چھوٹی خواب گاہوں کی دیواروں پر کرنے کے لیے بہترین رنگ

Resham Ejaz Resham Ejaz
Интерьер квартиры в стиле минимализм, 165 кв.м., Студия Павла Полынова Студия Павла Полынова Habitaciones de estilo minimalista
Loading admin actions …

آپ کو اپنے چھوٹے بیڈ روم میں صرف سفید رنگ کرنے کی ضرورت نہیں۔ ایسے بہت سے طریقے ہیں جن کی مدد سے آپ چھوٹی سی جگہ کو زیادہ بھرے بغیر اسے رنگین کر سکتے ہیں۔

اور اگرچہ یہ سچ ہے کہ ہلکے رنگ جگہ کے بڑا ہونے کا تاثر دیتے ہیں، آج کل بہت سے انٹیریر ڈیزائنر خواب گاہوں میں گہرے رنگ لانے کے خیال کی پزیرائی کر رہے ہیں، کیوں کہ یہ ایک ذاتی جگہ ہے۔ 

مگر آپ کو جو بھی رنگ پسند ہو، ہم نے کچھ ایسے انتخابات چنے اور استعمال کیے ہیں جو چھوٹے حجم کے کمروں کے لیے کامیاب سمجھے گئے۔ چلیے ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

۱. ہلکے اور پھیکے رنگ

homify Habitaciones de estilo asiático Camas y cabeceros

اکیلے استعمال کیے جانے پر بھی ہلکے رنگ خوبصورت لگتے ہیں مگر جب انہیں دوسرے ہلکے رنگوں سے ملایا جائے تو انتہائی پرکشش ہو جاتے ہیں۔

اگر آپ ایک سے زیادہ ہلکے رنگ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ہلکے گلابی اور پھیکے نارنجی جیسے رنگوں کے بارے میں سوچیں۔ اگر آپ ایک سفید بیڈ روم میں کچھ ہلکے رنگ شامل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے ساتھ چینی کا آرائشی سامان اور ہلکا فرنیچر اچھا لگے گا۔

۲. پرسکون نیلا

اگر آپ کو سفید رنگ زیادہ پسند نہیں مگر پِھر بھی زیادہ ہلکے رنگ استعمال نہیں کرنا چاہتے تو نیلا رنگ آپ کے لیے بہترین ہے۔ یہ پرسکون اور آرام دہ ہے اور آپ اپنی خواب گاہ میں یہی تو چاہتے ہیں۔ ( چاہے وہ بڑی ہو یا چھوٹی )۔

ہمارا مشورہ یہ ہے کہ پھیکا نیلا رنگ استعمال کریں ( جیسا کہ آسمانی یا سمندری ) یا ایسا جس میں سرمئی رنگ کی کچھ مقدار ملائی گئی ہو۔

۳. اچاری سبز

جی ہاں، یہ زیادہ ہلکا رنگ نہیں ہے مگر یہ چھوٹے بیڈ روم میں جچ سکتا ہے۔ جب تک آپ کمرے میں قدرتی اور مصنوعی دونوں روشنیاں تیز رکھیں۔

ہمیں اچاری یا کائی جیسے سبز رنگ کے کمرے کی تجویز خاص طور پر پسند آئی جس میں ایک بڑی سی کھڑکی ہو جو کھلنے پر باہر کی ہریالی کو اندر کے ماحول میں ضم کر دے۔

۴. ایک اور سفید

وہ بہت ہی اچھا دن تھا جب آف وائٹ اور اس سے ملتے جلتے رنگ دریافت ہوئے۔

اپنے کمرے میں سادے سفید رنگ کے بجائے آف وائٹ یا کریم رنگ کریں اور یہ مزید کھلا اور کشادہ نظر آئے گا۔ مگر آپ جو بھی رنگ چنیں، ایک چھوٹے کمرے کی چھت سفید ہونی چاہیے کیوں کہ یہ زیادہ اونچائی کا تاثر دیتی ہے۔

۵. زمینی رنگ

ویسے تو زمینی رنگوں میں قدرت میں موجود ہر رنگ شامل ہے مگر جب ڈیزائن کی بات کی جائے تو ( جو ہم ہمیشہ کرتے ہیں )، تو اِس کا مطلب مٹیالا، بھورا، نارنجی اور پیلا رنگ ہوتا ہے۔

ہلکے مٹیالے اور خاکی رنگ ایک چھوٹے بیڈروم کو کھلا اور روشن دکھانے میں مدد کرتے ہیں۔ اور ہم آپ کو یہ رنگ استعمال کرنے کی نصیحت تب بھی کریں گے اگر آپ گھر بیچنا چاہتے ہوں کیوں کہ یہ درمیانی رنگ بہت سے گاہکوں کی توجہ گھیرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

۶. ایک شوخ انتخاب

کیا آپ اپنے بیڈروم میں اپنے پسندیدہ شوخ رنگ کی ایک جھلک لانا چاہتے ہیں؟ تو تمام دیواروں میں سے کسی ایک کو گہرا رنگ کرنے کے لیے چن لیں۔

شوخ رنگ کی ایک دیوار کمرے کو لمبا کر دیتی ہے اور بڑا محسوس کرواتی ہے۔ ایسے رنگ چنیں جو رنگین دیوار کو کمرے کا مرکزی حصہ بنا دیں اور پِھر اس کے مطابق سجاوٹ کریں۔

۷. ٹینشن نہ لیں

homify Habitaciones de estilo ecléctico bedroom,copper,leather,quirky bedroom,industrial bedroom,holiday home

آخر میں، یہ سوچنا چھوڑ دیں کہ آپ کا چھوٹا بیڈروم… چھوٹا ہے۔ اگر ایک تیز اور شوخ نارنجی رنگ آپ کی پسند ہے مگر آپ کو ڈَر ہے کہ یہ آپ کے چھوٹے بیڈ روم کو مزید چھوٹا دکھائے گا تو اِس بارے میں سوچنا چھوڑ دیں۔

رہنے کے کمرے کے برعکس، خواب گاہ کا چھوٹا ہونا عام بات ہے۔ کیوں کہ خواب گاہوں کا آرام دہ ہونا ہی زیادہ ضروری ہے۔ 

خواب گاہوں کے بارے میں مزید تجاویز جانئے: خواب گاہ کے ڈیزائن میں کی جانے والی عام غلطیاں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista