۱۲ نشانیاں جو بتاتی ہیں کہ آپ کی سجاوٹ کا انداز ہے: دیہی

Shahtaj Shahtaj
Lucky 4 Ranch, Uptic Studios Uptic Studios Salones rústicos rústicos
Loading admin actions …

دیہیہم ۱۲ گھر کی سجاوٹ کے منظر دیکھ رہے ہیں جہاں ساری نشانیاں دیہی ہیں! ہم ان عناصر کو سامنے لائینگے جو دیہاتی منظر کو روشن کرتے ہیں جسے ہم دیہی کہتے ہیں۔ لکڑی کے انٹیرئیر، خوبصورت پھولوں کے نقوش، غیرجانبدَار رنگوں کی تختی کریمی پیسٹلس کے ساتھ دیکھنے کے لیے تیار ہوجائیں۔ دیہی انداز کے گھر آرام دہ ہوتے ہیں اور ان میں پرانی یادوں کی ہوا شامل ہوتی ہے جو نا قابل مزاحمت ہے۔ ہم بتائینگے دیہی انداز کی وضع حاصل کرنے کے لیے کیا درکار ہوتا ہے اور دکھائینگے اسے کیسے حاصل کیا جائے۔ اگر آپ خود کو ان کمروں سے متاثر ہوتا ہوا دیکھیں، تو شاید آپ بھی دیہی مزاج کے ہیں۔

۱ . تھوڑا قدرتی

اِس باورچی خانے میں دلکش دیہاتی انداز حاصل کرنے کے لیے قدرتٍی لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے۔ لکڑی، پتھر، اور اینٹ کا اپنے آپ میں نمایاں ہونا ہی دیہی لگتا ہے۔

۲ . بیسن

ایک بیسن جو قدیم فارم ہاؤس سے لایا گیا ہو وہ دیہی باورچی خانے میں ایک بہترین اضافہ ہے۔

۳ . پرانی چیزوں کا استعمال

کافی کی میز پر دوبارہ حاصل کیے گئے ویگن کے پہیے دیکھیں! کسی بھی قسم کے غیراستعمال شدہ کاشت کے اوزار یا سامان گھر کو دیہی اور حقیقت پسندانہ دکھاتا ہے۔

اسی میں اور دیکھیں:  ایک با کفایت لکڑی کا گھرآپ کے علاقے میں جو آپکا دِل جیت لے گا!

۴ . دیہی تفصیلات

دہی انداز کے گھر چھوٹی اشیاء سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ اپنے انداز کی مناسبت سے چند کو چن لیں! دہی تفصیلات میں شامل ہے؛ سوکھے پھول، روایتی اور پرانے ٹن، لٹکے ہوئے پیاز، مٹی کے برتن، آرائِشی اشیاء، اور پرانی صراحیاں۔

۵ . ٹوکریاں

اپنے گھر میں دیہی انداز کے لیے بنے ہوئے اختر کو شامل کریں۔ قدرتی چھاپ اور بناوٹ اِس کمرے میں بخوبی کام کرینگے۔

۶ . تازے پھول

آپکو دیہی سَجاوَٹی انداز اسکی قدرتی تعظیم کی وجہ سے بہت پسند آئیگا۔ تازے پھول دیہی کمرے کو بہترین انداز میں ایک دوسرے سے باندھے رکھتے ہیں اور ماحول بھی بناتے ہیں۔ ہمیں اِس کمرے میں گلابی، نیلا اور پھولوں والا پسند آیا!

۷ . استقبالیہ باتھ روم

ٹھنڈی اور طبی حرارت پیما جگہ سے بہتر، دیہی انداز کے گھر میں استقبالیہ باتھ روم ہوتا ہے۔ لکڑی کا شمول اِس باتھ روم کو گرم رکھنے میں مدد کرتا ہے، اور سرمئی کو سفید رنگ پر فوقیت دیتا ہے جو اِس باتھ روم کو اور بھی مدعو احساس فراہم کرتا ہے!

۸ . نوعی فرنیچر

دیہی انداز کے گھر میں نوعی اور غیراستعمال شدہ فرنیچر کے لیے جگہ ڈھونڈنا آسَان ہے۔ آپ استعمال شدہ فرنیچر استعمال کرکے اپنے پیسے بھی بچا سکتے ہیں! اِس کمرے میں کھانے کے کمرے کا سیٹ کردار اور کشش کے ساتھ موجود ہے۔ ہومیفائی پر پیشہ وروں سے بات کیجئے اپنے گھر کی وضع حاصل کرنے کے لیے۔

۹ . کم اسٹینلیس-اسٹیل کے ساتھ باورچی خانہ

حد سے زیادہ اسٹینلیس اسٹیل دیہی انداز کو ختم كردےگا۔ اسٹینلیس اسٹیل کے اطلاق کو کم کرنے کی کوشش کریں اور اپنے چُولھے کے احاطے کو زیادہ دیہی انداز کے حصول کے لیے بَدَل دیں۔ اِس باورچی خانے میں خوابی نیلے پیسٹل الماریوں اور احاطے پر موجود ہیں۔

۱۰ . نقوش اور رنگ

شوخ رنگ دیہی انداز کے گھر میں بھاری لکڑیوں کو روشن کرنے میں مدد کرتا ہے۔ زیادہ گہرائی کے لیے اپنے تمام گھر میں نازک اور پیچیدہ نقش (جیسے پھولدار اور دھری دَر) کا اضافہ کریں۔

۱۱ . آرائشی جانوروں کا اضافہ

جانور کے موضوع کی سجاوٹ کی یقیناََ دیہی انداز میں جگہ ہے! یہ آرائِشی شاخ سینگ کمرے کے دیہی کشش میں اضافہ کرتے ہیں۔ دوسرے جانور جو ہم دیہی انداز کے گھروں میں دیکھنا پسند کرتے ہیں وہ ہیں گائے، بھینس، مرغی، اور ہنس۔

۱۲ . تھوڑا دیہاتی

دیہی انداز مکمل ہوجاتا ہے اگر آپ اس میں دیہاتی آمیزش کردیں۔ اینٹ یا پتھر میں آتش دان دیوان خانے کو بخوبی تخلیق کرتا ہے۔ ڈھلے ہوئے لوہے کا چولہا آپکو نمایاں دیہاتی نفاست فراہم کرتا ہے! 

ہم امید کرتے ہیں آپکو ہماری ۱۲ دیہی انداز کی نشانیوں کی فہرست ضرور پسند آئی ہوگی۔ اگلا، دیکھیں ۶ عادات اپنے گھر کو ہمیشہ صاف رکھنے کے لئے

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista