ایک پرانے گھر میں حیرت انگیز تبدیلی

Hamna – Homify Hamna – Homify
Maison G., Atelier FA - Achitecture d'intérieurs & d'extérieurs Atelier FA - Achitecture d'intérieurs & d'extérieurs
Loading admin actions …

یہ منصوبہ ستر کی دہائیوں میں سے گھر کی توسیع اور بحالی کا ہے۔ اندرونی آرائش کے ماہرین  Atelier FA کا اس منصوبے کا مقصد یہ ہے کہ رہائشیوں کو سادہ مگر خوبصورت، فعال اور جدید گھر فراہم کیا جا سکے

بڑی خلیجی کھڑکی کی وجہ سے  جنوبی طرف کی پوری چوکھٹ دوبارہ استعمال کر کہ نئی جدت کو پہنچائی گئی ہے۔ اس سے قدرتی روشنی پورے گھر میں پھیلتی ہے۔ دیوان خانہ پوری طرح سے تبدیل کیا گیا ہے اور اب یہ ایک پرسکون اور آرام دہ منظر پیش کرتا ہے۔ شمالی جانب ایک باغ کی طرف کھلنے والی جگہ بنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تین روشن دانوں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے تاکہ باورچی خانے اور کھانے کے کمرے میں ہلکی قدرتی روشنی پہنچتی رہے۔

ایک کارآمد اور بہترین چبوترہ اب گھر کے اندرونی اور بیرونی  حصے کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ جوڑ رہا ہے

پہلے کا باورچی خانہ

جب کوئی بھی اس سے پہلے والے باورچی خانے پر نظر ڈالے گا تو اسے فورا پتا چل جاۓ گا کہ اب وقت آ گیا ہے کسی ماہر کو بلانے کا تاکہ وہ اس گھر کے رہائشیوں کے لیے شاندار باورچی خانہ تعمیر کر سکے

نیا باورچی خانہ

صاف ستھرا اور نہایت جدید، یہ باورچی خانہ بہت خوبصورت اور نفیس ہے جو ہر کسی کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ پرانے کے مقابلے میں یہ نیا باورچی خانہ زیادہ آرامدہ ہے۔

سرخ رنگ کے استعمال سے پورے باورچی خانے کو تقویت مل رہی ہے۔ جو کہ پورے منظر میں جان ڈال رہی ہے

اگلا حصہ۔۔

مرمت سے پہلے اس کا گھر کا اگلا حصہ مکان کی طویل عمری کا پتہ دیتا تھا اس کے علاوہ یہ ایک قدیم منظر بھی پیش کرتا تھا جو دیکھنے والے کے لیے ناخوشگوار ثابت ہوتا تھا

نیا رخ

یہ ہے مکان کا نیا چہرہ جو کہ مرمت اور تزین و آرائش کے بعد سامنے آیا ہے۔ دائیں طرف ایک روشن دان کا اضافہ کیا گیا ہے اور پرانی کھڑکی کی جگہ ایک بڑی خلیجی کھڑکی لگائی گئی ہے تاکہ مکان کے اندرونی اور بیرونی حصے خوبصورتی سے جڑے رہیں

سامنے کا باغ

پرانے باغ میں جیسا کے آپ دیکھ سکتے ہیں ایک برآمدہ موجود تھا مگر اس پورے منظر سے اداسی اور غفلت کے آثار نظر آتے ہیں۔ بہت بڑی جگہ ہونے کے باوجود اس جگہ کی دیکھ بھال نہیں کی گئی تھی

نیا چبوترہ

یہ نیا چبوترہ تعمیر نو کے بعد بنا ہے۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ادھر بیٹھ کے آرام سے کھانا پینا کیا جا سکتا ہے اور یہ چبوترہ گھر کے اندرونی حصے سے بھی منسلک ہے

نیا کھانے کا کمرہ

یہ ہے نیا کھانے کا کمرہ جو کہ تعمیر نو کے بعد اب قدرتی روشنی سے بھرا ہوا ہے یہ سوچنا مشکل نہیں ہے کہ ادھر بیٹھ کر کس قدر خوشگوار کھانوں کا مزا لیا جا سکتا ہے

اندر اور باہر کا جڑاؤ

جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں یہ کھانے کا کمرہ ہر موسم کے لیے موزوں ہے۔ پوری نچلی منزل باغ کی طرف کھلتی ہے۔ اس طرح اس گھر کا انداز ایک معتدل موسم کی جگہ والے گھر کا ہے

بعد کا خوبصورت باغ

جہاں تک باغ کا تعلق ہے، اسے بھی پوری طرح تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب ادھر سبز گھاس، پھلوں کے درخت اور خوبصورت پھولوں کے پودے لگاۓ گۓ ہیں۔

یہ ساری تصویریں دیکھنے کے بعد اس بات کا یقین کر لینا چاہئیے کہ اگر آپ کی کوئی جائیداد بوسیدہ حالت میں بھی ہے تو اسے پوری طرح سے بدل کر ایک نہایت دلکش اور جدید انداز میں لایا جا سکتا ہے

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista