لگانا چاہتے ہیں تو صرف ایک جوڑا ہی رکھیں۔ اس جگہ کو جتنا ہوسکے اتنا کھلا چھوڑیں

۴۔ بدحال تقسیم

اپنی راہداری کو سجانے سے پہلے سوچ لیں کہ کس طرح فرنیچر کی بانٹ کرنی ہے۔  ایسا نہ ہو کہ فرنیچر بار بار دہرایا جائے ہم چاہتے ہیں کہ راہداری کی جگہ کو عقلمندی سے استعمال کیا جائے

۵۔ بدحال دروازے

homify Pasillos, vestíbulos y escaleras rústicos

دروازہ خوشحال گھر کی علامت ہے، خاص طور پر جب راہداری کا ہو اسلیئے اسکا خاص خیال رکھیں۔ اگر جگہ جگہ سے اسکا پینٹ اترا ہو اور دروازہ خراب ہو یہ بہت بری علامت سمجھی جاتی ہے

۶۔ کام کے فرنیچر کی کمی

کتنا برا لگے گا کہ اگر بڑے بڑے فرنیچر سےراہداری کو بھر دیا جائے اور اس میں کام کا کچھ نہ ہو۔ اسلیئے ہم صلاح دیتے ہیں کہ فرنیچر کم لیکن کام کا ہونا چاہیے۔ ایک کپڑے ٹانکنے کی جگہ، ایک جوتوں کا شیلف بس۔۔ اگر راہداری اسکی اجازت نہیں دہتی تو اسکو بھی نہ رکھیں

۷۔ خشک پودوں کو نا کہیں

بدحال پودے کسی مہمان کو گھر میں خوش آمدید کہنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ اگر راہداری میں پھول پودے لگائے ہیں تو انکی حفاظت کریں یاد رکھیں یہ جگہ میں تازگی لاتے ہیں

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista