ابتداء کرنے والوں کے لئے DIY پراجیکٹس

Shenilashahzad Shenilashahzad
homify Cocinas clásicas Cerámico
Loading admin actions …

قطع نظر اس بات کہ ھم اپنے گھر سے کتنی محبت کرتے ھیں یا کسقدر گھر کے جدید ڈیزائن یا فن تعمیر کو برقرار رکھنا چاھتے ھیں،وقت اور کچھ اور عناصر کسی کے بھی گھر پر زبردستی تبدیلیاں کرتے رھتے ھیں۔اس کی شروعات ایک چھوٹے سے مٹی کے ذرے سے ھوتی ھے اور پھر دیکھتے ھی دیکھتے یہ ایک بدصورت دراڑ میں بدل جاتا ھے،یا پھرایک ٹپکتی چھت یا کچھ اس سے بھی برا(اور مہنگا بھی)

لیکن زیادہ ڈرامائ ھونے کی ضرورت نہیں ؛یہ کچھ ایک دن میں ھونے والے DIY پراجیکٹس ھیں جو آپ کے گھر کو نا صرف خوبصورت بنائیں گے بلکہ ایک لمبے عرصے تک کام بھی کرتے ھیں۔آپ کو صرف تھوڑے سے وقت ،کچھ اوزار اور ایک تخلیقی حس کی ضرورت ھے جو آپ کے گھر (اور گارڈن) کی خوبصورتی اور فعالییت میں چار چاند لگا دیتے ھیں۔

چلئے شروع کرتے ھیں:

2۔پریشر واشر سے پھپھوندی کو صاف کر لیجئے

ھوا میں نمی کے دباؤ کی وجہ سے گھر کی بیرونی سطح پر پھپھوندی لگ جاتی ھے۔ بہرحال آپ ایک پریشر شاور سے اس کو اچھی طرح صاف کر سکتے ھیں تا کہ گھر کا بیرونی حصہ روشن نظر آئے۔

پریشر واشر آپ کو کسی بھی گھر کو سدھارنے والے اسٹورز سے کرائے پر مل سکتا ھے، تو کیوں نا جلد سے جلد اس کو حاصل کریں۔ مگر پلیز یہ بات نوٹ کریں : دیواروں ،چھتوں اور مچانوں کی اندرونی سطح پر پھپھوندی کا ھونا اس بات کی نشانی ھے کہ چھت یا ھیٹر میں لیکیج ھے یا کوئ پانی کی لائن پھٹ گئ ھے۔اس کے لئے آپکو چاھئے ک کسی پیشہ ور کی خدمات حاصل کریں جو مسئلہ کی جانچ کرے۔

3۔توانائ کو بچانے کے لئے کھڑکیوں پر فلم لگائیے

کیا آپ جانتے ھیں کہ ایک پرانے طرز کی فلم کھڑکی پر لگانے سے آپ توانائ کو بچا سکتے ھیں؟ یہ فلم آپ کی کھڑکی کے لئے ایک تہہ کا کام دیتی ھے جو حد سے زیادہ گرمی اور سردی کو داخل ھونے نہیں دیتی۔ اس کے علاوہ خلوت اختیار کرنے اور غیر متاثر کن مناظر کو دیکھنے سے بچنے کے لئے بھی یہ بہترین ھے۔

سب سے بہترین بات : یہ مختلف رنگوں اور خاکوں میں دستیاب ھے۔

4.کھڑکیوں کے ٹریکس کو صاف کریں اور سکرینوں کو تبدیل کرلیں

Reinstalling Character and Charm homify Puertas y ventanas modernas

آپکے گھر کی ھر کھڑکی کو باھر کے دھول مٹی اور گردوغبار کا سامنا کرنا پڑتا ھے۔ کھڑکیوں کو صحیح رکھنے کے لئے ، چاھے کسی بھی قسم کا فریم ھو، کھڑکیوں کے ٹریکس سے میل کچیل کو صاف کیجئے۔

کھڑکیوں کی درزیں بند کردیں جو ھوا کو اندر باھر لے جاتی ھیں۔ سکرینوں پر سوراخوں، رگڑ یا توڑ پھوڑ کو چیک کریں اور اگر ٹوٹ گئ ھوں تو ان کو بدل دیجئے۔ اس کے علاوہ پٹیوں کو بھی بدل دیں جو وقت کے ساتھ خراب ھو سکتی ھیں۔

5۔ توانائ کی بچت کے لئے موسمی تغیرات سے بچنے والا دروازہ

کبھی آپ  نے سوچا ھے کہ روزانہ کی بنیاد پر کتنی مرتبہ دروازے پر دستک ھوتی ھے؟ کھڑکیوں کی طرح دروازوں میں بھی دراڑوں اور درزوں پر نظر رکھیں اور ضروری ھو تو ان کو بند کردیں۔

اس کے علاوہ دروازے پر لگی پٹی کو بھی چیک کریں کیونکہ یہ بھی موسم کے اثرات اور کثرت استعمال کی وجہ سے خراب ھو سکتی ھے۔

6۔ گھر کے ھارڈوئیر کو بدل دیجیئے

Vibrant Aqua tiles with Porcelain Cabinets homify Cocinas clásicas Cerámico tiles,classic kitchen,tongue and groove,quartz,smeg,appliances,induction hob,aqua,shaker kitchen,cup handles,stainless steel

چونکہ آپ گھر کے بنیادی ڈھانچے کو بدلنا چاھتے ھیں ،اس کے لئے کچن کیبنٹس ،غسل خانے کی چیزیں ،اندرونی دروازے،الماری کے دروازے اور شیشے کے سلائڈنگ دروازے کو نیا پن دیجیئے۔

آپ کو شائد اندر داخل ھونے والے دروازوں پر سیکیوریٹی لاک لگانے کے بارے میں بھی سوچنا چاھئے۔

7۔فرش کو چھیل کر چپکانے والے سٹیکر لگاکر نیا بنائیے

Hexagonal Floor Tiles Tileflair Paredes y pisos de estilo moderno

ایسے گھر جہاں پرانے فرش ھوں ، چھیل کر چپکانے والے ٹائل سٹیکر جو مختلف نمونوں میں دستیاب ھیں ،ان کا انتخاب کریں۔

یہ ٹائلیں آسانی سے لگ جاتی ھیں اور ظاھری تاثر کو ایسا نیا پن دیتی ھیں جو آپ کسی بھی دوسرے ایک دن میں کرنے والے پراجیکٹ سے  حاصل کر سکتے ھیں جیسے کہ پینٹنگ۔

8۔ اپنے شیڈول کو ترتیب دینے کے لئے چاک بورڈ پینٹ کرنا

چاک بورڈ پینٹ کرنے سے کسی بھی عام سی جگہ کو (جیسے کیبنٹ کے دروازے کا اندرونی حصہ، الماری کا دروازہ، فرج ھو یا ایک پوری دیوار) لکھنے کی جگہ میں تبدیل کیا جاسکتا ھے ، تاکہ آپ اپنی خریداری کی لسٹ کو منظم کرسکیں ، کرنے والے کاموں کا شیڈول بناسکیں یا صرف گھر والوں کے لئے پیغامات لکھیں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista